ایک شوہر کی نوٹ بک ٭ محمد عثمان جامعی

ایک شوہر کی نوٹ بک
محمد عثمان جامعی
٭
”لاک ڈائون‘‘ نے ان کو بھی ”گھریلو“ کردیا جو کہلاتے تو ”گھر والے“ ہیں لیکن گھر کے امور سے انھیں اتنی ہی دل چسپی اور واقفیت ہوتی ہے جتنی کسی خالص خاتون خانہ کو سیاست سے، واضح رہے کہ ہم ملکی سیاست کی بات کررہے ہیں گھریلو سیاست کی نہیں۔ ایسی بیبیاں وزیراعظم عمران خان کو ٹی وی پر تقریر کرتا دیکھ کر پوچھتی ہیں ”ارے، دھرنا اب تک ختم نہیں ہوا؟“
ایک ایسے ہی گھریلو ہو جانے والے شوہر کی نوٹ بک ہمارے ہاتھ لگ گئی، سوچا عام استفادے کے لیے پیش کردیں، سو پیش ہے:

بھنڈی پکانے کے لیے اس کی مُنڈی اور دُم کاٹی جاتی ہے۔ یہ لیس دار کٹی مُنڈیاں میز پر چپکا کر طرح طرح کی اشکال بنائی جاسکتی ہیں، لیکن تجربے سے ثابت ہوا کہ یہ اشکال دیکھ کر بیگمات کی شکل غصے سے بگڑ جاتی ہے اور یہ آرٹ انھیں مارشل آرٹ کے گُر آزمانے کا موقع دیتا ہے۔
دوسرا تجربہ: اگر بھنڈی کاٹتے ہوئے اس کا انگریزی نام لیڈی فنگر کا تصور ذہن میں ہو تو بھنڈی کی کٹائی میں جوش و جذبہ شامل ہو کر اس مشقت کو مشن بنا دیتے ہیں۔

روٹی کے گول ہونے کی شرط نہ آئین میں درج ہے نہ کوئی قانون یہ گولائی لازمی قرار دیتا ہے۔ بیگم کسی کتاب سے بھی اس بابت کوئی حوالہ نہ دکھا سکیں۔ سو طے پایا کہ روٹی کو گولائی دینے کی کوشش میں وقت کی لمبائی بڑھتی جاتی ہے۔ چناں چہ روٹی کی مختلف النوع شکلوں کو بھی بلاتعصب روٹی ہی قرار دیا جائے تاکہ روٹی تو کسی طور پکا پائے مچھندر۔

تُف ہے اس ٹیکنالوجی پر جس نے سب ایجاد کر لیا مگر ایک ایسی جھاڑو نہ بنا پائی جسے پھیرتے وقت جھکنا نہ پڑے۔ علامہ اقبال نے تو کہا تھا ”تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن“ غیر تو رہا ایک طرف اس چھوٹی جھاڑو کی وجہ سے کوڑے کے سامنے جھکنا پڑتا ہے۔ قسم خدا کی ایک گھنٹے میں خودی اور کمر دونوں جواب دے گئیں۔ اللہ گواہ ہے کہ جھاڑو دینے کے بعد پیاز کاٹتے ہوئے جب کہا تھا ”بیگم جھکانے کا یہ طریقہ ٹھیک نہیں“ تو آنکھوں سے آنسو صرف پیاز ہی کے باعث نہیں بہہ رہے تھے۔

بریانی میں طرح طرح کی اتنی چیزیں پڑتی ہیں کہ اتنا کچھ جوڑ کر بریانی بنانے سے بہتر ہے بندہ اتنی ہی محنت جوڑ توڑ پر کرکے سیاسی جماعت بنا لے۔ بریانی ہو یا سیاسی جماعت، مطلب تو کھانے سے ہے ناں۔

پتیلی چمکانا مقدر چمکانے سے زیادہ مشکل ہے۔ پتیلی نہ چمکے تو بیوی کی گرج چمک مقدر ہوتی ہے۔ مانجھ مانجھ کر ”منجھے ہوئے سیاست داں“ اور ”منجھے ہوئے کھلاڑی“ کے معنی سمجھ میں آ گئے۔ اور یہ بھی سمجھ میں آگیا کہ پتیلی کی طرح سیاست داں اور کھلاڑی کو جس نے مانجھا ہے انھیں استعمال کرنا بھی اس کا حق ہے۔
………..

کاش ماسی کے پوچھا لگاتے سمے پوری توجہ پوچھے پر دی ہوتی تو پوچھے کی تکنیک آ گئی ہوتی۔ اب پچھتاوا ہوتا ہے کہ ماسی سے روز خیریت پوچھنے کے بجائے ایک بار پوچھے کا صحیح طریقہ پوچھ لیا ہوتا۔
…….

شملہ مرچ، موٹی مرچ اور پتلی مرچ کا استعمال کھانوں میں الگ الگ ہے اور لال مرچ تو بالکل ہی الگ ہے۔ انھیں ایک ہی طرح کی اُن مرچوں پر قیاس کرنا ٹھیک نہیں جو باس کی خو ش آمد پسند طبیعت سے فائدہ اٹھا کر دفتر کے ساتھیوں کو لگائی جاتی ہیں۔ یوں سمجھو کہ مرچوں کا معاملہ بھی مسلمانوں والا ہے ہر مقصد کے لیے الگ مسلمان استعمال کرنا پڑتا ہے جیسے سوویت یونین کے خلاف کھچڑی میں ضیاءالحق ڈالا جاتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی دال گلانی ہو تو پرویز مشرف۔

یہ جان کر جان جل کر رہ گئی کہ جس ایک پاؤ دہی کے لیے جون جولائی کی بھری دوپہر میں دوڑایا، دوستوں کی محفل سے اٹھایا، کرکٹ میچ کے فائنل کی آخری گھڑیوں میں بازار کی طرف بھگایا اور دفتر سے جلدی اٹھوایا جاتا ہے، وہ کھانے میں صرف ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے۔ اس کے نہ ہونے سے کھانے کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس آگاہی نے دل سے دہی کی رہی سہی عزت تو ختم کی ہی بیگم کا دہانہ بھی دہی کے کونڈے جیسا لگنے لگا۔ ……..

مشین صرف کپڑے دھوتی ہے نچوڑنا خود پڑتے ہیں۔ تھک تھک کرتے کپڑے نچوڑتے ہوئے باربار خیال آیا کہ ہمارے حکمرانوں کو اس عوام کو نچوڑنے میں کتنی محنت کرنی پڑتی ہوگی جس میں نچڑنے کو کچھ نہیں بچا۔ تاہم کپڑے سکھانا تمام گھریلو کاموں میں وہ واحد عمل ہے جو ”اک ہم ہی نہیں جسے دیکھو یہاں، وہی آنکھ ہے نم“ کی تسلی دیتا ہے کہ سامنے والی بالکونی پر بھی کوئی مرد ہی یہ فریضہ انجام دے رہا ہوتا ہے جس سے نظریں ملتی ہیں تو ایک دوسرے کو یہ پیغام ملتا ہے: چند روز اور میری جان فقط چند ہی روز لاک ڈائون کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں اک ذرا صبر کے فریاد کے دن تھوڑے ہیں۔
 
شمشاد خان

محفلین
سبھی شوہروں کی یہ حالت ہے یا کچھ کو استثنٰی حاصل ہے؟

ویسے یہ مجھے آپ ہی کی آب بیتی لگ رہی ہے۔
 
آخری تدوین:
تُف ہے اس ٹیکنالوجی پر جس نے سب ایجاد کر لیا مگر ایک ایسی جھاڑو نہ بنا پائی جسے پھیرتے وقت جھکنا نہ پڑے۔ علامہ اقبال نے تو کہا تھا ”تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن“ غیر تو رہا ایک طرف اس چھوٹی جھاڑو کی وجہ سے کوڑے کے سامنے جھکنا پڑتا ہے۔ قسم خدا کی ایک گھنٹے میں خودی اور کمر دونوں جواب دے گئیں۔

یوں سمجھو کہ مرچوں کا معاملہ بھی مسلمانوں والا ہے ہر مقصد کے لیے الگ مسلمان استعمال کرنا پڑتا ہے جیسے سوویت یونین کے خلاف کھچڑی میں ضیاءالحق ڈالا جاتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی دال گلانی ہو تو پرویز مشرف۔

مشین صرف کپڑے دھوتی ہے نچوڑنا خود پڑتے ہیں۔ تھک تھک کرتے کپڑے نچوڑتے ہوئے باربار خیال آیا کہ ہمارے حکمرانوں کو اس عوام کو نچوڑنے میں کتنی محنت کرنی پڑتی ہوگی جس میں نچڑنے کو کچھ نہیں بچا۔
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
مصنف کے تجربات و مشاہدات کی داد نہ دینا نا انصافی ہے بھئی! ;)
 
عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
ایک شوہر کی نوٹ بک
محمد عثمان جامعی
٭
”لاک ڈائون‘‘ نے ان کو بھی ”گھریلو“ کردیا جو کہلاتے تو ”گھر والے“ ہیں لیکن گھر کے امور سے انھیں اتنی ہی دل چسپی اور واقفیت ہوتی ہے جتنی کسی خالص خاتون خانہ کو سیاست سے، واضح رہے کہ ہم ملکی سیاست کی بات کررہے ہیں گھریلو سیاست کی نہیں۔ ایسی بیبیاں وزیراعظم عمران خان کو ٹی وی پر تقریر کرتا دیکھ کر پوچھتی ہیں ”ارے، دھرنا اب تک ختم نہیں ہوا؟“
ایک ایسے ہی گھریلو ہو جانے والے شوہر کی نوٹ بک ہمارے ہاتھ لگ گئی، سوچا عام استفادے کے لیے پیش کردیں، سو پیش ہے:

بھنڈی پکانے کے لیے اس کی مُنڈی اور دُم کاٹی جاتی ہے۔ یہ لیس دار کٹی مُنڈیاں میز پر چپکا کر طرح طرح کی اشکال بنائی جاسکتی ہیں، لیکن تجربے سے ثابت ہوا کہ یہ اشکال دیکھ کر بیگمات کی شکل غصے سے بگڑ جاتی ہے اور یہ آرٹ انھیں مارشل آرٹ کے گُر آزمانے کا موقع دیتا ہے۔
دوسرا تجربہ: اگر بھنڈی کاٹتے ہوئے اس کا انگریزی نام لیڈی فنگر کا تصور ذہن میں ہو تو بھنڈی کی کٹائی میں جوش و جذبہ شامل ہو کر اس مشقت کو مشن بنا دیتے ہیں۔

روٹی کے گول ہونے کی شرط نہ آئین میں درج ہے نہ کوئی قانون یہ گولائی لازمی قرار دیتا ہے۔ بیگم کسی کتاب سے بھی اس بابت کوئی حوالہ نہ دکھا سکیں۔ سو طے پایا کہ روٹی کو گولائی دینے کی کوشش میں وقت کی لمبائی بڑھتی جاتی ہے۔ چناں چہ روٹی کی مختلف النوع شکلوں کو بھی بلاتعصب روٹی ہی قرار دیا جائے تاکہ روٹی تو کسی طور پکا پائے مچھندر۔

تُف ہے اس ٹیکنالوجی پر جس نے سب ایجاد کر لیا مگر ایک ایسی جھاڑو نہ بنا پائی جسے پھیرتے وقت جھکنا نہ پڑے۔ علامہ اقبال نے تو کہا تھا ”تو جھکا جب غیر کے آگے نہ من تیرا نہ تن“ غیر تو رہا ایک طرف اس چھوٹی جھاڑو کی وجہ سے کوڑے کے سامنے جھکنا پڑتا ہے۔ قسم خدا کی ایک گھنٹے میں خودی اور کمر دونوں جواب دے گئیں۔ اللہ گواہ ہے کہ جھاڑو دینے کے بعد پیاز کاٹتے ہوئے جب کہا تھا ”بیگم جھکانے کا یہ طریقہ ٹھیک نہیں“ تو آنکھوں سے آنسو صرف پیاز ہی کے باعث نہیں بہہ رہے تھے۔

بریانی میں طرح طرح کی اتنی چیزیں پڑتی ہیں کہ اتنا کچھ جوڑ کر بریانی بنانے سے بہتر ہے بندہ اتنی ہی محنت جوڑ توڑ پر کرکے سیاسی جماعت بنا لے۔ بریانی ہو یا سیاسی جماعت، مطلب تو کھانے سے ہے ناں۔

پتیلی چمکانا مقدر چمکانے سے زیادہ مشکل ہے۔ پتیلی نہ چمکے تو بیوی کی گرج چمک مقدر ہوتی ہے۔ مانجھ مانجھ کر ”منجھے ہوئے سیاست داں“ اور ”منجھے ہوئے کھلاڑی“ کے معنی سمجھ میں آ گئے۔ اور یہ بھی سمجھ میں آگیا کہ پتیلی کی طرح سیاست داں اور کھلاڑی کو جس نے مانجھا ہے انھیں استعمال کرنا بھی اس کا حق ہے۔
………..

کاش ماسی کے پوچھا لگاتے سمے پوری توجہ پوچھے پر دی ہوتی تو پوچھے کی تکنیک آ گئی ہوتی۔ اب پچھتاوا ہوتا ہے کہ ماسی سے روز خیریت پوچھنے کے بجائے ایک بار پوچھے کا صحیح طریقہ پوچھ لیا ہوتا۔
…….

شملہ مرچ، موٹی مرچ اور پتلی مرچ کا استعمال کھانوں میں الگ الگ ہے اور لال مرچ تو بالکل ہی الگ ہے۔ انھیں ایک ہی طرح کی اُن مرچوں پر قیاس کرنا ٹھیک نہیں جو باس کی خو ش آمد پسند طبیعت سے فائدہ اٹھا کر دفتر کے ساتھیوں کو لگائی جاتی ہیں۔ یوں سمجھو کہ مرچوں کا معاملہ بھی مسلمانوں والا ہے ہر مقصد کے لیے الگ مسلمان استعمال کرنا پڑتا ہے جیسے سوویت یونین کے خلاف کھچڑی میں ضیاءالحق ڈالا جاتا ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ کی دال گلانی ہو تو پرویز مشرف۔

یہ جان کر جان جل کر رہ گئی کہ جس ایک پاؤ دہی کے لیے جون جولائی کی بھری دوپہر میں دوڑایا، دوستوں کی محفل سے اٹھایا، کرکٹ میچ کے فائنل کی آخری گھڑیوں میں بازار کی طرف بھگایا اور دفتر سے جلدی اٹھوایا جاتا ہے، وہ کھانے میں صرف ذائقہ بڑھانے کے کام آتا ہے۔ اس کے نہ ہونے سے کھانے کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس آگاہی نے دل سے دہی کی رہی سہی عزت تو ختم کی ہی بیگم کا دہانہ بھی دہی کے کونڈے جیسا لگنے لگا۔ ……..

مشین صرف کپڑے دھوتی ہے نچوڑنا خود پڑتے ہیں۔ تھک تھک کرتے کپڑے نچوڑتے ہوئے باربار خیال آیا کہ ہمارے حکمرانوں کو اس عوام کو نچوڑنے میں کتنی محنت کرنی پڑتی ہوگی جس میں نچڑنے کو کچھ نہیں بچا۔ تاہم کپڑے سکھانا تمام گھریلو کاموں میں وہ واحد عمل ہے جو ”اک ہم ہی نہیں جسے دیکھو یہاں، وہی آنکھ ہے نم“ کی تسلی دیتا ہے کہ سامنے والی بالکونی پر بھی کوئی مرد ہی یہ فریضہ انجام دے رہا ہوتا ہے جس سے نظریں ملتی ہیں تو ایک دوسرے کو یہ پیغام ملتا ہے: چند روز اور میری جان فقط چند ہی روز لاک ڈائون کی میعاد کے دن تھوڑے ہیں اک ذرا صبر کے فریاد کے دن تھوڑے ہیں۔

زبردست جناب۔
 
جاسم محمد

EV7MideU8AItXUw.jpg
 
سیما علی

محمد تابش میاں!!!!!
بہت شاندار
کیا پسپائی ہے
بئچاری عورت یہی سارے کام چپ چاپ کس چاہ سے خوش اسلوبی سے کر رہی ہوتی ہے اللہ سلامت رکھے دونوں کو ایکدوسرے کے بغیر گذارا نہی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
مزمل اختر

ایک ایک لفظ پڑھ کر مزا آگیا۔خاص طور پر لیڈی فنگر کے ٹکڑے کرنے نے تو دل خوش کر دیا جی۔:cowboy1::highfive:
 
Top