متفرق پائتھون کے ذریعے سے یوٹیوب کی ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا۔

شکیب

محفلین
میرے خیال میں ابن سعید بھائی یہ کرنا چاہ رہے ہیں کہ کچھ نئے لوگوں کی دلچسپی کا سامان ہو، لیکن یہ ضرور ہے کہ "چیلنج" دینا اس فورم کے لیے تبھی روا ہوگا جب خاطر خواہ ٹیوٹوریل کی شکل بھی موجود ہو۔ پائتھون سیکھنے سے دلچسپی رکھنے والے بہت سے لوگ یہاں موجود ہیں۔ اور اس لڑی کے مناظرین کی تعداد بتا رہی ہے کہ واقعی دلچسپی ہے۔
میری رائے میں آپ یہ کریں کہ مشق کے لیے جو کچھ بھی آپ پڑھنا اور اس پر تجربہ کرنا شروع کریں انہیں ایک لڑی میں، یا ہر نئے موضوع کے لیے نئی لڑی بنا کر "پروگرامرز ڈائری" کی طرز پر لکھتے جائیے۔ مثلا اسی لڑی میں "یوٹیوب ویڈیو ڈاؤنلوڈ کرنا" جو آپ نے بطور مشق لیا، اس کو تھوڑا تھوڑا کر کے آگے بڑھاتے جائیں یہاں تک کہ ایک مشق/ pet project مکمل ہو جائے۔

"آج میں نے اس پر نئے انداز سے تجربہ کیا، ان آپشنز کو استعمال کرنے سے اسپیڈ بڑھ جاتی ہے۔(طریقہ۔۔۔) اس کی وجہ یہ ہے کہ (وجہ۔۔۔)"

"آج ہم دیکھیں گے کہ اسی لائبریری کو دوسری ویب سائٹس کے لیے کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ (طریقہ۔۔۔، فرق، کوڈ)"

"لوگوں کے لیے کمانڈ لائن سے استعمال کرنا ذرا اوکھا کام ہے۔ آج ہم اس کے لیے ایک یوزر انٹرفیس بنائیں گے۔ جی یو آئی کے لیے میں نے ایک مشہور لائبریری کو استعمال۔۔۔"

وغیرہ وغیرہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

بہتر یہ ہوگا کہ جوپیٹر نوٹ بک کا استعمال کیا جائے اور اسے گٹ ہب یا گوگل کولیب وغیرہ پر شئیر کیا جائے تاکہ اسے براہ راست استعمال کا تجربہ بھی کیا جا سکے اور سب اکٹھے سیکھنے سکھانے کا عمل بھی جاری رکھ سکیں۔ میرے ذہن میں اس سے ملتے جلتے کچھ آئیڈیاز ہیں۔ وقت ملنے پر انہیں الگ سے شئیر کرتا ہوں۔ اور وقت ملنے کی شرط پر ان آئیڈیاز کو روبہ عمل لانے کی کوشش بھی کروں گا۔
 
رانا

محفلین
فوٹوکاپی پاس پڑی ہے لیکن اصل مصنف کی اجازت کے بغیر چھاپ دینا مناسب نہیں ہے۔ :ROFLMAO:
ہاہاہا:LOL:
آپ نے پڑھ ہی لیا ہے تو نوٹ کیا ہوگا کہ کچھ سخت قسم کا مراسلہ ہوگیا تھا اس لئے یہ سوچ کر ڈیلیٹ کردیا کہ نئے محفلین ہیں کہیں برا نہ مان جائیں یا نبیل بھائی ہی ڈانٹ نہ پلادیں کہ نئے محفلین کو ایسے نہیں کہتے۔:ROFLMAO:
لیکن آپ کو اجازت ہے کہ اگر مناسب سمجھتے ہیں تو چھاپ دیں اپنی ذمہ داری پر:p
 
رانا صاحب اب نرم کرکےشائع کر دیں۔ :)
 
محمد سعد

محفلین
یہ سوچ کر ڈیلیٹ کردیا کہ نئے محفلین ہیں کہیں برا نہ مان جائیں
اس بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔

بھائی صاحب نے اپنے تعارف میں بتایا ہے کہ وہ ایک بزنس چلاتے ہیں جو کہ ہے بھی آرٹ کے متعلق۔ اپنے بزنس میں وہ زیادہ تنقید جھیل جاتے ہوں گے۔ اتنے کمزور نہیں ہوں گے۔ :LOL:
 
شکیب

محفلین
نرم نہیں ہوسکتا مابدولت کو ذرا سخت قسم کا غصہ چڑھا تھا:ROFLMAO:
لگتا ہے عمر کا اثر ہو رہا ہے۔ :D
ویسے جب میں یہاں فورم نیا نیا ہوتا تھا تو تکنیکی نوعیت ایسے کے ایسے بنیادی اور بے ڈھنگے سوال پوچھے تھے، نیز اس کا کوئی لحاظ نہیں کہ لوگوں کی دیگر مصروفیات بھی ہوتی ہیں۔ اللہ اللہ۔ لیکن آپ نے اور دیگر احباب نے اعلیٰ ظرفی اور متحمل مزاجی کی حد کرتے ہوئے سب جوابات دیے تھے۔
پچھلے دنوں پرانی لڑیاں پڑھ رہا تھا، ایسی شرمندگی ہوئی یقین مانیں اگر بس میں ہوتا تو ساری لڑیاں حذف کر دیتا۔
 
چندا آپ بات بے بات ان نئےمحفلین کی طرح روٹھتے تو بتاتے آپ کو:ROFLMAO:
 
رانا

محفلین
اس بارے میں فقہاء کا اختلاف ہے۔

بھائی صاحب نے اپنے تعارف میں بتایا ہے کہ وہ ایک بزنس چلاتے ہیں جو کہ ہے بھی آرٹ کے متعلق۔ اپنے بزنس میں وہ زیادہ تنقید جھیل جاتے ہوں گے۔ اتنے کمزور نہیں ہوں گے۔ :LOL:
ذاتی زندگی میں سب کچھ برداشت کرجانے والے بھی محفل پر ذرا سی بات پر ایسے گرم ہوتے ہیں جیسے نئی بہو اور پرانی ساس کا رشتہ ہو۔ حوالے کے لئے ملاحظہ ہو محفل کی تاریخ از زین فور ڈی بی جلد اول صفحہ۔۔۔ صفحہ ۔:)

ویسے اس حذف شدہ مراسلے کے بعد کے مراسلے بنام نئے محفلین اتنے محبت بھرے ہیں کہ اب ان کے بعد ہمارا مراسلہ بی جمالو کی حرکت کی مانند ہی لگے گا۔:)
 
آخری تدوین:
Top