تعارف میرا تعارف !!

عمار نقوی

محفلین
ناچیز کو عمار نقوی کہتے ہیں۔میرا تعلق ہندوستان کے معروف شہر دیوبند کی ایک مضافاتی بستی تھیتکی سے ہے۔آج پہلی بار رکن کی حیثیت سے آپ لوگوں کے درمیان حضور کا شرف حاصل کر رہا ہوں۔البتہ اردو محفل سے تعلق کافی پرانا ہے۔اردو ادب سے بے پناہ محبت ہے۔یہی محبت یہاں تک کھینچ لائی۔اس فورم کی یوں تو بہت ساری خصوصیات ہیں لیکن جس خوبی نے مجھے سب سے زیادہ متاثر کیا وہ یہاں کی فضا کا مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب سے پاک ہونا ہے۔سبھی محفلین نہایت شائستہ انداز میں گفتگو کرتے ہیں۔میں نے آپ سبھی سے بہت کچھ سیکھا ہے اور امید ہے کہ آگے بھی بہت کچھ سیکھنے کو مکے گا۔
 
سیما علی

لائبریرین
خوش آمدید!!!!!
جناب عمار نقوی صاحب،
آپ نے بالکل ٹھیک کہا سب سے اچھی بات مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب بالکلُ نہیں سب آپس میں ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ۔ سب سے بڑھ کر ادب و لحاظ کی فضا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

عمار نقوی

محفلین
شکریہ سیما صاحبہ
خوش آمدید!!!!!
جناب عمار نقوی صاحب،
آپ نے بالکل ٹھیک کہا سب سے اچھی بات مذہبی اور فرقہ وارانہ تعصب بالکلُ نہی سب آپس میں ایک خاندان کی طرح رہتے ہیں ۔ سب سے بڑھ کر ادب و لحاظ کی فضا ہے ۔۔۔۔۔۔۔
شکریہ بہن
بجا فرمایا آپ نے !!
اردو محفل کی یہی خصوصیت اسے اردو کے دیگر فورمز سے امتیاز عطا کرتی ہے۔
 
خوش آمدید عمار بھائی.

مجھے بہت عرصے سے یہ بات معلوم کرنے کی جستجو رہی ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں میں اردو رَسم الخط کی تعلیم کا فی زمانہ کیا انتظام ہے؟ سرکاری یا نجی اسکولز میں تو اب شاید اہتمام نہیں ہوتا ہوگا، پھر متبادل طریقہِ کار کیا ہے؟ کیا اس بابت کوئی اندازہ لگایا گیا ہے کہ وہاں مسلمانوں کی نئی نسل میں اردو رسم الخط کے حوالے سے شرح خواندگی کیا ہوگی؟
میں نے ایسے ہی تجسس کے زیر اثر پوچھ لیا، امید ہے آپ نے برا نہیں مانا ہوگا.

دعاگو،
راحل.
 
شکریہ راحل بھائی !!
برا ماننے کا تو سوال ہی نہیں
جہاں تک ہندوستان میں اردو زبان کی تدریس کا سوال ہے تو ایک خود مسلمانوں کے اپنے مکتب ہیں جہاں قرآن مجید، دینیات اور اردو زبان کی تعلیم دی جاتی ہے۔یہ مکتب عام طور سے مساجد اور امام باڑوں میں چلتے ہیں۔اس کے بعد اعلی دینی تعلیم کے لئے مدارس ہیں جہاں ذریعہ تعلیم اردو ہی ہوتا ہے۔کچھ اردو میڈیم اسکول بھی ہیں گو ان کی حالت تسلی بخش نہیں ہیں۔اس کے علاوہ کچھ سرکاری اور نجی اسکولوں میں اب بھی اردو ایک متبادل زبان کے طور پر پڑھائی جاتی ہے۔
جہاں تک نئی نسل میں اردو کی شرح خواندگی کا سوال ہے اس سلسلے میں اعداد و شمار دستیاب نہیں ہے۔
جزاک اللہ !
 
Top