ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

ریختہ سے ایک کتاب چاہیے تھی کوئی صاحب ڈاؤنلوڈ کر دیں تو شکر گزار ہوں گا
امیر شکیب ارسلان | ریختہ
یہاں سے اتارلیں
آج کافی دنوں کے بعد ریختہ سے کچھ ڈاؤن لوڈ کیا۔ عمر بھائی کا ڈاؤن لوڈر تو کمال تھا ہی، سروش بھائی کے بنائے ہوئے شارٹ کٹ نے اسے ایک دم پرفیکٹ بنادیا۔
 
ماشاء اللہ ڈاؤنلوڈر بہت زبردست کام کر رہا ہے ملٹی ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں ایک وقت میں 7-8 ڈاؤنلوڈ لگا لوں تب بی کوئی پرابلم نہیں آتی
اللہ آپ کو جزائے خیر دے
 
شکیب

محفلین
کوئی اس کو جاواسکرپٹ میں پورٹ کرنے کا بیڑا اٹھائے، یا اسی ڈاٹ نیٹ ورژن کی ویب ایپ تاکہ موبائل سے بھی اکا دکا ڈاؤنلوڈ کر لیا کریں۔

بس یو آئی اتنا مشکل رکھیں کہ زیادہ لوگ استعمال نہ کر پائیں۔ :p اور ریختہ تنگ نہ ہو۔
 
محمد عمر

لائبریرین

میں نے پچھلے کچھ عرصے میں اپنے ٹول سے تمام کتابیں اتار کر اپنے سی ڈی این میں ڈالی ہیں۔ اور یوزر انٹرفیس کے لیے اپنے ایک سائیڈ پراجیکٹ کو تبدیل کیا ہے۔ نتیجہ بہت اچھا تو نہیں لیکن قابلِ استعمال ہے۔ یہ ویب سائیٹ میں نے یہاں ہوسٹ کی ہے۔
اس کے استعمال میں اس بات کا خیال رہے کہ یہ میرے ذاتی اکاؤنٹ سے چلتی ہے اس لیے ذرا ہاتھ ہولا رکھیں:act-up:۔
پرفارمنس کچھ خراب ہے لیکن اس پر کام کر رہا ہوں۔
کچھ کتابوں کے نام درست نہیں ہیں اور ان میں سپیس ختم ہو گئی ہیں۔مثلاً اگر آپ "جنوبی یورپ پر عربوں کے حملے"تلاش کر رہے ہوں اور وہ نہ ملے تو "جنوبییورپپرعربوںکےحملے" کوشش کریں۔
ہیڈر میں تلاش استعمال میں بہت مشکل ہے اس لئے کتابوں کے صفحے سے کوشش کریں۔
کتاب ڈاؤنلوڈ کرنے کے لیے کتاب کے نا م پر کلک کریں اور کتاب کے صفحے پر ڈاؤنلوڈ کا بٹن ہے۔

امید ہے یہ تمام احباب کو کچھ مدد دے گی جو میرا ٹول استعمال نہیں کر سکتے یا موبائل وغیرہ استعمال کرتے ہیں۔ اور اپنی رائے سے مطلع کیجئے گا۔
 
شکیب

محفلین
چیک کر رہا ہوں۔ اور ان شاء اللہ ہتھ ہولا ہی رکھیں گے، زیادہ کی ضرورت میں تو پی سی ہی استعمال کرتا ہوں۔
 
شکیب

محفلین
ڈاؤنلوڈنگ میں کوئی دقت نہیں ہے۔ رفتار بھی ٹھیک ہے۔ جزاک اللہ خیراً۔
تلاش کے modal میں اسکرول نہیں ہو پا رہا، اسے دیکھ لیں۔

تازہ شامل کتب میں ڈیٹابیس کی آخری اینٹریز ہیں یا ریختہ کی نئی شامل کردہ کتب کو خودکار طور پر ڈاؤنلوڈ کر کے شامل کر رہے ہیں؟
 
تلاش کی خامی سے واقف ہوں۔ اسی لیے میری رائے میں اس کی تصحیح تک آپ کتابوں کے صفحے پر موجود تلاش کے ٹیکسٹ باکس سے کام چلائیں۔
یہ کتابیں خودکار طریقے سے ڈاؤنلوڈ نہیں ہوتیں لیکن اگر مزید کتابیں ہیں تو وہ باآسانی شامل کی جا سکتی ہیں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
موبائل پر بہت اچھی طرح ڈاؤنلوڈ ہو رہا ہے لیکن سرچ نہیں ہوتا۔

تلاش کی خامی سے واقف ہوں۔ اسی لیے میری رائے میں اس کی تصحیح تک آپ کتابوں کے صفحے پر موجود تلاش کے ٹیکسٹ باکس سے کام چلائیں۔
 
Top