لیورپول انگلش پریمیر لیگ کا چیمپین

نبیل

تکنیکی معاون
انگلش فٹ بال کلب کوچ یرگن کلاپ اور فٹ بالر محمد صلاح کی وجہ سے میرا فیورٹ ہے۔ گزشتہ سال لیورپول نے چیمپینز لیگ جیتی تھی، لیکن انگلش پریمیر لیگ میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے مانچسٹر سٹی سے پیچھے رہ گیا۔ اس سال لیورپول چیمپینز لیگ کی دوڑ سے تو باہر ہو گیا ہے لیکن گزشتہ روز چیلسی کی مانچسٹر سٹی کے خلاف فتح کی بدولت سیزن ختم ہونے سے قبل ہی چیمپین شپ لیورپول کے نام ہو گئی ہے۔ لیورپول کو اس ٹائٹل کے لیے تیس سال انتظار کرنا پڑا ہے۔

ربط:
لیورپول نے پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
مجھے تو فٹ بال دیکھنا چھوڑے مدت ہو گئی، لیکن اللہ بھلا کرے چھوٹے بھائی کا، جو ا سے ے تک کی روداد بھی سناتا ہے اور اچھے گول کی ویڈیوز بھی دیکھنے پر مجبور کرتا ہے۔ :) یہ صلاح وہی سجدوں والا ہے نا۔۔۔
 
محمد صلاح کا کھیل اور جذباتی عربی کمنٹری
 
انگلش فٹ بال کلب کوچ یرگن کلاپ اور فٹ بالر محمد صلاح کی وجہ سے میرا فیورٹ ہے۔ گزشتہ سال لیورپول نے چیمپینز لیگ جیتی تھی، لیکن انگلش پریمیر لیگ میں صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے مانچسٹر سٹی سے پیچھے رہ گیا۔ اس سال لیورپول چیمپینز لیگ کی دوڑ سے تو باہر ہو گیا ہے لیکن گزشتہ روز چیلسی کی مانچسٹر سٹی کے خلاف فتح کی بدولت سیزن ختم ہونے سے قبل ہی چیمپین شپ لیورپول کے نام ہو گئی ہے۔ لیورپول کو اس ٹائٹل کے لیے تیس سال انتظار کرنا پڑا ہے۔

ربط:
لیورپول نے پہلی بار انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیت لیا
فٹبال کا شوق ہمیشہ سے رہا ہے۔ لیکن 2016 میں ایک تو جابز کا سلسلہ ختم کرنے اور دوسرا کاروبار کی طرف زیادہ دھیان ہوجانے کی وجہ سے اپنی بہت سی من پسند سرگرمیوں کو پہلے جیسا وقت نہیں دے پا رہا۔ البتہ فٹبال سے رشتہ آرسنل کے فین پیج سے جڑے ہونے اور صلاح اور اوزیل کے سوشل میڈیائی اکاؤنٹس کو فالو کر کے کسی نا کسی حد تک برقرار رکھا ہوا ہے۔

یقینا یہ لیورپول کے لیے ایک بہت بڑی خوشخبری ہے۔
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
ذیل کی ویڈیو میں مفتی مینک وضاحت فرما رہے ہیں کہ لیور پول کی انگلش پریمیر لیگ میں کامیابی سے ہم کیا سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ :)

نبیل

تکنیکی معاون
لگتا ہے کہ پریمیر لیگ کا چیمپین بننے کے بعد لیورپول نے ہاتھ پاؤں ڈھیلے چھوڑ دیے ہیں۔ اگلا ہی میچ چار صفر سے ہار گئے ہیں، اور وہ بھی روایتی حریف مانچسٹر سٹی کے خلاف، جو کہ گزشتہ سال کے لیگ چیمپین رہے ہیں۔ مانچسٹر سٹی کے کوچ پیپ گارڈیولا کی یرگن کلاپ کے ساتھ رقابت کی بھی پرانی تاریخ ہے۔ میچ کی جھلکیاں ذیل کی ویڈیو میں دیکھیی جا سکتی ہیں۔

Top