تعارف تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

وہ کیا ہے کہ عموما نئے آنے والے دل میں ڈرے ہوتے ہیں کہ پرانے لوگوں میں کیسے جگہ بنائیں ۔ ۔ بس اس لیئے یا کبھی کبھی خواہ مخواہ

اچھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ چلیں دو چار دن احتیاطاً ڈر کے بھی دیکھ لیں۔ کیا یاد کریں گی، کن رحمدلوں سے واسطہ پڑا ہے۔
 

صابرہ امین

لائبریرین
بالکل متفق :)

میں اسلام آباد میں، جہاں ایک کونے سے دوسرے کونے تک باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ :p
ہاں پھر تو روز ہی با آسا نی پہنچ جاتے ہوں گے ۔ ۔ ۔ سنا ہے کہ کراچی تا کشمور تمام تر "گڑبڑیشن" کے ذمہ داران وہاں بستے ہیں ۔ ۔ اسلام آباد تو ہمیں اپنے نارتھ ناظم آباد سے بھی چھوٹا لگا ۔ ۔ ابھی شروع بھی نہیں ہوتا کہ ختم ہو جاتا ہے ۔ ۔تو آپ یقینا سب کو جانتے ہوں گے ۔ ۔ اگر برا نہ مانیں تو ان کو بھی کراچی کا نوحہ سنائیں ۔ ۔ ۔ بتائیں کہ کس طرح ایک بھائ کو بھائ سے دور کیا ہوا ہے ۔ ۔ صلہ رحمی کے فیض و برکات سے محروم ہیں ۔ ۔ ۔ تو یقین کیجیئے ان گندے نالوں اور کوڑے کے ڈھیر کے باسی آپ کو جھولی بھر بھر دعا دیں گے ۔ ۔ :LOL::D:p
 

سین خے

محفلین
اچھی بات ہے اگر گلیوں میں بنے ہوئے گندے پانی کے نالے اور کوڑوں کے ڈھیر اب صاف ہو گئے ہوں۔ ورنہ 3 سال پہلے نارتھ ناظم آباد آنا ہوا تھا تو کپڑے بچا کر گلیوں سے گزرنا ہی محال تھا۔
ہمارے خاندان کے لوگ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں مقیم ہیں۔ جن میں میرا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے۔

کوئی بہتری نہیں آئی ہے بلکہ اور گندگی بڑھی ہے۔ کچھ نہیں ہونے والا اس شہر کا۔ ہم تو خود بیزار ہو کر نارتھ سے اب کلفٹن شفٹ ہو چکے ہیں۔
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
آداب
شکریہ ۔ ۔ امید کرتی ہوں آپ سے سیکھنے کو ملے گا ۔ ۔
اس کے لیے تو آپ پچھلے صفحے پر جانا پڑھے گا۔۔۔ اگر زحمت نہ ہو تو ۔ ۔ :):D
شب دیگ والے کاکے مَنے کی طرح آپ بھی اپنا حال ایک کیسٹ میں ریکارڈ کر چکی ہیں :ROFLMAO::D
 

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
کئی مرتبہ پڑھنے کے باوجود کچھ مطلب سمجھ نہ آیا ۔ ۔ اصلاح سخن کی طرح یہاں بھی آپ سے رہنمائی درکار ہے بھئی ۔ ۔ :ROFLMAO::D
آپ نے شاید پی ٹی وی کا ڈرامہ شب دیگ نہیں دیکھا ہوا، ورنہ فوراً سمجھ جاتیں
ڈرامہ میں ایک آدمی کی ٹانگ ٹوٹ جاتی ہے پھر وہ تیمارداروں کو بار بار اپنا حال دینے کی بجائے ایک کیسٹ میں ریکارڈ کر کے سب کو وہی کیسٹ سنواتا رہتا ہے
 
Top