پندرہویں سالگرہ محفلین کے لیے نئی نمائندہ تصویر کا انتخاب کیجیے۔

سید عمران

محفلین
سید عمران کے لیے اوتار :)
IMG-20200713-095807.jpg
کاش کوئی ہماری کہی ان کہی سن بھی لے، سمجھ بھی لے!!!
 
محمد وارث

لائبریرین
بلیک ایند وائٹ کا زمانہ گزر گیا بھئی اب تو رنگارنگ ماحول کا زمانہ ہے ۔ :)
خصوصا شباب کامل کا جشن ۔
سید صاحب قبلہ، بلیک اینڈ وائٹ کا زمانہ بیشک گزر گیا لیکن "گُل محمد" کی ساری رنگینی سفید کاغذ پر سیاہ الفاظ ہی میں ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سید صاحب قبلہ، بلیک اینڈ وائٹ کا زمانہ بیشک گزر گیا لیکن "گُل محمد" کی ساری رنگینی سفید کاغذ پر سیاہ الفاظ ہی میں ہے۔ :)
اگر یہ وہی گل محمد ہے کہ زمیں جنبد نہ جنبد گل محمد !
تو یہ گل محمد زمین کو لڑھکا کے ہی دم لے گا ۔
اس سے پہلے پہلے محفل کے آنگن میں پندرھویں کا رقص برپا ہوجانا چاہیئے ۔ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
واضح نہیں ہو سکا.. اوتار کا شرف آپ نے ہمیں بخشا ہے کہ کسی اور کو؟ :)

اوہ ۔ ۔ اصل مراسلہ میں ترمیم کر دی تھی پیاری لاریب مرزا

آپ کو بھی سوچا کہ آفر کر دیں کہ ایک سے زیادہ تھے مگر آپ اپنا اوتار تبدیل کر چکی تھی ۔ ۔ اکا دکا کو کرنا چاہتےتھے مگر ان کو پہلے ہے نوازا جا چکا ہے ۔ ۔

اب یہ آفر تمام لاریب ز کے لیئے ہے ۔ ۔ :):):D:D

ایک آدھ کو کرتے ہوئے ڈر لگ رہا ہے ۔ ۔ اگر انھوں نے ہمارا اوتار پسند نہ کیا تو ۔ ۔ ۔ :oops::oops::cautious::cautious:

(تو کچھ نہیں ۔ ۔ !! ہمیں کب یاد رہتا ہے ۔ ۔ :ROFLMAO::ROFLMAO:)
 
آخری تدوین:

سین خے

محفلین
اتفاق میں برکت دیکھیے اور دل کو دل سے راہ دیکھیے:):):):):)

ویسے آپ کے اور جاسمن سس کے لکھنے کے انداز اور دلچسپیوں میں اتنی مماثلت ہے کہ کبھی کبھی میں کنفیوز ہو جاتی ہوں کہ مراسلہ آپکا ہے یا جاسمن سس کا :) آپ دونوں جڑواں بہنیں محسوس ہو رہی ہیں :)
 
سیما علی

لائبریرین
ویسے آپ کے اور جاسمن سس کے لکھنے کے انداز اور دلچسپیوں میں اتنی مماثلت ہے کہ کبھی کبھی میں کنفیوز ہو جاتی ہوں کہ مراسلہ آپکا ہے یا جاسمن سس کا :) آپ دونوں جڑواں بہنیں محسوس ہو رہی ہیں :)
آداب آداب میری پسندیدہ شخصیت سے مماثلت کے لیے ۔۔۔جزاک اللہ جاسمن بہت پیاری ہیں۔۔ میں ذرہ بے نشان۔۔۔
جیتی رہیے بہت ساری دعائیں
 
Top