اردو ویب لغت اطلاقیہ

jawad101

محفلین
سلام : الف نظامی صاحب، آپ اپنی ڈیٹا بیس میں ، شروع کےکسی لفظ میں & شامل کریں، اور پھر کسی لفظ کو سرچ کریں، لفظ سرچ نہیں ہو گا۔
اس لسٹ میں یہ الفاظ تھے، جن میں &شامل تھا۔
APPROBATE & REPROBATE
BALANCE OF EXPORT & IMPORT
BIRKELAND & EYRE FURNACE
C & F
CONTRACT C & FMQ
DISTRICT & SESSION JUDGE
H. & D. NUMBER
میں نے اِن الفاظ میں سے & نکال دی تھی۔
میں نے انسان تلاش کرنے کی کوشیش کی ہے، لیکن آب بھی سرچ نہیں ہو رہا۔
جناب ، یہ لسٹ میں نے نہیں بنائی، اس لیے میں کون ہوتا ہوں اجازت دینے والا۔ میں نے تو صرف ڈوان لوڈ کی ہے۔ اگر آپ About میں کرلپ والوں کا نام شامل کر دیں تو شاید ٹھیک ہو گا۔ میں نے اسے آپ کے پروگرام کے لیے یہ بنایا ہے۔میں کوشیش کروں گا کہ اردو سے انگلش والے الفاظ کی لسٹ بھی ڈاون لوڈ کر سکوں۔
 
جو بھی محب کے ساتھ کام کرے گا۔۔ اس کو ایسے حالات سے ضرور گزرنا پڑے گا۔ محب شروع میں تو ساتھ دیتے ہیں۔ اور آخر میں آ کر کہیں غائب ہو جاتے ہیں۔ اور بعد میں شکایتیں۔

ماورا جس معاملے کا بندے کو نہ پتہ ہو ضروری ہے کہ اس میں بھی انسان بولے۔

تم ذرا یہ گن کر بتاؤ کہ میرے بغیر تم نے کتنی کتابیں مکمل کی ہیں اور میرے ساتھ کتنی ۔

خود ہی تمہیں جواب مل جائے گا اور ذرا غور کر لیا کرو بات کرنے سے پہلے کافی مفید اور اچھا رہتا ہے۔
 
سلام: پروگرام تو اچھا ہے، لیکن ایک دو مسئلے ہیں۔ کیا آپ کا پروگرام نیٹ فریم ورک کے بغیر نہیں بن سکتا؟ ہر ایک کے پاس تو نیٹ فریم ورک ہو گا بھی نہیں، اور وہ ہے بھی بہت بڑا۔کیا اس پروگرام میں تمام الفاظ کی لسٹ دیکھنے کی سہولت ہو سکتی ہے؟ اگر کسی انگلش لفظ میں & آ جائے تو پروگرام اُس لفظ کے بعد کی پوری ڈیٹا بیس کو سرچ کرتے وقتے سکپ کر دیتا ہے۔ اس کے علاوہ اگرڈیٹا بیس میں دو الفاظ King اور king fish ہوں اور اگر لفظ king سرچ کیا جائے، تو کیا king اور king fish دونوں الفاظ نظر نہیں آنے چاہیے۔اسی طرح اردو کی سرچ میں بھی یہی مسئلہ ہے۔ man کا لفظ انسان نظر آ رہا ہے ،لیکن جب انسان سرچ کرتا ہوں تو سرچ نہیں ہوتا۔ بادشاہ سرچ ہو رہا ہے، شاید اس لیے کہ پورا لفظ سرچ کیا ہے۔ ہونا تو یہ چاہیے کہ پروگرام ،تمام الفاظ میں انسان سرچ کرے اور اسکے تمام انگلش الفاظ دکھائے، جن میں یہ لفظ ہو۔ ایک اور مسئلہ زیر ،زبر کا بھی ہو گا۔
کیا آپ نے Cleantouch والوں کی اردو ڈیکشنری دیکھی ہوئی ہے؟ انہوں نے بھی کچھ سالوں سے ایسا ہی پروگرام بنایا ہوا ہے۔
کیا کسی کو کریلپ والوں کی english to urdu ڈیکشنری چاہیے؟ :) اس میں تقریباً 87,000 الفاظ ہیں۔
dictionary.xml
dictionary.zip 2.8mb
http://www.keepmyfile.com/download/b763212098289

بہت شکریہ جواد آپ کی مفید تجاویز اور تجزیے کا۔

حقیقت یہ ہے کہ ابھی یہ بیٹا ریلیز ہے اور اس میں متعدد خامیاں ہیں جن کو دور کرنے کے لیے ہی اسے تمام لوگوں کے سامنے پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ اس میں موجود خامیوں کی طرف اشارہ کر سکیں اور اس میں چند ناگزیر سہولتوں کے لیے بھی گزارشات کر سکیں۔

ابھی یہ پہلا قدم ہے اوپن سورس لغت کی طرف ، انشاءللہ اب یہ بہت تیزی سے اور بہت عمدگی سے ترقی کرے گی اور آپ دوستوں کے تعاون سے ہم اسے بہتر سے بہترین بناتے جائیں گے۔

ابھی تک مجھے اس کے آخری کوڈ کو دیکھنے کا موقع نہیں مل سکا اس لیے میں اس کی خوبیوں اور خامیوں پر روشنی نہیں ڈال سکتا مگر انشاءللہ جلد ہی یہ کام مکمل کرکے اس پر ایک سیر حاصل پوسٹ کرتا ہوں تاکہ وہ گوشے جو ابھی لوگوں کی نظر سے اوجھل ہیں وہ سامنے آ سکیں۔

ایک اہم فیچر خود کار مکمل (‌ (auto complete کا ہے جو شامل کرنا ہے جس کی مدد سے آپ کی یہ شکایت دور ہو جائے گی۔

گر لفظ king سرچ کیا جائے، تو کیا king اور king fish دونوں الفاظ نظر نہیں آنے چاہیے۔
 

mwalam

محفلین
مجھے تو صحیح نظر ہی نہیں آ رہا۔ میں نیچے سکرین شاٹ دے رہا ہوں۔ پلیز اسکا بھی حل نکالیں۔

 

ماوراء

محفلین
ماورا جس معاملے کا بندے کو نہ پتہ ہو ضروری ہے کہ اس میں بھی انسان بولے۔

تم ذرا یہ گن کر بتاؤ کہ میرے بغیر تم نے کتنی کتابیں مکمل کی ہیں اور میرے ساتھ کتنی ۔

خود ہی تمہیں جواب مل جائے گا اور ذرا غور کر لیا کرو بات کرنے سے پہلے کافی مفید اور اچھا رہتا ہے۔
جی غور اور سوچ کر ہی بولا تھا۔ اور ساری کتابیں آپ کے بغیر ہی مکمل ہوئی ہیں۔
 
جی غور اور سوچ کر ہی بولا تھا۔ اور ساری کتابیں آپ کے بغیر ہی مکمل ہوئی ہیں۔
دیکھئے لڑائی سے کوئی بھی معاملہ حل نہیں ہوتا ۔ اگر ہوسکتا ہے تو جی بھر کے لڑے اور دنیا کی تاریخ بدل دیں کہ ہم نے لڑکر ایک لا حاصل چیز حاصل کرلی۔
امید ہے آپ لوگ ذاتیات سے بالاتر ہوکر میری اس بات کا غصہ نہیں کریں گے اورکریں گے تو مجھے ضرور بتائیں گے ۔ تاکہ میں معذرت کر سکوں۔ ویسی میں معذرت in advance ہی کر رہا ہوں۔
معذرت کےساتھ خطا معاف ہو۔
واللہ تعالٰی عالمہ ورسول عالمہ عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم
واسلام
 

jawad101

محفلین
سلام: الف نظامی صاحب کی خواہش پر میں نے ایک پروگرام lughatmerge بنایا ہے۔ جو اردو ویب لغت، کرلپ اور کلین ٹچ والوں کی لغات کو اکٹھا کردے، تا کہ ایک انگلش کے لفظ میں تینوں لغات کے معانی موجود ہوں۔
urduweblughat.jpg

dictionary.rar 2mb
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=113

lughatmerge.zip
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=112


dictionary.xml 13mb
dictionary.zip 3.6mb
http://www.fileden.com/files/2008/1/23/1716835/dictionary.zip


یا اگر rar فائل کو unpack کر سکتے ہیں تو
dictionary.xml 13mb
dictionary.rar 2.0mb
http://www.fileden.com/files/2008/1/23/1716835/dictionary.rar

lughatmerge.zip 2kb
http://www.fileden.com/files/2008/1/23/1716835/lughatmerge.zip
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ جواد۔
ایک گزارش، اپنی کاوشوں کو آپ یہاں کے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں اپلوڈ کرکے ان کا ربط یہاں فراہم کر دیا کریں۔ اس طرح ان فائلوں کا ٹریک رکھنے میں بھی آسانی رہے گی۔
 
بہترین جواد صاحب کی فراہم کردہ ڈیکشنری ڈاٹ xml بہترین کام کررہی ہے اور فائدہ ہی فائدہ ہورہا ہے۔
جواد بھائی زندہ باد

والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ
 

طمیم

محفلین
اردو لغت

سلام: الف نظامی صاحب کی خواہش پر میں نے ایک پروگرام lughatmerge بنایا ہے۔ جو اردو ویب لغت، کرلپ اور کلین ٹچ والوں کی لغتوں کو اکٹھا کردے، تا کہ ایک انگلش کے لفظ میں تینوں لغتوں کے معانی موجود ہوں۔
]

کیا آپ کی اس فائل میں تینوں لغات یعنی ‌اردو ویب لغت ، کرلپ لغت اور کلین ٹچ لغت کے تمام الفاظ شامل ہیں یا صرف ایسے الفاظ جو ان میں‌ مشترکہ ہیں ۔ اور کیا کرلپ کی لغت سے مراد ان کی آن لائن لغت مراد ہے ۔ کیا آپ کرلپ والوں کی لغت کا ڈیٹا بھی الگ فائل میں مہیا کرسکتے ہیں ۔
 

jawad101

محفلین
جی، اس لغت میں مجب علوی صاحب اور ان کی ٹیم کی لغت، کرلپ اور کلین ٹچ والوں کی لغات کو اکھٹا کیا گیا ہے۔ جیسے women کا لفظ صرف کلین ٹچ والوں کی لغت میں ہے۔ eassortment صرف کرلپ کی لغت میں ہے۔ king کا لفظ تینوں لغات میں ہے،بلکہ کرلپ والوں کی لغت میں یہ لفظ دو دفعہ شامل ہے lughatmerge صرف اتنا کرتا ہے کہ اگر آپ کی dictionary.xml فائل میں ایک دفعہ king کا لفظ دیکھا ہے تو پھر دوبارہ king کا لفظ شامل نہیں کرنے دے گا، بلکہ صرف اردو معنی پہلے والے king کے الفاظ میں شامل کر دے گا۔ آپ اس دھاگے میں میری پچھلی پوسٹ تو دیکھیں، میں نے کرلپ اور کلین ٹچ والوں کی الگ الگ لغت پوسٹ کی تھیں۔
جی کرلپ کی لغت ،اُن کی آن لائن لغت english-to-urdu سے لی گئی ہے۔
 

الف نظامی

لائبریرین
سلام: الف نظامی صاحب کی خواہش پر میں نے ایک پروگرام lughatmerge بنایا ہے۔ جو اردو ویب لغت، کرلپ اور کلین ٹچ والوں کی لغات کو اکٹھا کردے، تا کہ ایک انگلش کے لفظ میں تینوں لغات کے معانی موجود ہوں۔
urduweblughat.jpg

dictionary.rar 2mb
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=113

lughatmerge.zip
http://www.urduweb.org/mehfil/downloads.php?do=file&id=112


dictionary.xml 13mb
dictionary.zip 3.6mb
http://www.fileden.com/files/2008/1/23/1716835/dictionary.zip


یا اگر rar فائل کو unpack کر سکتے ہیں تو
dictionary.xml 13mb
dictionary.rar 2.0mb
http://www.fileden.com/files/2008/1/23/1716835/dictionary.rar

lughatmerge.zip 2kb
http://www.fileden.com/files/2008/1/23/1716835/lughatmerge.zip


بہت خوب!!! ، جواد۔
 

jawad101

محفلین
آپ نے ان کی لغت اتاری کیسے؟:eek:
شاکر عزیز صاحب، کرلپ والوں کی لغت حاصل کرنا تو بہت آسان ہے۔ میں آپ کو اس کا طریقہ بھی بتا دیتا ہوں۔اس لنک سے
http://www.urduenglishdictionary.org/EnglishWordIndex.html
پہلے یہ لسٹ نظر آتی تھی
http://www.urduenglishdictionary.org/English-To-Urdu-Translation/a/Page-1.htm
اس پیج کے آخر میں آپ کو a کے تمام 1492 پیجیز کے لنک نظر آہیں گے۔ اب اگر آپ تمام
http://www.urduenglishdictionary.org/English-To-Urdu-Translation/a/Page-1.htm`
سے
http://www.urduenglishdictionary.org/English-To-Urdu-Translation/a/Page-1492.htm
ویب پیجیز ڈاون لوڈ کریں تو آپ کے پاس a کے تمام 7460 الفاظ آ جاہیں گے۔ اسی طرح b,c,...z کے الفاظ کے ویب پیجیز بھی ڈاون لوڈ کیے جاسکتے ہیں۔
ان ویب پیجیز کو ڈاون لوڈ کرنے کے بعد میں نے ایک چھوٹا سے dos میں پروگرام بنایا تھا،
curlpeng_to_lught.zip
http://www.keepmyfile.com/download/d94c3f2176790
جو ہر ڈاون لوڈ ویب پیج میں سے انگلش الفاظ اور اُن کے معنی کاپی کر کے الف نظامی صاحب کی dictionary.xml کے سٹایل میں الفاظ کو ایک نئی فائل میں محفوظ کر دیتا ہے۔ کرلپ والوں کی انگلش سے اردو لغت کو ڈاون لوڈ کرنے کے لیے تقریباً 2gb کا ڈیٹا ڈاون لوڈ کرنا پڑا۔
اب کوئی اگر مجھ سے پوچھے کہ میں نے کلین ٹچ والوں کی لغت کیسے حاصل کی تو میں اس کا طریقہ بھی بتا دوں گا :)
 

رضا

معطل
سلام
میں نے لغت چیک کی ہے۔ابھی اس میں الفاظ کی کمی محسوس ہورہی ہے۔
انگلش سے اردو سرچ اچھی کرتا ہے۔
جبکہ اردو سے انگلش سرچ اچھی نہیں کرتا۔۔کافی دیر انتظار کرواتا ہے اور بعد میں "مطلوبہ لفظ لغت میں موجود نہيں۔۔۔
میں نے اپنے ایک دوست کو چیک کروائی اسمیں نے لفظ"مدینہ" چیک کیا۔تو اس کا ترجمہ نہیں ملا۔میں نے عرض کیا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ محفل والے اس میں ڈال دیں۔اور بھی کئی لفظ چیک کئے ۔۔مطلوبہ لفظ موجود نہیں۔۔۔۔
کم از کم وہ لفظ تو سرچ کرے جو انگلش سے اردو کے دوران سرچ کرتا ہے۔انگلش لفظ لکھو تو اس کی اردو بتا دے گا۔جبکہ کہ اردو سے سرچ کرنے پہ نہيں بتاتا۔۔۔جیسے دعوت ۔۔نو۔۔۔invitation کو سرچ کردے گا۔۔
گوگل نتائج سے بھی مطمئن نہیں ہوں۔اس میں اردو میں لکھو تو عجیب سے الفاظ ہوتے ہیں گوگل والی ٹیکسٹ پٹی میں۔۔۔
برائے کرم! اس کی خامیاں دور کی جائیں۔
 
Top