صابرہ امین

لائبریرین
khalil.jpg
 
آخری تدوین:

ام اویس

محفلین
زبردست !
بہت خوبصورت
اگر یہ بھی بتا دیں کہ کون کون سی ایپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں اور فونٹ کے نام کیا ہیں ، تو بہت سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔
 
بہنا مختلف ایپ ہیں ۔
یہ ایپ ہے اور فونٹ بھی ایپ ہی کے استعمال ہوئے ہیں ۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
زبردست !
بہت خوبصورت
اگر یہ بھی بتا دیں کہ کون کون سی ایپلیکیشن استعمال کر رہے ہیں اور فونٹ کے نام کیا ہیں ، تو بہت سے لوگ فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

پیاری ام اویس
آداب
اپ کی پسندیدگی کا "زبردست" شکریہ ۔ ۔:):)
اردو محفل کے اس جشنِ سالگرہ کے لیئے سب نے اس قدر اچھے پوسٹرز بنائے کہ ہم تو دنگ رہ گئے ۔ ۔

پھرہم نے بھی ان پیج، فوٹوشاپ اور پاور پوائنٹ کو جھاڑا پونچھا، تیل ڈالا کہ زنگ آلود ہو چکے تھے ۔ ۔ اور اسی میں موجود فونٹس کا استعمال کیا ۔ ۔
 
بہت شکریہ بہن صابرہ،
لگتا ہے کتاب کی ایک کاپی تو بک گئی ہے، کیونکہ یہ غزل یہاں تو پوسٹ نہیں کی کبھی :)
ویسے کتاب چھپوانے کے بعد حال یہ ہے کہ بار بار انور مقصود کے لانگ پلے "ہاف پلیٹ" کا وہ منظر یاد آتا ہے جب معین اختر خالدہ ریاست کو جتاتے ہیں کہ ان کے والد نے تنقید کی دو کتابیں بھی لکھیں تھیں. خالدہ ریاست تنک کر جواب دیتی ہیں کہ ان میں سے ایک نہ بکی، کتابوں سے بھر دو بکسے دریا برد کرنا پڑے تھے.
اس پر معین اختر جواب دیتے ہیں کہ بھئی وہ تو والد مرحوم نے مجھے بلا کر کہا تھا کہ "بیٹا یہ کتابیں لکھ کر میں نے ایک نیکی کی ہے، جاؤ اسے دریا میں ڈال آؤ" :LOL:

ایک بار پھر بہت شکریہ :)
 
صابرہ امین

لائبریرین
بہت شکریہ بہن صابرہ،
لگتا ہے کتاب کی ایک کاپی تو بک گئی ہے، کیونکہ یہ غزل یہاں تو پوسٹ نہیں کی کبھی :)
آداب
ایسا نہ کہیے راحل بھائ
ہم نے تو کبھی نہ بتانا تھا ۔ ۔ مگر پکڑے گئے ۔ ۔ !! سوچا آپ سمجھیں گے کہ کہیں سے چھاپ لیا ہے آخر دوسرے معزز اساتذہ کرام کے اشعار بھی تو یہیں کہیں سے ملے تھے۔ ۔ ۔ اندازہ نہ تھا کہ کھی پوسٹ نہ ہوا ہو گا ۔ ۔!!!

میرے دل کی سچی رائے کے مطابق مجھے تویہ ایک کتاب ہی نہیں بلکہ ایک شاعر کی جمع پونجی معلوم ہوتی ہے کہ جس میں بے بہا علمی خزانے موجود ہیں ۔ ۔ اور شاعری بھی بہت نفیس اور اعلیٰ درجے کی ۔ ۔ کیا سلاست اور روانی ہے، ما شا اللہ ۔ ۔ ۔ موضوعات کا تنوع ۔ ۔ ۔ابھی پوری پڑھی نہیں۔۔ مطالعہ جاری ہے ۔ ۔ ۔ جو بھی شاعری سے دلچسپی رکھتا ہے اس کے پاس یہ ہونی چاہیئے ۔ ۔ مبتدیوں کے لیئے تو خاص طور پر مفید بھی ہے ۔ ۔ جشنِ سالگرہ پر سب محفلین کو کم از کم ایک کاپی تو لے لینی چاہیئے ۔ ۔ اور دوستوں کو دینے کے لیئے ایک بہت قیمتی تحفہ بھی ثابت ہو سکتی ہے ۔ ۔ میرا خیال ہے کہ جو بھی پڑھے گا اسے پسند آئے گی ۔ ۔ اللہ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے ۔ ۔ آمین
 
جزاک اللہ بہن، میں نہایت ممنون و متشکر ہوں. آپ کے پرخلوص اور فیاضانہ الفاظ میری حیثیت سے بہت بڑھ کر ہیں. اللہ آپ کو خوش رکھے.

ویسے کتاب میں کچھ اغلاط رہ گئیں تھیں، سوچ رہا ہوں انعامی اسکیم شروع کردوں، اغلاط ڈھونڈیے اور بذریعہ قرعہ اندازی بیش قیمت انعامات پائیے :LOL:
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
لیجیئے ہم نے بھی وقت سے فرصت لے کے اردو محفل کی سالگرہ پہ حرکت میں برکت کر دی:)
پہلی بار کسی فورم پہ پوسٹرز بنا کے اپنا قیمتی وقت اردو محفل کو بخشا۔
یہ اردو سے محبت ہے اور اردو سے محبت رکھنے والوں سے عقیدت ہے۔
 
Top