ہو جائے کسی طور جو تکمیلِ تمنّا ۔ محمد بلال اعظم

محمد بلال اعظم

لائبریرین
بلال بیٹا،
آپ کا یہ شعر پڑھ کر تو ہمیں فاتح صاحب کی غزل کا یہ شعر یاد آ گیا۔
حسن ظن سے کام لیتے ہوئے اسے توارد ہی کہیں گے ہم۔ :)
فاتح بھائی تو اتنا اعلیٰ اور لاجواب کلام لکھتے ہیں کہ میں تو ہر جگہ یہ ڈنکے کی چوٹ پہ کہتا ہوں کہ اس وقت انٹرنیٹ پہ جہاں جہاں جو جو شاعر یا شاعرات شعر کہہ رہے ہیں، ان میں فاتح بھائی جیسا خوبصورت لکھنے والے گنے چنے ہی ہوں گے۔ ہماری خوش قسمتی ہے کہ محفل پہ فاتح بھائی موجود ہیں۔
اور کیونکہ یہ مجموعی طور پہ میری شاید بارہویں یا پندرہویں غزل ہے اور پھر محفل میں ہی زیادہ شاعری پڑھتا ہوں تو ہو سکتا ہے کہ شاید توارد ہو۔ فیس بک پہ ایک دوست کو میرے اس شعر سے فراز صاحب کا شعر یاد آ گیا
ذکر اُس غیرتِ مریم کا جب آتا ہے فراز
گھنٹیاں بجتی ہیں لفظوں کے کلیساؤں میں
:):)
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
سنتا رہا تاویلِ جفا اُس کی زباں سے
بہتا رہا آنکھوں سے مری نیلِ تمنّا

سبحان اللہ سبحان اللہ
اس عمر میں کیا اُٹھان ہے
واہ واہ :)
کیا ہی کہنے لطف آ گیا پڑھ کر
اللہ کرے زور قلم زیادہ
زہے نصیب میرے کہ آپ سے داد ملی۔
سراپا سپاس ہوں محترم سید شہزاد ناصر صاحب
سدا سلامت رہیے۔
 

ندیم مراد

محفلین
آجائے مقابل کبھی جو ابرہا کوئی
چھوٹے نہ بلال اپنی ابابیلِ تمنّا
بہت خوب محمد بلال آعظم صاحب اچھی غزل ہے
لکھتے رہیں اور داد قبول کریں
 

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آجائے مقابل کبھی جو ابرہا کوئی
چھوٹے نہ بلال اپنی ابابیلِ تمنّا
بہت خوب محمد بلال آعظم صاحب اچھی غزل ہے
لکھتے رہیں اور داد قبول کریں
بہت بہت شکریہ
بہت خوشی ہوئی آپ سے داد پا کے۔
شعر لاجواب ہے۔
 
Top