جاسم محمد

محفلین
آپ پاکستان سے باہر ہیں، آپ کے لیے بجلی کا بل ایک "پُر مزاح" بات ہو سکتی ہے
ناروے تو یورپ کو بجلی ایکسپورٹ کرتا ہے لیکن اس کے باوجود یہاں بجلی کافی مہنگی ہے۔ اگر پورے سال کی اوسط نکالیں تو مہینہ کا بل قریبا 20 ہزار پاکستانی روپے بنتا ہے۔ گرمیوں کی نسبت سردیوں میں بہت زیادہ بجلی استعمال ہوتی ہے۔ ہمارے گھر میں کتنی بجلی استعمال ہوتی ہے وہ آپ اس گرافکس میں دیکھ سکتے ہیں۔
image.png
 
جنوری فروری میں آپ کی کھپت کم ہوئی ہے جبکہ مارچ سے دسمبر تک اتار چڑھاؤ نظر آ رہا ہے۔ اور ہاں یہ دسمبر 2019 میں آپ نے بجلی چوری کی ہے کیا ؟
 
جاسم محمد

محفلین
اور ہاں یہ دسمبر 2019 میں آپ نے بجلی چوری کی ہے کیا ؟
نہیں بھائی یہ حکومت کے حکم پر نیا سمارٹ میٹر لگوایا تھا۔ وگرنہ انہوں نے پچھلے سال کی طرح 35000 پاکستانی روپے جرمانہ بھیج دینا تھا :)
9651385.jpg

اس سمارٹ میٹر میں خاص بات یہ ہے کہ یہ براہ راست بجلی کی کمپنی تک یونٹس کی انفارمیشن بھیج سکتا ہے ۔ تاحال ناروے کی 44 فیصد بلدیات کو اس سے آراستہ کیا جا چکا ہے۔

تو کیا آپ سے پہلے حکم عدولی ہو گئی تھی؟ اس میں سم کارڈ لگا ہے ؟ پری پیڈ ہے ؟
 
جاسم محمد

محفلین
تو کیا آپ سے پہلے حکم عدولی ہو گئی تھی؟ اس میں سم کارڈ لگا ہے ؟ پری پیڈ ہے ؟
جی 2017 میں پاس کردہ قانون کے مطابق جنوری 2019 تک یہ نیا سمارٹ میٹر لگا دینا چاہئے تھا لیکن ہم سستی کے مارے بھول گئے۔ نتیجتاًجون 2019 میں نوٹس آگیا کہ جرمانہ بھرو اور ساتھ دھمکی بھی دی کہ اگر جنوری 2020 سے قبل میٹر نہ لگوایا تو اگلے سال دوبارہ جرمانہ بھیج دیں گے۔ کرتے کیا نہ کرتے دسمبر 2019 میں نیا میٹر لگوانا پڑا۔ البتہ اس کا ایک فائدہ یہ ہوا کہ جنوری 2020 کے بل میں انہوں نے جرمانہ کی رقم واپس کر دی۔ کتنی ایماندار حکومت ہے نا؟ :)

میٹر بدلنا بجلی تقسیم کار کمپنی کی ذمہ داری نہیں؟ صارف کو جرمانہ کیوں؟ یا پھر پہلے 'کرونا' بھرنے تھے ؟
 
جاسم محمد

محفلین
میٹر بدلنا بجلی تقسیم کار کمپنی کی ذمہ داری نہیں؟ صارف کو جرمانہ کیوں؟ یا پھر پہلے 'کرونا' بھرنے تھے ؟
ظاہر ہے ذمہ داری بجلی کمپنی کی ہی تھی مگر وہ زور زبردستی تو گھر میں داخل نہیں ہو سکتے نا۔ :)
نئے میٹر کیلئے بجلی کی کمپنی سے ایک، دو ماہ قبل وقت لینا پڑتا ہے۔ میں نے غالبا اکتوبر 2019 میں فون کرکے کہا تھا کہ ہمارا میٹر بدل دیں۔ اور پھر دسمبر کے اوائل کے دنوں میں جا کر باری آئی۔ نیا میٹر لگانے میں شاید ایک گھنٹہ لگا ہوگا۔ جاتے جاتے لائن مین کہنے لگا کہ ہم اس کے چارجز اگلے بل میں لیں گے تو میں نے کہا جرمانہ تو میں ادا کر چکا ہوں۔ تو وہ مسکرا کر چلا گیا۔ اگلے ماہ کا بل دیکھا تو بغیر چارجز کاٹے جرمانہ واپس ادا ہو چکا تھا۔
 
کیا درج ذیل کتب سیرت میں سے کوئی یونیکوڈ کی صورت میں موجود ہے؟
1۔سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم (شبلی نعمانی)
2۔ سیرت سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم (ابو الاعلیٰ مودودی)
3۔ محسن انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم (نعیم صدیقی)
4۔ ضیاء النبی صلی اللہ علیہ وسلم (پیر کرم شاہ الازہری)
ورڈ فائل ہو یا موبائل ایپ (یونیکوڈ)

سروش الف نظامی محمد تابش صدیقی الف عین
وغیرہ احباب
 
جاسمن

لائبریرین
محمد خلیل الرحمٰن
خلیل بھائی! آپ کے اشعار ڈھونڈنے کے لیے جتنی محنت میں نے کی ہے۔۔ بس رہے نام اللہ کا!
کبھی گوگل کیا۔ کبھی آپ کے شروع کردہ دھاگے دیکھے۔ کبھی ذاتی مکالمے میں لنک دیکھے۔ کبھی مشاعروں میں گئی کہ جہاں آپ دوسرے شعراء کو تو دعوت دے رہے ہیں لیکن آپ کا کلام نظر نہیں آ رہا۔ :D
پھر مشاعرہ میں بندہ جائے تو وہیں اس شاعر کا کلام سننے میں منہمک ہو جاتا ہے جو اس وقت سٹیج پہ ہوتا ہے۔ بس یہی ہوتا رہا۔
پھر آپ کے شروع کردہ دھاگوں میں سے کلام لے کے دو کارڈ بنائے۔
پھر بھی تشنگی رہی۔ جو Sabra Amin کے پوسٹر کو دیکھ کے حوصلہ ہوا۔:)
 
جاسمن بٹیا! سب سے پہلے تو ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارے کلام کی تلاش میں آپ نے اتنی دردِ سری مول لی۔ دراصل ہمارے اشعار کے ناپید ہونے کی کئی وجوہات ہیں۔ سب سے پہلے تو یہ کہ ہم اپنی ٹوٹی پھوٹی شاعری اصلاح سخن میں پوسٹ کرتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ ہے کہ ہم غزل کے شاعر نہیں، نظم کے شاعر ہیں۔گو ہم نے بہت سے شعراء کی غزلوں کی پیروڈیز لکھی ہیں لیکن انہیں بھی قصیدہ یا نظم کے انداز میں لکھا ہے ( پیروڈیز سے تو آپ یوں بھی شعر نہیں لے سکتیں).

بہرحال آپ کی شکایت بجا ہے اور گزشتہ سالوں میں اس کے تدارک کے لیے ہم نے کچھ اقدامات کیے ہیں۔

1. ہمارے پروفائل میں جاکر بک مارک دیکھیے۔ ہم نے کوشش کی ہے کہ اپنی تخلیقات کو بک مارک کر دیں۔

2. ہم نے اپنی تخلیقات کو تلاش کے قابل بنانے کے لیے ٹیگز بھی استعمال کرنے شروع کر دئیے ہیں۔ اگر آپ اردو محفل میں "محمد خلیل الرحمٰن" یا "خزینہ" کی تلاش کریں تو ہماری تخلیقات کی فہرست تک رسائی پاسکتی ہیں۔

3. ہماری کسی بھی نئی تخلیق پر جاکر ٹیگز دیکھیے اور وہاں "محمد خلیل الرحمٰن" یا "خزینہ" پر کلک کرکے بھی آپ اس فہرست تک رسائی حاصل کر سکتی ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ ہمارے منتخب کردہ اشعار اور نثر کے اقتباسات متعلقہ شعراء و نثر نگار خواتین و حضرات اور دیگر محفلین کی پسند سے مختلف ہوں۔ یعنی وہ سمجھتے ہوں کہ فلاں شعر اگر منتخب کیا جاتا تو زیادہ بہتر تھا۔
نیز ہمارے کارڈ کا تھیم کسی کو پسند نہ آئے یا وہ سمجھتے ہوں کہ اس سے بہتر یا فلاں تھیم منتخب کیا جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔
کچھ لوگ یہ بھی سوچیں گے کہ فلاں کا تذکرہ پہلے آتا۔۔ فلاں کا کارڈ پہلے بنتا۔۔۔ فلاں کا تو بنا ہی نہیں۔۔
ان سب کا جواب یہ ہے کہ فی زمانہ ہر شخص بہت مصروف ہے۔ ہمارے گیجٹس پہ آج کل ہمارے بچے زیادہ قابض ہیں۔ کلاسز وغیرہ۔ اس مصروفیت میں جو مل گیا، وہ لکھ دیا۔۔ جتنا وقت ملا۔۔ اتنی محنت کر لی۔
اس لیے بس خوش رہیں۔ اللہ سب کو آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
 
بہت شکریہ۔
تلاش کے دوران میں نے سوچا تھا کہ آپ سے کہوں گی ۔۔ میں پڑھوں یا نہ پڑھوں۔۔ کچھ بھی ہو۔۔ آپ پہ لازم ہے کہ مجھے سب لنکس بھیجیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
داستانِ آزاد مجھے پھر سے نہیں مل رہی۔
آپ کتابی شکل میں کیوں نہیں شائع کرتے؟ ہارڈ کاپی۔
اپنے آٹوگراف کے ساتھ مجھے ہدیہ بھیجیں۔ :)
 
جو لنک آپ نے بھیجا تھا، اس پہ موجود نہیں۔

آپ نے توجہ دلاکر اچھا کیا۔ دراصل "بزم اردو لائبریری" ہی نیٹ سے غائب ہوچکی ہے۔ استادِ محترم سے درخواست کرتے ہیں کہ کسی دوسری لائبریری پر یہ کتاب منتقل فرمادیں۔

کم از کم یہ کتاب چھپی ہوئی موجود ہے۔ آپ اپنا ایڈریس ہمیں ذاتی پیغام میں بھجوا دیجئے۔
 
سیما علی

لائبریرین
عین ممکن ہے کہ ہمارے منتخب کردہ اشعار اور نثر کے اقتباسات متعلقہ شعراء و نثر نگار خواتین و حضرات اور دیگر محفلین کی پسند سے مختلف ہوں۔ یعنی وہ سمجھتے ہوں کہ فلاں شعر اگر منتخب کیا جاتا تو زیادہ بہتر تھا۔
نیز ہمارے کارڈ کا تھیم کسی کو پسند نہ آئے یا وہ سمجھتے ہوں کہ اس سے بہتر یا فلاں تھیم منتخب کیا جاتا تو زیادہ اچھا تھا۔
کچھ لوگ یہ بھی سوچیں گے کہ فلاں کا تذکرہ پہلے آتا۔۔ فلاں کا کارڈ پہلے بنتا۔۔۔ فلاں کا تو بنا ہی نہیں۔۔
ان سب کا جواب یہ ہے کہ فی زمانہ ہر شخص بہت مصروف ہے۔ ہمارے گیجٹس پہ آج کل ہمارے بچے زیادہ قابض ہیں۔ کلاسز وغیرہ۔ اس مصروفیت میں جو مل گیا، وہ لکھ دیا۔۔ جتنا وقت ملا۔۔ اتنی محنت کر لی۔
اس لیے بس خوش رہیں۔ اللہ سب کو آسانیاں عطا فرمائے. آمین!
جاسمن جی!!!
آپ یقینا میری سول سسڑیعنی روحانی بہن ہیںاتنی پیاری پیاری باتیں لکھتی ہیں ہماری ایک بہت اچھی دوست ہیں انجم ہمیشہ کہتی ہیں—-فلاں کی روح بہت اچھی ہے تو میں اکثر کہتی ہوں انجم تمکو روح کہا ں سے نظر آجاتی ہے تو کچھ عرصے سے مجھے بھی لوگوں کا اندر یعنی روح نظر آنے لگی ہے اور آپکی بھی اندر کی جاسمن بہت حسین ہیں وہ آپ الفاظ میں نظر آتی ہیں ایک ایک لفظ سچ میں گوندھا ہوا۔۔۔۔۔مالک قدم قدم پر آسانیاں فرمائے دن دونی رات چوگنی خوشیاں عطا کرے سکون قلبی عطا کرے آمین الہی آمین
 
جاسمن

لائبریرین
:):):)
الحمدللہ رب العالمین۔
تمام تعریفیں صرف رب العالمین ہی کے لیے ہیں۔
جزاک اللّہ خیرا کثیرا۔
آمین!
ثم آمین!
 
Top