غزل

صابرہ امین

لائبریرین
میری بہن گوگل کوئی اسانید کی کتاب ہے؟
شرح تو، جلال الدین رومی سے بدر القادری تک اور قراۃعین طاہرہ سے صابرہ آمین تک، ہر ہر کلام کی کتبِ اصائیل میں ملےگی، مثلاً "آئینِ اردو" اور "رازِ عروض" اور "تاویلات اشرفی" وغیرہم۔
آداب
اچھے بھائ
کاش گوگل بھی اسانید کی کتاب بن جائے ۔ ۔ اصل میں انگریزی زبان یا کمپیوٹر پروگرامنگ سے متعلق اتنا بے بہا خزانہ موجود ہے کہ کیا بتائیں ۔ ۔ شاعری سے متعلق بھی کافی کچھ ہے مگر "آئینِ اردو" اور "رازِ عروض" اور "تاویلات اشرفی" دستیاب نہیں ۔ ۔ یہ گوگل ہی کی فیوض وبرکات ہیں کہ اردو محفل اور اس سے جڑے کیسے کیسے علم کے جھرنوں، دریاؤں اور سمندروں سے فیض یاب ہو رہے ہیں ۔ ۔ کاش کوئ دور جدید کا سرسید اردو زبان اور ٹیکنالوجی کو جوڑ دے اور آن لائن علی گڑھ یونیورسٹی وجود میں آ جائے ۔ ۔ شکیب صاحب سے امید کی جا سکتی ہے کہ کافی حیران کن کام کر چکے ہیں ۔ ۔ ۔ اللہ ان کے ہاتھ مزید مضبوط کریں ۔ ۔ بہت ساروں نے بھی کام کیا ہو گا جو ہمیں معلوم نہیں ۔ ۔ اللہ ان کو بھی مزید توفیق دے ۔ ۔ آمین
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
آپ جئیں ہزاروں سال ۔۔ ایسے ہی پوچھا ہے اگر بتانے میں کچھ مانع ہے تو اس بیباکی کی معزرت چاہتا ہوں۔
مزید کسی غزل سے نوازیں نوازش ہو گی۔
آداب
محترم برادر گرامی
اگر آپ ہمارے آسمان ادب کا آفتاب بننے کا انتظار کر لیتے تو اچھا تھا ۔ ۔ مگر خیر ۔ ۔ کوئ شاعرانہ جواب نرا جھوٹ ھو گا جو کہ سننا اور بولنا دونوں ہی پسند نہیں ۔ ۔ ۔ بات یہ ہے کہ آپ کے پوچھنے پر یہ سوال ہم نے بھی اپنے آپ سے پوچھا کہ خود کو بھی معلوم نہ تھا ۔۔ ۔ اور اس کی وجہ ملک میں لاک ڈاؤن نکلی ۔ ۔ ۔ نہ یہ ہوتا نہ کبھی فرصت ملتی ۔ ۔ اگرچہ نثر لکھنے کی خواہش عرصے سے تھی مگر شاعری کا بالکل نہ سوچا تھا ۔ ۔ بس اہسے ہی کچھ لکھا فیس بک پر ڈالا اور دوست احباب نے آپ کی طرح ایسی واہ واہ کی کہ اللہ کی پناہ ۔ ۔ (وہ تو اب پتہ چلاکہ ان بے چاروں کو بھی شاعری کی الف ب کا پتہ نہیں ۔ ۔ بس خیالات کی آفرینیوں میں ہی کہیں گم ہو جاتے تھے ۔ ۔ ) اور چونکہ ہمیں اس کا ادراک ہوتا جا رہا ہے تو اپنی اغلاط سے بھرپور شاعری کیسے سامنے لائ جا سکتی ہے ۔ ۔ بہرحال کچھ کلام جو اساتذہ کرام سے ٹھیک کروانا چاھتے ہیں وہ آپ بھی پڑھ لیجئے گا ۔ ۔ آج کل کسی کو سمجھانے کا زمانہ تو ویسے بھی نہیں ہے ۔ ۔
 
Mahmood Ahmad

محفلین
﷽ﷺ

نغمہ سرا ہو بُلبُل، کر ذکرِ مصطفائیؐ

مدحت نبیؐ سے خوش ہے، وہ ذاتِ کبریائی

اوصاف دلربا گر، تجھ سے بیاں ہوں دل سے

ہے باریابی تم کو، تیری بنی خدائی

اُنؐ کی عطا سے جو، ہے نثار یار ہوتا

پھر زندگی میں اس کی، کوئی کمی نہ آئی

آقؐا سے جو وفا ہے، سودا ہے لاب کا یہ

گھاٹے کی اس میں نوبت، کب ہے کہیں بھی آئی

خوش ہیں ملی جنہیں، درِ دلرباؐ کی رونق

وہ قیصری نہ دیکھیں، یہ چھوڑ کر گدائی

سب دور ظلمتیں ہیں، انوار مصؐطفیٰ سے

ہر روشنی دہر نے، بدر الدؐجیٰ سے پائی

ہے برق یاد اُنؐ کی، طاغوتی طاقتوں پر

اُنؐ کی ثنا جہاں کے، ہر دور نے ہے گائی

شہرِ علم ہیں ہادیؐ، رستہ سخی علیؑ سے

جس نے جہانِ دانش، کی آبرو بڑائی

اُنؐ کے بلال کو ہی، کہتے تھے عمر آقا

جس نے ہے جاں نبیؐ پر، ہر حال میں لٹائی

قدرت کے راز ہیں جو، درجے ہیں مصؐطفیٰ کے

جن کی سمجھ خلق کو، پوری کبھی نہ آئی

محمود! سلطاں آقاؐ، کونین کے ہیں سیّد

ہو شاد عاصی تم کو، اُنؐ کی ملی گدائی

آسلام و علیکم
میں یہ چند اشعار اساتذہ کرام اور محفلین کی خدمت میں تنقیدی و اصلاحی تبصرے کی امید پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہوں مدد کی ضرورت ہے
 
صابرہ امین

لائبریرین
آداب
محترم برادر گرامی
اگر آپ ہمارا آسمان ادب کا آفتاب بننے کا انتظار کر لیتے تو اچھا تھا ۔ ۔ مگر خیر ۔ ۔ کوئ شاعرانہ جواب نرا جھوٹ ھو گا جو کہ سننا اور بولنا دونوں ہی پسند نہیں ۔ ۔ ۔ بات یہ ہے کہ آپ کے پوچھنے پر یہ سوال ہم نے بھی اپنے آپ سے پوچھا کہ خود کو بھی معلوم نہ تھا ۔۔ ۔ اور اس کی وجہ ملک میں لاک ڈاؤن نکلی ۔ ۔ ۔ نہ یہ ہوتا نہ کبھی فرصت ملتی ۔ ۔ اگرچہ نثر لکھنے کی خواہش عرصے سے تھی مگر شاعری کا بالکل نہ سوچا تھا ۔ ۔ بس اہسے ہی کچھ لکھا فیس بک پر ڈالا اور دوست احباب نے آپ کی طرح ایسی واہ واہ کی کہ اللہ کی پناہ ۔ ۔ (وہ تو اب پتہ چلاکہ ان بے چاروں کو بھی شاعری کی الف ب کا پتہ نہیں ۔ ۔ بس خیالات کی آفرینیوں میں ہی کہیں گم ہو جاتے تھے ۔ ۔ ) اور چونکہ ہمیں اس کا ادراک ہوتا جا رہا ہے تو اپنی اغلاط سے بھرپور شاعری کیسے سامنے لائ جا سکتی ہے ۔ ۔ بہرحال کچھ کلام جو اساتذہ کرام سے ٹھیک کروانا چاھتے ہیں وہ آپ بھی پڑھ لیجئے گا ۔ ۔ آج کل کسی کو سمجھانے کا زمانہ تو ویسے بھی نہیں ہے ۔ ۔
 
Mahmood Ahmad

محفلین
میں عرصہ دراز سے دنیا کے اس کونے میں بیٹھا ہوں جہاں مجھے یہ سہولت میسر نہیں ہے۔ کاش مجھے کسی استادَِ

محترم کی قدم بوسی کا شرف مل سکتا۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
میں عرصہ دراز سے دنیا کے اس کونے میں بیٹھا ہوں جہاں مجھے یہ سہولت میسر نہیں ہے۔ کاش مجھے کسی استادَِ

محترم کی قدم بوسی کا شرف مل سکتا۔
آداب
محترم محمود احمد صاحب
آپ نے غلط جگہ اپنی شاعری اصلاح کے لیئے پیش کر دی ہے ۔ ۔ یہ ہماری لڑی یا تھریڈ ہے ۔ ۔ آپ اوپراصلاح سخن کے ٹیب میں جا کر ایک نئی لڑی بنائیے اور اس میں پیش کیجیے ۔ ۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

شکیب

محفلین
کاش کوئ دور جدید کا سرسید اردو زبان اور ٹیکنالوجی کو جوڑ دے اور آن لائن علی گڑھ یونیورسٹی وجود میں آ جائے ۔ ۔ شکیب صاحب سے امید کی جا سکتی ہے کہ کافی حیران کن کام کر چکے ہیں ۔ ۔ ۔ اللہ ان کے ہاتھ مزید مضبوط کریں ۔ ۔ بہت ساروں نے بھی کام کیا ہو گا جو ہمیں معلوم نہیں ۔ ۔ اللہ ان کو بھی مزید توفیق دے ۔ ۔ آمین
مکھن کی فراوانی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ ہمیں کسی اور پر قیاس کر بیٹھی ہیں۔ ہم تو ننھے کاکا ہیں ابھی۔ حیران کن کام کچھ نہیں کرتے، ہاں دوسروں کے حیران کن کاموں پر آئے دن حیران ہوتے ہیں۔ محمد خلیل الرحمٰن بھائی کے تراجم اور ہیروڈیز ہی دیکھ لیں۔ رشک کے مارے دھواں دھواں ہوتے رہتے ہیں۔

بہرحال، دعاؤں کا بے حد شکریہ۔ اللہ قبول کرے۔ آمین۔خصوصاً آخری دعا پر آمین بالجہر۔
 
[
آداب
محترم برادر گرامی
اگر آپ ہمارے آسمان ادب کا آفتاب بننے کا انتظار کر لیتے تو اچھا تھا ۔ ۔ مگر خیر ۔ ۔ کوئ شاعرانہ جواب نرا جھوٹ ھو گا جو کہ سننا اور بولنا دونوں ہی پسند نہیں ۔ ۔ ۔ بات یہ ہے کہ آپ کے پوچھنے پر یہ سوال ہم نے بھی اپنے آپ سے پوچھا کہ خود کو بھی معلوم نہ تھا ۔۔ ۔ اور اس کی وجہ ملک میں لاک ڈاؤن نکلی ۔ ۔ ۔ نہ یہ ہوتا نہ کبھی فرصت ملتی ۔ ۔ اگرچہ نثر لکھنے کی خواہش عرصے سے تھی مگر شاعری کا بالکل نہ سوچا تھا ۔ ۔ بس اہسے ہی کچھ لکھا فیس بک پر ڈالا اور دوست احباب نے آپ کی طرح ایسی واہ واہ کی کہ اللہ کی پناہ ۔ ۔ (وہ تو اب پتہ چلاکہ ان بے چاروں کو بھی شاعری کی الف ب کا پتہ نہیں ۔ ۔ بس خیالات کی آفرینیوں میں ہی کہیں گم ہو جاتے تھے ۔ ۔ ) اور چونکہ ہمیں اس کا ادراک ہوتا جا رہا ہے تو اپنی اغلاط سے بھرپور شاعری کیسے سامنے لائ جا سکتی ہے ۔ ۔ بہرحال کچھ کلام جو اساتذہ کرام سے ٹھیک کروانا چاھتے ہیں وہ آپ بھی پڑھ لیجئے گا ۔ ۔ آج کل کسی کو سمجھانے کا زمانہ تو ویسے بھی نہیں ہے ۔ ۔

وہ آفتاب جس سے زمانے میں نور ہے
دل ہے، خرد ہے، روحِ رواں ہے، شعور ہے

آللہ پاک نے انسان کو لامحدود امکانات اور وسعتیں عطا فرما کے پیدا کیا ہے۔ ہر انسان اپنے آپ میں ایک مکمل دنیا ہے۔ خود سے ملنا ہی ذات کی تکمیل ہے۔ جو انسان خود سے نہیں ملتا وہ کبھی حق سے بھی نہیں مل سکتا، ہم باہر تلاش کرتے ہیں جب کہ اصل راز ہمارے اندر ہے۔
 
بہت خوبصورت فلسفیانہ گفتگو ۔ ۔ اپنے من میں ڈوب کر پا جا سراغ زندگی ۔ ۔ بڑے لوگوں کی بڑی باتیں
 
صابرہ امین

لائبریرین
یہ کتابیں بھی گوگل پر موجود ہیں۔
زبردست ۔ ۔ !!
ہیں اور بھی دنیا میں سرچ انجنز بہت اچھے ۔ ۔ ۔ کہتے ہیں کہ گوگل کا ہے انداز بیاں اور ۔ ۔ ۔!! (امید ہے کہ آپ کو کوئ خوشی نہیں ہوئ ہوگی ۔ ۔ )
اگر لنکس میسر آ جاتے تو کیا بات تھی ۔ ۔ پر ڈھونڈھ ہی لیں گے ۔ ۔
جزاک اللہ
 
Mahmood Ahmad

محفلین
آداب
محترم محمود احمد صاحب
آپ نے غلط جگہ اپنی شاعری اصلاح کے لیئے پیش کر دی ہے ۔ ۔ یہ ہماری لڑی یا تھریڈ ہے ۔ ۔ آپ اوپراصلاح سخن کے ٹیب میں جا کر ایک نئی لڑی بنائیے اور اس میں پیش کیجیے ۔ ۔
نوازش انشاللہ ایسا ہی کیا جائے گا۔ اللہ کریم آپ کو خوش رکھے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
مکھن کی فراوانی سے اندازہ ہو رہا ہے کہ آپ ہمیں کسی اور پر قیاس کر بیٹھی ہیں۔ ہم تو ننھے کاکا ہیں ابھی۔ حیران کن کام کچھ نہیں کرتے، ہاں دوسروں کے حیران کن کاموں پر آئے دن حیران ہوتے ہیں۔ محمد خلیل الرحمٰن بھائی کے تراجم اور ہیروڈیز ہی دیکھ لیں۔ رشک کے مارے دھواں دھواں ہوتے رہتے ہیں۔

بہرحال، دعاؤں کا بے حد شکریہ۔ اللہ قبول کرے۔ آمین۔خصوصاً آخری دعا پر آمین بالجہر۔

اس زندگی میں اور خاص طور پر اس فورم پر کبھی بھی مکھن لگانے کی سعی نہیں کی ۔ ۔ آج تک آپ سمیت سبھی انجان ہیں مگر سبھی مددگار رہے ہیں کہ اس
فورم کی غرض و غایت یہی معلوم ہوتی ہے ۔۔ ہاں اساتذہ کی عزت کی پاسداری کرنے کی کوشش ضرور ہے کہ خود کی بھی یہی برادری ہے۔ ۔ ۔ٰآپ ہماری سادگی کو یقینا نہیں سمجھ پائے ورنہ ایسا نہ کہتے ۔ ۔ - یہاں مکھن لگانا تو دور کی بات کچھ کہے بنا آپ سمیت ہر کوئ ایک دوسرے کی مدد کرتا ہے ۔ ۔ آپ کو جدید دور کا سرسید بننے کی ترغیب دینے کا خیال کی وجہ علمی قابلیت ہرگز نہ تھی(کل ہی آپ کی کتاب پر آنسو بہائے ہیں ۔ ۔ وہ جو بیچتے تھے دوائے دل ۔ ۔ ۔ وہ دکان اپنی بڑھا گئے ۔ ۔ ۔) ورنہ آپ کے چچا جان سے درخواست کی جاتی کہ آپ کی علمی آب و تاب بھی انہی آفتاب ادب سے ضیاء پاتی ہے یا کہ دیگر اساتذہء کرام سے ۔ ۔ ۔سرسید رح اپنی ادبی کاوشوں پر کافی تنقید کی زد میں رہے اور ان پر تو کفر کا فتویٰ تک لگا ۔ ۔ مگر جوبات آپ میں اور ان میں مشترک لگی وہ دراصل "کڑھنے کی عادت" تھی ۔ ۔ ۔ ۔ و ہ بھی اپنی قوم کی علمی جہالت پر آپ کی طرح کڑھتے تھے ۔ ۔ اور اس کو بدلنا چاھتے تھے ۔ ۔ ۔ آپ بھی با رہا اس کا اظہار کرتے ہیں ۔ ۔ اور لوگوں گا ذہن بدلنے کی سعی کرتے ہیں ۔ ۔ تو ہم نے سمجھا کہ شائد آپ سنجیدہ ہیں ۔ ۔ دوسری بات یہ کہ آپ کمپیوٹر ایپس پر کام کرنا جانتے ہیں جو کہ ادب کی دنیا میں کم لوگ کر سکتے ہیں ۔ ۔ (ذاتی خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔ ۔ ) اگر کمپیوٹر لٹریٹ ہیں تو ادب سے دلچسپی نہیں یا ادب کی سجھ بوجھ ہے تو ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کا نہیں معلوم۔ ۔ ۔ تو آن لائن ادبی یونیورسٹی کا خیال آگیا کیونکہ کرونا نے دنیا کو آنے والے کئ سالوں کے لیئے یا ہمیشہ کے لیئے بدل دیا ہے ۔ ۔ بس اتنا ضرور سوچیئے گا کہ آپ کو کاہے کو مکھن لگایا جائے ۔ ۔ شاعری کی دنیا میں تو "جس دیئے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا" کا اصول کار فرما ہے ۔ ۔ کوئ کسی کو شاعر نہیں بنا سکتا ۔ ۔ ۔البتہ آ پ کی کسی بات کا بالکل بھی برا نہیں منایا کہ بچوں کی باتوں کو ہمیشہ ہی درگذر کیا ہے۔ ۔ امید ابھی بھی آپ سے ہے ۔ ۔ جو قوم کا غم کھاتے ہیں ان کی خدا ئ مد د ہوتی ہے ۔ ۔ اور آپ کو تو اتنے قابل چچا جان کی صحبت بھی میسر ہے ۔ ۔ آپ کو کیسی رہنمائ اور آسانیاں مل سکتی ہیں ۔ ۔ سوچیے گا ۔ ۔ اور لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ

"ہماری باتیں ہی باتیں تھیں شکیب کام کرتا تھا" ۔ ۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ ۔ آمین
 
آخری تدوین:
زبردست ۔ ۔ !!
ہیں اور بھی دنیا میں سرچ انجنز بہت اچھے ۔ ۔ ۔ کہتے ہیں کہ گوگل کا ہے انداز بیاں اور ۔ ۔ ۔!! (امید ہے کہ آپ کو کوئ خوشی نہیں ہوئ ہوگی ۔ ۔ )
اگر لنکس میسر آ جاتے تو کیا بات تھی ۔ ۔ پر ڈھونڈھ ہی لیں گے ۔ ۔
جزاک اللہ

شکریہ
آپ کو کون سے لنکس درکار ہیں؟
 
شکیب

محفلین
اس زندگی میں اور خاص طور پر اس فورم پر کبھی بھی مکھن لگانے کی سعی نہیں کی ۔ ۔ آج تک آپ سمیت سبھی انجان ہیں مگر سبھی مددگار رہے ہیں کہ اس
فورم کی غرض و غایت یہی معلوم ہوتی ہے ۔۔ ہاں اساتذہ کی عزت کی پاسداری کرنے کی کوشش ضرور ہے کہ خود کی بھی یہی برادری ہے۔ ۔ ۔ٰآپ ہماری سادگی کو یقینا نہیں سمجھ پائے ورنہ ایسا نہ کہتے ۔ ۔ - یہاں مکھن لگانا تو دور کی بات کچھ کہے بنا آپ سمیت ہر کوئ ایک دوسرے کی مدد کرتا ہے ۔ ۔ آپ کو جدید دور کا سرسید بننے کی ترغیب دینے کا خیال کی وجہ علمی قابلیت ہرگز نہ تھی(کل ہی آپ کی کتاب پر آنسو بہائے ہیں ۔ ۔ وہ جو بیچتے تھے دوائے دل ۔ ۔ ۔ وہ دکان اپنی بڑھا گئے ۔ ۔ ۔) ورنہ آپ کے چچا جان سے درخواست کی جاتی کہ آپ کی علمی آب و تاب بھی انہی آفتاب ادب سے ضیاء پاتی ہے یا کہ دیگر اساتذہء کرام سے ۔ ۔ ۔سرسید رح اپنی ادبی کاوشوں پر کافی تنقید کی زد میں رہے اور ان پر تو کفر کا فتویٰ تک لگا ۔ ۔ مگر جوبات آپ میں اور ان میں مشترک لگی وہ دراصل "کڑھنے کی عادت" تھی ۔ ۔ ۔ ۔ و ہ بھی اپنی قوم کی علمی جہالت پر آپ کی طرح کڑھتے تھے ۔ ۔ اور اس کو بدلنا چاھتے تھے ۔ ۔ ۔ آپ بھی با رہا اس کا اظہار کرتے ہیں ۔ ۔ اور لوگوں گا ذہن بدلنے کی سعی کرتے ہیں ۔ ۔ تو ہم نے سمجھا کہ شائد آپ سنجیدہ ہیں ۔ ۔ دوسری بات یہ کہ آپ کمپیوٹر ایپس پر کام کرنا جانتے ہیں جو کہ ادب کی دنیا میں کم لوگ کر سکتے ہیں ۔ ۔ (ذاتی خیال غلط بھی ہو سکتا ہے۔ ۔ ) اگر کمپیوٹر لٹریٹ ہیں تو ادب سے دلچسپی نہیں یا ادب کی سجھ بوجھ ہے تو ایپلیکیشن ڈیولپمنٹ کا نہیں معلوم۔ ۔ ۔ تو آن لائن ادبی یونیورسٹی کا خیال آگیا کیونکہ کرونا نے دنیا کو آنے والے کئ سالوں کے لیئے یا ہمیشہ کے لیئے بدل دیا ہے ۔ ۔ مکھن والی سوچ میں آپ کا کوئ قصور نہیں بلکہ "جیسا راجہ ویسی پرجا" کی کرم نوازی ہے ۔ ۔ کوئ بھی کسی کے بارے میں کچھ بھی سوچ سکتا ہے ۔ ۔ اس میں آپ کے پردھان منتری کی کوششوں کا بڑا عمل دخل ہے ۔ ۔ سنا ہے یہ بھی آپ کے یہاں دریافت ہوا ہے کہ کرونا کلمہ گو پکا مسلمان اور جہادی ہے۔ ۔ ۔ بے چارے ہم اور کرونا ۔ ۔ کیا کہہ سکتے ہیں ۔ ۔ بس اتنا ضرور سوچیئے گا کہ آپ کو کاہے کو مکھن لگایا جائے ۔ ۔ شاعری کی دنیا میں تو "جس دیئے میں جان ہو گی وہ دیا رہ جائے گا" کا اصول کار فرما ہے ۔ ۔ کوئ کسی کو شاعر نہیں بنا سکتا ۔ ۔ ۔البتہ آ پ کی کسی بات کا بالکل بھی برا نہیں منایا کہ بچوں کی باتوں کو ہمیشہ ہی درگذر کیا ہے۔ ۔ امید ابھی بھی آپ سے ہے ۔ ۔ جو قوم کا غم کھاتے ہیں ان کی خدائ مد د ہوتی ہے ۔ ۔ اور آپ کو تو اتنے قابل چچا جان کی صحبت بھی میسر ہے ۔ ۔ آپ کو کیسی رہنمائ اور آسانیاں مل سکتی ہیں ۔ ۔ سوچیے گا ۔ ۔ اور لوگ یہ کہنے پر مجبور ہو جائیں گے کہ

"ہماری باتیں ہی باتیں تھیں شکیب کام کرتا تھا" ۔ ۔

اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔ ۔ آمین
مکھن والی بات ازراہ تفنن کہی تھی بھئی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ در حقیقت ابھی بہت کام باقی ہے اور ہماری کاہل الوجودی مسلم۔ اللہ نے جتنی صلاحیتیں دی ہیں ان کا بھرپور استعمال تو کجا، شکرانہ تک ادا نہیں ہو رہا۔

محفل کی پچھلی سالگرہ کے وقت یہ پلان بنا تھا کہ آئی ٹی کے لیے مستقل الگ فورم بنے گا جس میں اُردو کمپیوٹنگ اور پروگرامنگ سے متعلق پیش رفت ہو سکتی تھی۔ پتہ نہیں وہ منصوبہ بھی کہاں رہ گیا۔

ویسے یوں ہی ٹہوکے لگتے رہیں تو شاید ہم بھی شرماشرمی اپنے ڈھیروں ڈھیر آئڈیاز پر کچھ کام کر ہی گزریں۔

دعاؤں کے لیے جزاک اللہ۔
 
شکیب

محفلین
ویسے آپ نثر جتنی مزیدار لکھتی ہیں، ہمت کر کے کوئی چھوٹی موٹی کہانی یا ناولٹ وغیرہ لکھ ہی ماریے۔
 
صابرہ امین

لائبریرین
مکھن والی بات ازراہ تفنن کہی تھی بھئی۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ در حقیقت ابھی بہت کام باقی ہے اور ہماری کاہل الوجودی مسلم۔ اللہ نے جتنی صلاحیتیں دی ہیں ان کا بھرپور استعمال تو کجا، شکرانہ تک ادا نہیں ہو رہا۔

محفل کی پچھلی سالگرہ کے وقت یہ پلان بنا تھا کہ آئی ٹی کے لیے مستقل الگ فورم بنے گا جس میں اُردو کمپیوٹنگ اور پروگرامنگ سے متعلق پیش رفت ہو سکتی تھی۔ پتہ نہیں وہ منصوبہ بھی کہاں رہ گیا۔
ویسے یوں ہی ٹہوکے لگتے رہیں تو شاید ہم بھی شرماشرمی اپنے ڈھیروں ڈھیر آئڈیاز پر کچھ کام کر ہی گزریں۔

دعاؤں کے لیے جزاک اللہ۔
اس میں کوئ شک نہیں کہ اللہ نے آپ کو بہت صلاحتیں دی ہیں ۔ ۔ ( اپ کا بلاگ دیکھ کر اندازہ ہوا ۔ ۔)
انشااللہ آپ یقینا کامیاب ہوں گے ۔ ۔ اس سے ہم جیسوں کا بہت بھلا ہو گا ۔ ۔
یہ اتنا کچھ بھی آپ کی حس مزاح کو سوچتے ہوئے لکھ مارا ۔ ۔ :):)
 
صابرہ امین

لائبریرین
ہم اس مشورے کی تائید کرتے ہیں۔
بہت شکریہ آپ کا اور خلیل صاحب کا ۔ ۔ کافی دنوں سے کچھ سفرنامے لکھنے کا سوچا جا رہا ہے بس گھر کی باتیں باہر جانے کا ڈر ہے ۔ ۔ :LOL::LOL::p لکھنا ہی پڑے گا کچھ کہ لوگوں کی کھنچائ کرنے کی فرصت ہی نہ ملے ۔ ۔ پتہ نہیں کیا ہو گیا ہے کہ انگلیاں کی بورڈ پر رکتی ہی نہیں ۔ ۔ بس ان کو کہیں اور مصروف کر دیتے ہیں ۔ ۔ اچھا خیال ہے ۔ ۔:):)
 
Top