جاپان کی دو ہفتے سیر کا پلان ایسے بنائیں (تبصرے)

عرفان سعید

محفلین
بہت عمدگی سے جاپان کی سیاحتی مقامات کی معلومات فراہم کیں۔
بہت شکریہ!
مجھ جیسوں کی تو اس پلان کے ساتھ ہی سیر تمام ہوئی۔
کیا معلوم کہ مستقبل میں کبھی اس پلان کی ضرورت پڑ جائے!
 
زیک

مسافر
عرفان سعید بہت شکریہ آپ نے محنت کی اور اتنا زبردست اور تفصیلی پلان بنایا۔

ایک اہم سوال یہ ہے کہ جاپان کب جایا جائے۔ دو ہفتے کی چھٹیاں تو صرف جون، جولائی یا دسمبر میں مل سکتی ہیں۔ اگر پہاڑوں کے پلان کو شامل رکھنا ہے تو دسمبر میں وہاں ہائیکنگ مشکل ہو گی۔ دوسری طرف جاپان میں جتنا جنوب میں جائیں جون جولائی میں گرمی اور حبس بڑھتا جائے گا۔
 
سوال تو واقعی بہت اہم ہے۔
جون اور جولائی میں گرمی اور حبس تو کافی ہو گا۔ اگر ماؤنٹ فُوجی پر رات کو ہائیکنگ کرتے ہوئے چوٹی پر پہنچ کر طلوعِ آفتاب کا نظارہ کرنا ہے تو صرف جولائی یا اگست میں ہی ممکن ہے۔ باقی مہینوں میں فُوجی کی ہائیکنگ تو ممکن نہیں، لیکن سیاحت بالکل کی جا سکتی ہے۔
دسمبر میں شہروں میں پھرنا تو کوئی مسئلہ نہیں، بس سردی میں پھرنے کے لیے اچھے آؤٹ ڈور ملبوسات ہوں تو سردی آڑے نہیں آنے لگی۔ دسمبر میں الپائن روٹ پر اگر برف باری شروع ہو گئی تو دن اور رات کے درجہ حرارت کے فرق کی وجہ سے برف کے جمنے کا امکان ہے، جس سے پہاڑی راستوں پر کافی پھسلن ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ دسمبر کا مہینہ ہے تو جاڑے کی اداسی ہر طرف نظر آئے گی۔

میری ذاتی ترجیح یہ ہوگی کہ اپریل کے وسط میں جاپان پہنچا جائے تو بہار اپنے جوبن پر ہوگی اور چیری بلاسم کے انتہائی خوبصورت رنگ دیکھنے کو ملیں گے۔
جاپان کا موسمِ بہار

دوسری صورت یہ ہے کہ نومبر کے شروع میں جاپان پہنچا جائے تو خزاں کے رنگوں کے سحر انگیز نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔
جاپان کا موسمِ خزاں
 
آخری تدوین:

اپریل اور نومبر میں تو ممکن نہیں ہے کہ بیٹی کے بغیر گیا تو واپسی مشکل ہو گی۔

جون جولائی وہاں بارشوں کا موسم بھی ہے۔ جاپان میں بارش کیا ملائشیا سنگاپور کی طرح ہوتی ہے کہ روزانہ کچھ دیر کو موسلادھار بارش؟ یا دن دن بھر ہوتی رہتی ہے؟ ٹائیفون کا کتنا خطرہ ہے؟
 
جون سے وسط جولائی تک عموما برسات کا موسم جاری رہتا ہے۔ بارش اکثر ہی ہو جاتی تھی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میرے اپنے زیرِ استعمال 5 سے 6 چھتریاں رہا کرتیں تھی۔ کچھ لیب میں ، کچھ گھر میں اور کچھ گاڑی میں۔ کسی وقت بھی ضرورت پڑ جاتی تھی۔ کبھی ہلکی پھوار ہوتی تھی، لیکن موسلا دھار بارش بھی کثرت سے تھی۔ اور کیوٹو میں تو حبس بہت شدید تھا۔ پہلے دو سال تو اس موسم میں دم گھٹتا تھا، پھر عادت ہو گئی۔
اس دوران ٹائیفون کا بھی امکان رہتا ہے۔ جس کا اثر ذرائع مواصلات کے اوقاتِ کار پر پڑتا ہے۔ جس کی وجہ سے جہازوں کی پرواز اور بلٹ ٹرین کی آمدورفت تاخیر کا شکار ہوتی ہے۔
آپ نے اس طرف توجہ دلائی ہے تو میرا خیال ہے کہ گو سردی کا موسم ہو گا، لیکن دسمبر ٹھیک رہے گا۔ چونکہ سردی کے ساتھ ہوا کافی ہو سکتی ہے تو باہر پھرنے کے لیے سردیوں کے اچھے وِنڈ بلاکر ٹراؤزر اور جیکٹ ساتھ رکھیں تا کہ ضرورت پڑنے پر کام آ سکیں اور سردی آپ کی سیر میں حائل نہ ہو۔ سر پر گرم ٹوپی اور گرم دستانے بھی ساتھ رکھیں۔
ایک اور بات یہ کہ جاپان میں کرسمس کی چھٹیوں کی بجائے نئے سال کی چھٹیاں سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لیے دسمبر کے آخری دو تین دن اور نئے سال کے پہلے تین چار دن اکثر سیاحتی مقامات بند ہوں گے۔ اس کا خیال رکھیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
لو جی ہم عرفان سعید کی بدولت جاپان کی سیر کر ہی آئے۔:)
زبردست منصوبہ ساز ہیں محترم۔
اب دعا ہے کہ اس لڑی میں اتنی برکت ہو کہ ہر پڑھنے والا حقیقتاً جاپان کی سیر ضرور ہی کر آئے۔:)
 
زیک

مسافر
ایک اور بات یہ کہ جاپان میں کرسمس کی چھٹیوں کی بجائے نئے سال کی چھٹیاں سب سے زیادہ اہم ہیں۔ اس لیے دسمبر کے آخری دو تین دن اور نئے سال کے پہلے تین چار دن اکثر سیاحتی مقامات بند ہوں گے۔ اس کا خیال رکھیں۔
یہ سال تو کروناوائرس کی نظر ہوتا لگ رہا ہے۔ اگلی گرمیوں میں اولمپکس کی وجہ سے جانا صحیح نہ ہو گا۔ اگر دسمبر جنوری میں ہفتہ بھر سیاحتی مقامات بند ہوتے ہیں تو معاملہ مزید موخر ہو جائے گا
 
غیر معمولی صورتِ حال پیدا ہونے کی وجہ سے بہت سے کام ملتوی کرنے پڑ رہے ہیں۔ یہ کرونا کا جن قابو میں آتا ہے تو تمام حالات معمول پر آنا شروع ہو جائیں گے۔ فی الوقت تو احتیاط ہی بہتر ہے۔
 
Top