پندرہویں سالگرہ ا ب پ ( حرف تہجی ) کی ترتیب سے اشعار

السلام علیکم
اردو محفل کی پندرہویں سالگرہ کے پر مسرت لمحات سے سب محفلین ہی مستفید ہو رہے ہیں۔
ہمارے طرف سے ایک نئے سلسلہ کا آغاز کیا جاتا ہے جس میں آپ سب محفلین حسب توفیق ضرور شرکت کریں۔
سلسلہ کچھ یوں ہے کہ حرف تہجی کی ترتیب سے محفلین اپنا یا کسی بھی مشہور شاعر کا شعر پیش کریں۔اس بات کا خیال رہے کہ ترتیب میں توازن برقرار رہے۔

تو سلسلے کا آغاز کرتے ہوئے ہم حرف "ا"سے شعر پیش کرتے ہیں۔
ایک ہمیں آوارہ کہنا کوئی بڑا الزام نہیں
دنیا والے دل والوں کو اور بہت کچھ کہتے ہیں
جالب
 
آخری تدوین:

الشفاء

لائبریرین
ذرا ان کی شوخی تو دیکھیے لئے زلفِ خم شدہ ہاتھ میں
میرے پیچھے آئے دبے دبے مجھے سانپ کہہ کے ڈرا دیا

بہادر شاہ ظفر۔
 
ضبط کا عہد بھی ہے شوق کا پیمان بھی ہے
عہد و پیماں سے گزر جانے کو جی چاہتا ہے
درد اتنا ہے کہ ہر رگ میں ہے محشر برپا
اور سکوں ایسا کہ مر جانے کو جی چاہتا ہے

فیض احمد فیض
 
Top