ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

محمد عمر

لائبریرین
ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر ریختہ نے کاپی رائٹ کا حق استعمال کیا تو آرکائیو والے کتابیں تلف کردیں گے ۔ کتاب و سنت والوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے ۔۔

ریختہ پر موجود کتب کے کاپی رائٹ کی کیا صورتِ حال ہے۔ ان کی ویب سائیٹ پر تو کوئی معلومات نہیں ہیں۔
 
سروش

محفلین
ریختہ پر موجود کتب کے کاپی رائٹ کی کیا صورتِ حال ہے۔ ان کی ویب سائیٹ پر تو کوئی معلومات نہیں ہیں۔
یہ ایک حل طلب معاملہ ہے ، کیونکہ ریختہ نے جو کتابیں سکین کی ہیں ، ممکنہ طور پر تو کتب خانوں یا انکے ناشرین سے اجازت لی ہوگی ۔ واللہ اعلم
 
محمد عمر

لائبریرین
یہ ایک حل طلب معاملہ ہے ، کیونکہ ریختہ نے جو کتابیں سکین کی ہیں ، ممکنہ طور پر تو کتب خانوں یا انکے ناشرین سے اجازت لی ہوگی ۔ واللہ اعلم

ایسا ہی لگتا ہے۔ ریختہ میں سوالات کے صفحے میں جوابات یہ لکھا ہے

کیا ریختہ پر موجود کتابیں ڈاؤنلوڈ کی جاسکتی ہیں؟

ریختہ ویب سائٹ پر موجود کتابوں کو ڈاؤنلوڈ نہیں کیا جاسکتا۔ جن اداروں اور شخصیات کے تعاون سے یہ کتابیں ہمیں ملی ہیں ان کی اجازت صرف کتابوں کی ڈیجیٹ کاری کرکے دنیا بھر میں ان سے مفت استفادے کو عام کرنے کی حد تک ہے۔
 
سروش

محفلین
میرا مشورہ تو یہ ہے کہ معاملے کو جیسا چل رہا ہے ویسےہی رہنے دیا جائے اور اس کو انفرادی حیثیت میں ہی رہنے دیں ۔ یعنی جو ڈاؤنلوڈ کرنا چاہے خود کرلے اوراگر تقسیم کرنا چاہے تو اپنی ذمہ داری پر کرے اور جو ریختہ پر پڑھنا چاہے وہاں پڑھ لے ۔ یہی بہتر حل ہے ۔
 
ایک بات ذہن نشین کرلیں کہ اگر ریختہ نے کاپی رائٹ کا حق استعمال کیا تو آرکائیو والے کتابیں تلف کردیں گے ۔ کتاب و سنت والوں کے ساتھ ایسا ہوچکا ہے ۔۔
ویسے ریختہ پر جو زیادہ پرانی کتب ہیں ان کے کاپ کاپی رائٹ کا تو کوئی مسلئہ نہِیں ہو گا کیونکہ انہیں آرکائیو حزف نہیں کرے گا کیونکہ ان میں سے بہت سے مصنفین اور پبلشرز دنیا فانی سے کوچ کر چکے ہیں(جیسا کہ نول کشور) ہو سکتا ہے میں غلط ہوں۔ یہ میری ناقص سوچ ہے۔
 
اور ایک استدعا تمام احباب سے یہ ہے کہ اپنی پسندیدہ کتب ریختہ سے جو آپ پڑھ رہے ہوں یا پڑھ چکے ہیں گاہے بگاہے ان کا نام یا سکرین شاٹ ارسال کرتے رہا کریں تاکہ آپ سب کے علمی ذوق سے اور دوست بھی آگاہ اور مستفید ہوتے رہیں۔
 
اس لنک پر دیا گیا 32 بٹ پروگرام بآسانی کام کر رہا ہے۔
بہت شکریہ محمد عمر صاحب
:great:
السلام علیکم!استعمال کا طریقہ کیا ہے۔ میں نے ڈاونلوڈ کرلیا ہے اب اسے ریختہ کی ڈائریکٹری میں پیسٹ کریں یا کچھ اور کرنا ہے ؟
 
ریختہ نے ایژور سی ڈی این سے اپنی اے پی آئی میں تبدیل کر دیا ہے۔ میں نے کوڈ اپڈیٹ کر دیا ہے۔ دوبارہ اُتار کر کوشش کریں۔
64 بٹ
32 بٹ

یہاں سے اُتار لیں
آپ یہ کام خود بھی سر انجام دے سکتے ہیں۔ اُوپر میں دیے گئے ربط سے اپنے کمپیوٹر کے مطابق ڈاؤنلوڈر اُتار لیں۔ اسے ان زِپ کریں مندرجہ ذیل کمانڈ کو اس فولڈر میں استعمال کریں جہاں ان زِپ کیا ہے۔ کتاب اسی فولڈر میں محفوظ ہو جائے گی۔ بقیہ مدد اسی فورم میں پہلے سے موجود ہے۔
کوڈ:
Downloader.exe -t 10  -u  https://www.rekhta.org/ebooks/muqaddamah-e-tilism-e-hoshruba-ebooks
کتاب کا ربط تبدیل کرتے جائیں اور کتابیں حاصل کرتے جائیں۔
السلام علیکم! متعلقہ سافٹ وئیر ڈاونلوڈ کر لیے ہیں۔ انھیں اوپن کرتے ہیں تو سیاہ سکرین آتی ہے اور اس کے بعد غائب ہوجاتی ہے۔ برائے کرم آسان اندا زمیں بتائیے گاکہ ان کا استعمال کیسے کیا جائے ؟
 
مندرجہ ذیل فائل ڈاؤنلوڈ کریں ۔ اسی فولڈر میں جہاں عمر بھائی کا پروگرام ہے ۔
File on MEGA
ڈبل کلک کریں اور پاتھ دے دیں۔
J4a9Kky.jpg

کمانڈ چل جائے گی یہ اسکرین نظر آئے گی :
vI0fLNj.jpg

کتاب ڈاؤنلوڈ ہونا شروع ہوجائے گی:
1VKmtAz.jpg

اور اسطرح اسی فولڈر میں پی ڈی ایف بن کر سامنے آجائے گی :
7oSDQAA.jpg

یہ ایک کمانڈ لائن پروگرام ہے۔ سروش بھائی، نے آسانی کے لیے ایک اور پروگرام بنایا ہے۔ تفصیل کے لیے ان کا پیغام پڑھیں۔ اگر بات نہ بنے تو مزید مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔
 
ریختہ کے صفحات کا عکس 24 بٹ ڈیپتھ اور 96 ڈی پی آئی پر جے پی جی ڈاؤنلوڈ ہوتا ہے۔ اسے 32 بٹ ڈیپتھ پر سیو کر کے آپ ہارڈ ڈسک ہی بھر سکتے ہیں مگر اس سے رنگوں کے معیار پر کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ دونوں کا کلر کاؤنٹ برابر ہے (16ء7 ملین)۔ اس کےعلاوہ پی اینج جی بھی کوالٹی میں کوئی فرق نہیں ڈالے گی لیکن اگر ضرورت ہو تو میں آپشن ڈال دیتا ہوں پی اینج جی میں محفوظ کرنے کی۔

خلیل بھائی۔ یہ برٹش لائبریری کی سائٹ ہے۔ تھوڑی مشکل ہو گی لیکن میں دیکھ رہا ہوں کہ کس طرح کتاب محفوظ کی جائے۔ تمام صفحات کینوس پر رینڈر ہوتے ہیں لیکن ریختہ کے برعکس، آپ اِس کے کینوس سے ڈیٹا نہیں لے سکتے۔ میں کسی طریقے کی کھوج میں ہوں جو کہ صفحات کے عکس کو کنوس سے اُتار لے۔ جیسے ہی کُچھ پیش رفت ہوئی آپ کو مطلع کروں گا۔

ہنوز مہربانی کے منتظر ہیں ۔۔۔۔۔۔۔
 
یہ ایک کمانڈ لائن پروگرام ہے۔ سروش بھائی، نے آسانی کے لیے ایک اور پروگرام بنایا ہے۔ تفصیل کے لیے ان کا پیغام پڑھیں۔ اگر بات نہ بنے تو مزید مدد فراہم کی جا سکتی ہے۔
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پیارے بھائی یہ سافٹ ویئر اب کام نہیں کر رہا پہلے والا جو دو ماہ پہلے بہت اچھا کام کر رہا تھا وہ بھی اب کام نہیں کر رہا جب سے ان کی سائیٹ تبدیل ہوئی ہے
فلسفی بھائی بہت اچھا کام کر رہے تھے وہ بھی غائب ہیں ۔ تو اب سروش بھائی ہی کچھ کریں۔ شکریہ
 
محمد عمر بھائی کا پروگرام تو دوڑ رہا ہے۔ ابھی ابھی ہم نے ایک کتاب ڈاؤن لوڈ کی ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
پیارے بھائی یہ سافٹ ویئر اب کام نہیں کر رہا پہلے والا جو دو ماہ پہلے بہت اچھا کام کر رہا تھا وہ بھی اب کام نہیں کر رہا جب سے ان کی سائیٹ تبدیل ہوئی ہے
فلسفی بھائی بہت اچھا کام کر رہے تھے وہ بھی غائب ہیں ۔ تو اب سروش بھائی ہی کچھ کریں۔ شکریہ

بھائی جان میرے پاس بھی ٹھیک کام کر رہا ہے۔ ابھی دو کتابیں حاصل کیں ہیں۔ میں نے قریب ایک ماہ قبل ریختہ کی تبدیلیوں کی وجہ سے ایپ اپڈیٹ کی تھی۔ آپ دوبارہ اسے حاصل کر کے کوشش کریں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو تفصیل مہیا کریں تا کہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا سکے۔
 
بھائی جان میرے پاس بھی ٹھیک کام کر رہا ہے۔ ابھی دو کتابیں حاصل کیں ہیں۔ میں نے قریب ایک ماہ قبل ریختہ کی تبدیلیوں کی وجہ سے ایپ اپڈیٹ کی تھی۔ آپ دوبارہ اسے حاصل کر کے کوشش کریں۔ اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو تفصیل مہیا کریں تا کہ اسے ٹھیک کرنے کی کوشش کی جا سکے۔[/QUOTE
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بہت بہت شکریہ جناب یہ میری غلطی تھی کہ میں مکمل سیٹ اپ کو فالو نہیں کررہا تھا اب اس سیٹ اپ کو پہلے والے فولڈر میں رکھا ہے تو کام کررہا ہے بہت بہت شکریہ۔
اگر آپ کا کوئی ڈاؤنلوڈ کی ویب سائیٹ ہے جہاں آپ کتب رکھ رہے ہیں تو بتا دیں میں بھی ڈاؤنلوڈ کر کے وہاں رکھتا جاؤں گا
تاکہ آپ دوستوں کے کام آ سکے۔
شکریہ
 
آخری تدوین:
Top