ناموں کی انوکھی لغت

لاريب اخلاص

لائبریرین
وعلیکم السلام!
نثر کی دنیا میں خوش آمدید!
بہت اچھی کاوش ہے سر!
لکھتے لکھتے نکھار آ ہی جاتا ہے اب لکھتے رہیے گا۔
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہا ہا ہا ! بہت خوب عدنان بھائی ! اچھی شگفتہ تحریر ہے۔
نام تجویز کرنے کے ذکر پر پچھلی صدی کا ایک واقعہ یاد آیا ۔ حیدرآباد میں میرے بچپن کے دوست اور کلاس فیلو کے بڑے بھائی تھے جن سے ہم بے تکلف تھے ۔ ُان کے ایک دوست عصمت علی تھے جو دریوں ،چاندنیوں وغیرہ کا کاروبار کیا کرتے تھے ۔ کاروبار بڑھا تو انہوں نے شہر کے مرکزی اور مہنگے بازار میں ایک نئی آراستہ پیراستہ دکان کھولی ۔ اس دکان کا کوئی اچھا سا نام رکھنا چاہتے تھے ۔ بڑے بھائی سے تجویز مانگی تو ایک دو منٹ سوچ کر سنجیدگی سے بولے ۔ " عصمت دری ہائوس" رکھ لو ۔
 
ظہیر بھائی یقین جانیے کہ آپ جیسے دوستانہ مزاج اساتذہ کی جانب سے جب بھی ہم جیسے نالائق طالب علم کو پذیرائی ملتی ہے تو سیکھنے کی جستجو میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔
اللہ کریم آپ اساتذہ اکرام کا ساتھ ہمیشہ نصیب فرمائیں۔ آمین
 
ہم نے اپنی اس تحریر پر اردو محفل فورم کی بہت ہی محترم اور شفیق ہستی جاسمن آپی سے رہنمائی اور اصلاح مانگی ۔آپ کی جانب سے دی گئی اصلاح کے بعد تحریر دوبارہ آپ محفلین کی خدمت میں پیش ہے۔

انسان بھی عجیب مخلوق ہے!!!
اکثر اوقات درست بات کو بھی غلط سمجھ بیٹھتا ہے اور یہ غلط فہمی شعور اور لاشعور کے عمل دخل کی وجہ سے ہوتی ہے۔
اکثر لاپروائی میں کہی گئی بات معنوی اعتبار سے تو درست ہوتی ہے مگر موقع محل کے لحاظ سے مناسب نہیں ہوتی۔
اب آپ کہیں گے کہ میں الجھائے دے رہا ہوں اور اصل بات کی طرف نہیں آرہا۔ تو قصہ کچھ یوں ہے کہ ہمارے ایک دوست کو اللہ نے بیٹے کی نعمت سے نوازا۔ پہلی اولاد اور وہ بھی بیٹا۔ ہمارے معاشرے کے رکن ہونے کے ناطے آپ بخوبی ان کی خوشی کا اندازہ لگا سکتے ہیں۔ ان کے خاندان میں خوب خوشیاں منائی اور مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
بچے کے نام کے سلسلہ میں پورا گھرانہ سر جوڑ کے بیٹھ گیا ، سب اپنی اپنی پسند کے مطابق صاحبزادے کے لیے نام تجویز کرنے لگے لیکن کسی نام پہ اتفاق نہ ہو سکا۔ ہمارے دوست کا دل بھی کسی نام پہ نہ ٹھکا۔
جب ہمارے گھر مٹھائی لائے تو ہم نے بہت گرم جوشی سے ان کو مبارکباد دی اور صاحبزادے کو دعاؤں سے نوازا۔انہوں نے نام رکھنے کے معاملے کا ذکر ہم سے کیا۔موصوف فرمانے لگے کہ آپ انٹرنیٹ پر مصروف رہتے ہیں۔شاعری اور اردو ادب سے لگاؤ ہونے کی وجہ سے کئی علمی شخصیات سے سلام دعا بھی ہے، ہو سکے تو صاحبزادے کے نام کے سلسلے میں مدد فرمائیں۔
ہم نے ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی اور اچانک ہمارے زرخیز ذہن میں ایک تجویز آئی جو ہم نے فوراً سے پیشتر ان کے گوش گذار بھی کر دی۔
ہم نے انھیں مشورہ دیا کہ نام کے انتخاب کے لیے وہ اپنے گھر کے قریبی قبرستان کا چکر لگالیں،مختلف ناموں کے کتبے قبروں پر جا بجا لگے ہوتے ہیں،دنیا کے بہترین ناموں کی لغت شاید ہی آپ کو کہیں اور مل سکے۔ایک سے ایک خوبصورت نام آپ کو وہاں لکھا نظر آئے گا۔ناموں کے انتخاب کے ساتھ ساتھ آپ کو درس عبرت کا سبق بھی مل جائے گا اور اہل قبور پر فاتحہ پڑھنے کا ثواب الگ میسر آئے گا۔ گویا نام کے نام، گٹھلیوں کے دام۔
ہماری تجویز سن کر نہ جانے کیوں ان کی حالت ایسی ہو گئی کہ جیسے ہم نے ان کی دم پر انجانے میں پاؤں رکھ دیا ہو۔وہ ہمیں غصہ اور دکھ کی ملی جلی کیفیت سے یوں تکنے لگے کہ اگر ان کے بس میں ہو تو ہمارا سر قلم کر کے ہمیں درجہ شہادت سے فیضیاب کر دیں۔ ہم نے تو اپنی جانب سے بہت ہی علمی اور معرفت سے معمور تجویز ان کے گوش گذار کی تھی۔
بہرحال وہ ہمارا سر تو قلم نہ کر سکے لیکن تجویز سنتے ہی ایسے رخصت ہوئے کہ آج تک ہم اپنے دوست کے رخ یار کے درشن سے محروم ہیں۔
 
نور وجدان

لائبریرین
بہت پیاری اور خوب تحریر ہے بالکل آپ کے مزاج کی عکاسی کرتی پر مزاح تحریر ...پوسٹ کرتے رہا کریں تحاریر
 
جاسمن

لائبریرین
بہت پیاری تحریر ہے اور دوست کو دی جانے والی تجویز کا جواب نہیں۔
نثر کی دنیا قدم رنجہ فرمانے پہ مبارکباد۔:)
 
الف عین

لائبریرین
مزے کی تحریر ہے مگر تحریر کی حد تک، پریکٹکلی مشکل ہے۔ جو کتبے نظر آتے بھی ہیں، وہ ایسے 'فرسودہ' ناموں کے ہوتے ہیں کہ ماڈرن والدین دور بھاگ جائیں گے! جیسے چھوٹے میاں، بڑی بی، عبد المنا عرف منے میاں....
 
استاد محترم آپ کے اظہار پسندیدگی سے میری ساری محنت وصول ہو گئی۔
آپ کی شفقت فرمانے پر سپاس گزار ہوں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
یہ سننا تھا کہ وہ ایسے رخصت ہوئے کہ آج تک ہم اپنے رخ یار کے درشن سے محروم ہیں۔
نقیبی صاحب، شاہ صاحب نے اس جملے کو ہائی لائٹ کیا تو دیکھا کہ ترکیب "اپنے رُخِ یار" درست نہیں اور اس کی تبدیل شدہ شکل "اپنے دوست کے رُخِ یار" سے بھی کوئی بات نہیں بنی، اس کو صرف رخ یار لکھیے یعنی:

یہ سننا تھا کہ وہ ایسے رخصت ہوئے کہ آج تک ہم رخ یار کے درشن سے محروم ہیں۔

"درشن" بھی درست ہے لیکن رخ یار کی مناسبت سے درشن کو دیدار کر دینے سے قافیے کی سی کیفیت بن سکتی ہے یعنی:

یہ سننا تھا کہ وہ ایسے رخصت ہوئے کہ آج تک ہم رخ یار کے دیدار سے محروم ہیں۔

جزاک اللہ خیرا اجر کثیرا،
قبلہ آپ کی تجویز پر عمل ضرور کریں گے اور آئندہ بھی اس ترکیب کو استعمال کریں گے ۔
اب تدوین کا وقت گزر چکا ،لہذا مدیر صاحب سے درخواست کرتے ہیں۔
 
Top