غزل براے اصلاح

GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
یہ عاشقی بھی ایک قیامت ہے
دیدار ان کا عین عبادت ہے
آنا اترنا ان کا خیالوں میں
ان کی بڑی یہ ایک عنایت ہے
کھولو کبھی یہ میری کتابِ دل
ہر ہر ورق لہو سے عبارت ہے
کھاتے ہو زخم آہ نہیں کرتے
ان کو یہ ہم سے ایک شکایت ہے
اُس بزم میں کلام بجا ہو گا
میرا تو بیٹھنا بھی سعادت ہے
ہرروز ان کی یاد میں نکلے وہ
دو چار آنْسُو میری عبادت ہے
اقبالِ جرم آج بھی کرتا ہوں
گلفام ہم کو ان سے محبت ہے
 
الف عین

لائبریرین
اچھی کوشش ہے، بس غزل نہیں ہے کہ بحر کی پابند نہیں۔ کچھ شد بد پیدا کریں بحر و اوزان کی۔
 
شکیب

محفلین
اصلاح تو چچا جان کریں گے، انتظار کیجیے۔ اس بحر میں کسی اور شاعر کا بھی کلام ہو تو شیئر کیجیے گا۔
 
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
 
GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین

GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
باقی آپ کا انداز اصلاح بھیت عمدہ ہے .کچھ لوگ اصلاح کی بجاے حوصلہ شکنی پر زیادہ توجہ دیتے ہیں .مبتدی تو ہر لحاظ سے مبتدی ہوتا ہے
 
GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
گلفام بھائی جو بحر آپ نے استعمال کی ہے ، کسی اور شاعر نے استعمال نہیں کی ہے۔ ہمارا مشورہ یہ ہے کہ مندرجہ ذیل لنک میں دی گئی بحروں میں سے استعمال کیجیے۔
اب یہ بھی فرما دیں کہ جس بحر کو کسی اور شاعر نے استعمال نہ کیا ہو اس میں کلام نہیں کہا جا سکتا ....
 
اب یہ بھی فرما دیں کہ جس بحر کو کسی اور شاعر نے استعمال نہ کیا ہو اس میں کلام نہیں کہا جا سکتا ....
آپ ابھی مبتدی ہیں مانوس بحروں ہی کو استعمال کیجیے۔ جب بہترین شاعری کرنے لگیں گے تو تجربے بھی کرسکتے ہیں۔ نامانوس بحروں کو استعمال کرنے کے یا بغیر بحر کے لکھ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں نثری شاعری کہلائے گی۔
 
GULLFAM SOHAIB ASLAM

محفلین
آپ ابھی مبتدی ہیں مانوس بحروں ہی کو استعمال کیجیے۔ جب بہترین شاعری کرنے لگیں گے تو تجربے بھی کرسکتے ہیں۔ نامانوس بحروں کو استعمال کرنے کے یا بغیر بحر کے لکھ سکتے ہیں۔ ایسی صورت میں نثری شاعری کہلائے گی۔
بھیت شکریہ قبلہ .........اللہ آپ کو مزید علم سے ملا مال فرماے .....
 
Top