صدر صدام کا مقدمہ

جیسبادی

محفلین
عراقی صدر صدام حسین نے اپنے خلاف مقدمہ میں دفاع کرتے ہوئے جو تقریر کی، اس پر نیویارک ٹائمز نے شدید خفگی کا اظہار کیا ہے۔ "جج" نے تقریر کے دوران مائیکروفون اور کیمرہ بند کروا دیے تاکہ کھیل اُلٹا نہ ہو جائے۔
ماخذ
 

فرید احمد

محفلین
جو چاہے آپ کا حسن رکرشمہ ساز کرے ۔

لوگ کہتے ہیں کہ امریکہ کے اب برے دن ہیں ، اور اسے عراق سے نکلنا ہوگا، لیکن سچ یہ ہے کہ یہ جناب وہاں اس لیے گئے ہی نہیں کہ پھر نکلے ۔
 

جیسبادی

محفلین
امریکی مقصد یہ ہے کہ اپنی ٹوڈی حکومت قائم کی جائے۔ اپنی مرضی کا آئین بن جائے جس میں سب وسائل نجی کمپنیوں کو دے دیے جائیں۔ اس طرح امریکی سرمایہ کاروں کے قبضہ میں آ جائیں۔ یعنی پوری جمہوریت اور فریڈم آ جائے اور چھا جائے۔ Let freedom ring!!!
 

سیفی

محفلین
ہم آہ بھی کریں تو ہو جاتے ہیں بدنام
وہ قتل بھی کردیں تو چرچا نہیں ہوتا۔۔۔
 

علی بابا

محفلین
صدام نے قتل تو کیئے ہیں نا۔ اور یہ قتل صرف سیاسی قتل نہیں‌تھے (جو کہ خود بھی غلط کام ہے)، بلکہ اس میں‌عام شہری بھی شامل تھے۔صدام کے قتل اسی طرح‌کے تھے جنہیں‌انگریزی میں Collective punishment کہا جاتا ہے۔ معاف کیجیئے گا، اس لفظ کا اردو متبادل معلوم نہیں۔
بہرحال، جو کام صدام نے اپنے ہی لوگوں‌کے ساتھ کیئے، اگر وہی کام کوئی غیر مسلم کرتا تو تمام مسلم امہ اس کو الزام دیتی یا condemn کرتی۔
 
Top