آج کی دلچسپ بات

اپنی بیوی سوال کرے تو مردوں کو غصہ آجاتا ہے
مگر کسی دوسرے کی بیوی کچھ پوچھے تو علم و دانائی کے ایسے دریا بہتے ہیں کہ لگتا ہے جیسے تلقین شاہ (اشفاق احمد مرحوم) صاحب روح سما گئی ہو
دوسرے کی بیوی ہر ماہ ’پانچ سات‘ بار ’مزید‘ کا ’سوال‘ اپنے میاؤں سے کرتی ہو گی۔ ہم کاہے کا اس پر غصہ کریں ؟ ہیں بھلا۔۔۔۔ :thinking2:
 
جاسمن

لائبریرین
آج وٹزایپ ہم جماعتیوں کے گروپ میں ایک ہم جماعت نے ایک ایسا مراسلہ بھیجا کہ جو دوسرے جہاں کے حوالہ سے کچھ ڈرانے والا تھا۔ میں نے جواب میں آمین لکھا۔ دوسرے ہم جماعت نے لکھا۔

دوسرا ہم جماعت:"ملک یار پلیز ڈرانے والی باتیں نہ کرو۔یہ میرا یقین ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جنت میں نہی جا سکتا بس اُس کی رحمت اور نبی پاک کی سفارش ضروری ہے."

ڈرانے والے نے جواب دیا۔
سر ۔۔۔ میری کیا مجال ۔۔۔
الله کریم ہمیشہ ھم سب پر اپنی رحمتوں کے سائے رکھے ۔"

دوسرا ہم جماعت۔
"تم جو چلو چلو کرتے تھے اس کا بھی حساب ہو گا ؟"

پہلا ہم جماعت:
انشااللہ ۔۔۔ وہ ساری گستاخیاں میرا سوہنا رب اپنی رحمت کی وجہ سے اور پیارے نبی کی شفاعت کے صدقے معاف فرما دے گا ۔
کیونکہ *میرا ایمان کامل ھے کہ رب رحمان ھے اور رحیم ھے* ۔۔۔ الله ہی سب کا پرودگار ھے ۔ وہ اپنے سب سے پیارے نبی کی اپنی امت کیلئے بخشش کی سفارش مان لے گا ۔
( بہرحال پھر بھی ھم سب کو ہلکے پھلکے چھتر پولے کیلئے ضرور تیار رہنا چاہیے )

آخر میں میرا جواب۔
"ہم بالکل تیار نہیں ہیں چھتر پولے کے لئے، چاہے ہلکے ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔سمجھے۔
خبردار جو سوہنے اللہ کو فضول کی تجاویز دیں"
 
عدنان عمر

محفلین
کل رات کو روٹی لینے تندور پر جانا ہوا۔ نیچے والوں (ہمارا گھر پہلی منزل پر ہے۔) کا چار سالہ بیٹا بھی ضد کر کے ہمارے ساتھ ہو لیا۔ منے میاں نے شاید پہلی مرتبہ تندور دیکھا تھا۔ ان کی دلچسپی دیکھتے ہوئے ہم نے ان کے علم میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ ہم نے انھیں بتایا کہ بیٹا یہ تندور ہے، اس کے اندر آگ لگی ہوئی ہے اور انکل اس کے اندر روٹیاں پکا رہے ہیں۔ یہ سن کے منے میاں کے چہرے پر الجھن کے آثار نظر آئے۔ کچھ دیر تو وہ شانِ بے نیازی سے خاموش کھڑے دیکھتے رہے اور پھر تندور کی ہئیت دیکھتے ہوئے بولے، " یہ تو گٹر ہے۔" یہ سن پہلے تو حیرت ہوئی اور پھر خوب ہنسی آئی جس میں تندورچی بھی شامل ہوگئے۔
واقعی، بچے من کے سچے ہوتے ہیں۔ ہر قسم کے کھوٹ کپٹ سے پاک۔
 
سیما علی

لائبریرین
روزمرہ کے معمولات میں اسکول، گھر یا کسی بھی جگہ پہ کچھ دلچسپ باتیں واقع ہو جاتی ہیں۔ یہاں پر ان کا ذکرِ خیر کیا جائے گا۔
مثال کے طور پر ابھی کچھ دیر پہلے ہم اپنے سب سے چھوٹے بھائی کو اردو محفل کے بارے میں بنیادی باتیں بتا رہے تھے۔ موصوف بی ایس سی کے متعلم ہیں لیکن اردو محفل کی آدھی سے زیادہ اردو ان کے سر کے اوپر سے گزر جاتی ہے۔ فرماتے ہیں آپی!! اس کا کیا مطلب ہے "لڑکی کے اختیارات"
ہم نے کہا ہائیں!! o_O بھائی!! کیوں رکنیت سے پہلے معطل ہونے کا ارادہ ہے؟؟ یہ لکھا ہے "لڑی کے اختیارات"
اس وقت سے مشکل اردو پہ کانوں کو ہاتھ لگا رہے ہیں۔ :p
بعد میں ہم نے ازراہ تفنن کہا کہ ہم آپ کو اپنی شروع کردہ لڑکیاں دکھائیں؟؟ :heehee::heehee:
:D:p:ROFLMAO::LOL:
لاریب مرزا صاحبہ!!!!!!
لڑکی کے اختیارت تو بہت محدود ہیں ۔:heehee::heehee::heehee::heehee:
 
لاریب مرزا

سب سے پہلے تو الحمدللہ کہ آپ نے ہمیں "صاحبہ" ہی سمجھا، "صاحب" نہیں. :mrgreen:
آپ کو غلط فہمی ہوئی، ہماری معلومات کے مطابق تو لڑکی کے اختیارات بہت وسیع ہیں.. :p
 
پہلی مرتبہ غلطی ہوگئی تھی۔ مگر دوبارہ ایسا ممکن نہ تھا لاریب کہ ایسی گستاخی ہوتی۔ بے شک اختیارات بہت وسیع ہیں۔پر افسوس کہ ہمارا مذہب تو الحمد للہ بے حد اختیارات دیتا ہے پر لوگ مانے تب بات ہے نا۔۔۔۔۔
الللہ آپکے حق میں تا زندگی آسانیاں فرمائے آمین
 
آمین ثم آمین :love:
 
سیما علی

لائبریرین
آج وٹزایپ ہم جماعتیوں کے گروپ میں ایک ہم جماعت نے ایک ایسا مراسلہ بھیجا کہ جو دوسرے جہاں کے حوالہ سے کچھ ڈرانے والا تھا۔ میں نے جواب میں آمین لکھا۔ دوسرے ہم جماعت نے لکھا۔

دوسرا ہم جماعت:"ملک یار پلیز ڈرانے والی باتیں نہ کرو۔یہ میرا یقین ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جنت میں نہی جا سکتا بس اُس کی رحمت اور نبی پاک کی سفارش ضروری ہے."

ڈرانے والے نے جواب دیا۔
سر ۔۔۔ میری کیا مجال ۔۔۔
الله کریم ہمیشہ ھم سب پر اپنی رحمتوں کے سائے رکھے ۔"

دوسرا ہم جماعت۔
"تم جو چلو چلو کرتے تھے اس کا بھی حساب ہو گا ؟"

پہلا ہم جماعت:
انشااللہ ۔۔۔ وہ ساری گستاخیاں میرا سوہنا رب اپنی رحمت کی وجہ سے اور پیارے نبی کی شفاعت کے صدقے معاف فرما دے گا ۔
کیونکہ *میرا ایمان کامل ھے کہ رب رحمان ھے اور رحیم ھے* ۔۔۔ الله ہی سب کا پرودگار ھے ۔ وہ اپنے سب سے پیارے نبی کی اپنی امت کیلئے بخشش کی سفارش مان لے گا ۔
( بہرحال پھر بھی ھم سب کو ہلکے پھلکے چھتر پولے کیلئے ضرور تیار رہنا چاہیے )

آخر میں میرا جواب۔
"ہم بالکل تیار نہیں ہیں چھتر پولے کے لئے، چاہے ہلکے ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔سمجھے۔
خبردار جو سوہنے اللہ کو فضول کی تجاویز دیں"
:jokingly::jokingly::jokingly::jokingly::jokingly:
 
آج وٹزایپ ہم جماعتیوں کے گروپ میں ایک ہم جماعت نے ایک ایسا مراسلہ بھیجا کہ جو دوسرے جہاں کے حوالہ سے کچھ ڈرانے والا تھا۔ میں نے جواب میں آمین لکھا۔ دوسرے ہم جماعت نے لکھا۔

دوسرا ہم جماعت:"ملک یار پلیز ڈرانے والی باتیں نہ کرو۔یہ میرا یقین ہے کہ کوئی بھی شخص اپنے کرتوتوں کی وجہ سے جنت میں نہی جا سکتا بس اُس کی رحمت اور نبی پاک کی سفارش ضروری ہے."

ڈرانے والے نے جواب دیا۔
سر ۔۔۔ میری کیا مجال ۔۔۔
الله کریم ہمیشہ ھم سب پر اپنی رحمتوں کے سائے رکھے ۔"

دوسرا ہم جماعت۔
"تم جو چلو چلو کرتے تھے اس کا بھی حساب ہو گا ؟"

پہلا ہم جماعت:
انشااللہ ۔۔۔ وہ ساری گستاخیاں میرا سوہنا رب اپنی رحمت کی وجہ سے اور پیارے نبی کی شفاعت کے صدقے معاف فرما دے گا ۔
کیونکہ *میرا ایمان کامل ھے کہ رب رحمان ھے اور رحیم ھے* ۔۔۔ الله ہی سب کا پرودگار ھے ۔ وہ اپنے سب سے پیارے نبی کی اپنی امت کیلئے بخشش کی سفارنبیش مان لے گا ۔
( بہرحال پھر بھی ھم سب کو ہلکے پھلکے چھتر پولے کیلئے ضرور تیار رہنا چاہیے )

آخر میں میرا جواب۔
"ہم بالکل تیار نہیں ہیں چھتر پولے کے لئے، چاہے ہلکے ہی کیوں نہ ہوں۔۔۔سمجھے۔
خبردار جو سوہنے اللہ کو فضول کی تجاویز دیں"

کیا خوب کہا آپ نے بٹیا!

اللہ ہم مسلمانوں کی حالتِ زار پر رحم فرمائے، یہی تو وہ کرتوت تھے جن کی وجہ سے یہودی راندہٗ درگاہ ہوئے۔ وہ بھی یہی گمان کرتے ہیں کہ وہ اللہ کی پسندیدہ قوم ہیں اور بخشے بخشائے ہیں۔ انہیں بھی اللہ عذاب دے گا مگر بہت تھوڑا۔

اللہ کے رسول ﷺ کا فرمان کہیں پڑھاہے کہ وہ اللہ سے سب سے زیادہ ڈرنے والے ہیں۔ کیا ہم بھی عیسائیوں کی طرح یہ گمان کرتے ہیں کہ ہمارے نبی پاک ﷺ ہمارے گناہوں کی وجہ سے اللہ سے ڈرلیے ، اب ہم ان کی سفارش پر بخشے جائیں گے، چاہے کچھ بھی گناہ کرلیں؟ استغفراللہ
 
خلیل بھائی!
یہ حقیقت ہے کہ اگر ہم اپنے گناہوں پہ نظر ڈالیں تو کبھی بھی بخشے نہیں جائیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔ صرف ایک گناہ غیبت ہی لے لیں تو یہی ایک گناہ ہمیں جہنم میں لے کے جانے کے لیے کافی ہے۔
دوسری حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اپنے پیارے اللہ سے شرم ضرور کرنی چاہیے۔ اس کے سامنے جانے سے ہمیں کانپنا چاہیے۔ گناہوں کی وجہ سے اس سے اتنا ڈرنا چاہیے جتنا وہ چاہتا ہے کہ ہم ڈریں۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روز محشر سامنا کرنے سے ہمیں بہت بہت شرم محسوس کرنی چاہیے کہ کس منہ سے ان کے سامنے جائیں گے۔
تیسری حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سوہنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہماری شفاعت ضرور کریں گے۔
چوتھی حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اللہ سے ہمیشہ گمان رکھنا چاہیے کہ وہ اس قدر رحیم و کریم ہے کہ ہمارے گمان کی حدوں سے بھی زیادہ۔ وہ "چاہے تو" ہمیں مکمل بخش دے۔
یہ سب چیزیں ایک ہی وقت میں ہمارے ذہن میں ہوتی ہیں۔
بہت عام سے مسلمان ہیں۔تھوڑا سا علم رکھتے ہیں، نہ ہونے کے برابر۔ ڈرتے بھی ہیں۔ شرم بھی آتی ہے۔ اللہ سے رحمت کے امیدوار بھی رہتے ہیں۔ یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ اللہ ہمارے گناہوں کو ہمارے سوہنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے چھپا لے۔
آج یہ بات کہہ رہی تھی کہ بس مٹی بن جائیں، اللہ کے سامنے نہ جائیں۔ ہم جس طرح کے بن گئے ہیں۔۔۔ بس اللہ کے سامنے جانے سے غیرت آتی ہے۔
 
خلیل صاحب !!!!
السلامُ علیکم
صحیح بالکل صحیح بات ۔۔استغفر اللہ ہمیں ڈر ہی نہیں لگتا اور ساری بگاڑ کی شروعات ہی اسی سے ہوتی ہے کیونکہ جب اللہ کا خوف ہی نہ رہے تو ہر برائی کی ابتدا ہو جاتی ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
خلیل بھائی!
یہ حقیقت ہے کہ اگر ہم اپنے گناہوں پہ نظر ڈالیں تو کبھی بھی بخشے نہیں جائیں گے۔ کبھی بھی نہیں۔ صرف ایک گناہ غیبت ہی لے لیں تو یہی ایک گناہ ہمیں جہنم میں لے کے جانے کے لیے کافی ہے۔
دوسری حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اپنے پیارے اللہ سے شرم ضرور کرنی چاہیے۔ اس کے سامنے جانے سے ہمیں کانپنا چاہیے۔ گناہوں کی وجہ سے اس سے اتنا ڈرنا چاہیے جتنا وہ چاہتا ہے کہ ہم ڈریں۔ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روز محشر سامنا کرنے سے ہمیں بہت بہت شرم محسوس کرنی چاہیے کہ کس منہ سے ان کے سامنے جائیں گے۔
تیسری حقیقت یہ ہے کہ ہمارے سوہنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم ہماری شفاعت ضرور کریں گے۔
چوتھی حقیقت یہ ہے کہ ہمیں اللہ سے ہمیشہ گمان رکھنا چاہیے کہ وہ اس قدر رحیم و کریم ہے کہ ہمارے گمان کی حدوں سے بھی زیادہ۔ وہ "چاہے تو" ہمیں مکمل بخش دے۔
یہ سب چیزیں ایک ہی وقت میں ہمارے ذہن میں ہوتی ہیں۔
بہت عام سے مسلمان ہیں۔تھوڑا سا علم رکھتے ہیں، نہ ہونے کے برابر۔ ڈرتے بھی ہیں۔ شرم بھی آتی ہے۔ اللہ سے رحمت کے امیدوار بھی رہتے ہیں۔ یہ بھی کہتے رہتے ہیں کہ اللہ ہمارے گناہوں کو ہمارے سوہنے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم سے چھپا لے۔
آج یہ بات کہہ رہی تھی کہ بس مٹی بن جائیں، اللہ کے سامنے نہ جائیں۔ ہم جس طرح کے بن گئے ہیں۔۔۔ بس اللہ کے سامنے جانے سے غیرت آتی ہے۔
پیاری بہن !!!!
مصطفی برساں خوش را کہ دیں ہمہ اوست
گر بہ نرسیدی تمام بو لہبی اوست
(دنیا کیا ہے مصطفی کی پیروی۔۔اگرتو اس سے گریزاں ہے تو ابو لہبی (کفر) کے سوا کچھ بھی نہیں)
کاش یہ ہماری سمجھ میں آجائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
لاریب مرزا

محفلین
آج کل ترکی کا ڈرامہ ارتغرل بہت مشہور ہے. تقریباً تین ماہ پہلے بھائی کے کہنے پر ڈرامہ دیکھنا شروع کیا، اور اب اس کا چوتھا سیزن دیکھ رہے ہیں. آج اپنا صفحہ کوائف دیکھ رہے تھے تو ہم پہ انکشاف ہوا کہ دو سال پہلے ہمیں اس ڈرامے کے بارے میں اردو محفل میں بتایا جا چکا ہے. اور ہمیں یاد ہی نہیں. :) :)
 
ہماری محفل کی کیا بات ہے ۔۔۔لاریب جی ! یہ میرا بھی بڑا پسندیدہ ڈرامہ ہے۔۔۔۔۔۔
 
رانا

اس ڈرامے کے حوالے سے ایک دوست نے کچھ دن پہلے ذکر کیا کہ انہیں ڈراموں کا کوئی شوق نہیں تھا لیکن زیادہ فکر یہ ہوتی تھی کہ یہ ڈرامے تو بچوں کو دکھانے کے قابل بھی نہیں ہوتے۔ لیکن جب سے ارطغرل دیکھا ہے تو یہ بچوں کے ساتھ بیٹھ کر دیکھنے لگا ہوں کہ اس میں کوئی غیراخلاقی اور معیوب بات نظر نہیں آتی بلکہ بات بات پر اکثر الحمد اللہ اور سبحان اللہ جیسے جملے سننے کو ملتے ہیں جو بچوں کی تربیت پر اچھا اثر ڈالتے ہیں۔
خیال رہے کہ میں نے ارطغرل ڈرامہ تو دور کی بات اس کا ٹریلر بھی نہیں دیکھا اس لئے قطعا رائے نہیں دے سکتا ان کی اس رائے۔ آپ دوستوں نے ذکر کیا تو ہم نے سوچا ہم بھی حصہ ڈال دیں تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے کہ کبھی ہم نے بھی ارطغرل پر گفتگو کی تھی۔:)
 
ثمین زارا

بالکل صحیح کہا آپ نے ۔ ۔ ۔
 
Top