تعارف تمام تعریفیں رب العالمین کے لیئے کہ جو ذ رے کو آفتاب بنانے پر قادر ہے ۔ ۔ بے شک

الشفاء

لائبریرین
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔۔۔
خوش آمدید صابرہ امین صاحبہ۔۔۔
شاید سلام میں لکھنے میں ٹائپو ہوا ہو۔ ہم سلام یوں لکھتے ہیں ۔ السلام علیکم ، اور ورحمۃ اللہ وبرکاتہ کا اضافہ پسندیدہ ہے۔۔۔:)
 
صابرہ امین

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
صحیح سمجھیں آپ ۔ ۔ اردو ٹائپنگ تھوڑی مشکل ہے ۔ ۔ ۔ ورحمۃ اللہ وبرکاتہ واقعی برکت کی بات ہے ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔ ۔ آئندہ شامل رہے گا ۔ ۔ انشااللہ
 
صابرہ امین

لائبریرین
اسی کہیڑا جج لگے آں۔ :)
اس پر ایک سیرحاصل گفتگو باآسانی ہو سکتی ہے، مگر ۔ ۔ ۔ وہ کیا ہے کہ تیسری دنیا میں آپ رحم کی اپیل کسی سے بھی کر سکتے ہیں اسکے لیئے جج ہونے کی کوئ ضرورت نہیں ۔ ۔ مثلا کچھ اسا تذہ، کچھ رشتہ دار اور احباب، کچھ پڑوسی، اور سیاہ بخت ہو تو نصف بہتر اور اولاد ۔ ۔ (اور آپ ان میں سے کوئ بھی نہیں پھر بھی درخواست؟؟!! حیران ہوں گے۔ ۔ ہیں نا) وہ کیا ہے کہ عموما نئے آنے والے دل میں ڈرے ہوتے ہیں کہ پرانے لوگوں میں کیسے جگہ بنائیں ۔ ۔ بس اس لیئے یا کبھی کبھی خواہ مخواہ ( ویسے ڈر ہمیں کسی سے نہیں لگتا ۔ ۔ آخری وجہ کو غور سے پڑھا جائے۔۔۔!!)
 
آخری تدوین:

عبدالصمدچیمہ

لائبریرین
آداب
کراچی میں امریکن سینٹر ہیں بہت عرصہ انگریزی زبان کوشوقیہ جز وقتی طور پر پڑھایا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ساتھ ساتھ کمپیوٹر پروگرامنگ بھی پڑھاتی رہی۔ ۔ ۔ پیشہ سوفٹویئر انجینئرنگ ہے ۔ ۔ ۔ آج کل ویب ڈیزائننگ اور ڈویلپمنٹ پڑھاتی ہوں ۔ ۔

زبردست۔
 
شکریہ ۔۔۔
جی نارتھ ناظم آباد
اچھی بات ہے اگر گلیوں میں بنے ہوئے گندے پانی کے نالے اور کوڑوں کے ڈھیر اب صاف ہو گئے ہوں۔ ورنہ 3 سال پہلے نارتھ ناظم آباد آنا ہوا تھا تو کپڑے بچا کر گلیوں سے گزرنا ہی محال تھا۔
ہمارے خاندان کے لوگ نارتھ ناظم آباد کے مختلف بلاکس میں مقیم ہیں۔ جن میں میرا چھوٹا بھائی بھی شامل ہے۔
 
یہ سیاسی گندے پانی کے نالے اور کوڑوں کے ڈھیر تھے جو آئے دن شہر کے ہر علاقے میں بلا تخصیص پھیلا دیئے جاتے ہیں۔ ۔ تو شرمندگی ہمیں کیوں ہو ۔ ۔ ان کا علاج سیاسی گندگی کو صاف کرنے میں ہے ۔ ۔ مگر آپ نے جو نقشہ کھینچا ہے ایسا ہمیں کم از کم اپنے بلاک میں تو واسطہ نہیں پڑا ۔ ۔ لفظ خوبصورت کے استعمال پر شاید معترض ہیں آپ ۔ ۔ دو وجوہات ہیں اس کی ۔۔۔ اولا (اعراب نہیں لگا پا رہی۔۔۔ ) اپنے دہی کو کھٹا نہیں کہہ سکتی ۔ ۔ دوئم کراچی کی خوبصورتی اسکا غریب پرور مزاج ، موسم، لوگ، آسانیاں(خصوصا بحیثیت خاتون ۔ ۔)، ہر طرح کے تعلیمی ادارے اور سرگرمیاں ۔ ۔ دوئم کو بڑی مشکل سے ختم کیا ہے ورنہ بہت کچھ کہا جا سکتا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ظاہری خوبصورتی نے بس بچپن تک ہی متاثر کیا ۔ ۔ جب اللہ نےتھوڑی بہت سمجھداری دی توبس یہ کھال کے نیچے ہی نظر آئی ۔ ۔
ویسے آپ کس کونے میں ہیں کہ ہمیشہ ہی باآسانی اپنے گھر پہنچ جاتے ہیں ۔ ۔
 
بالکل متفق :)
ویسے آپ کس کونے میں ہیں کہ ہمیشہ ہی باآسانی اپنے گھر پہنچ جاتے ہیں ۔ ۔
میں اسلام آباد میں، جہاں ایک کونے سے دوسرے کونے تک باآسانی پہنچا جا سکتا ہے۔ :p
 
Top