مبارکباد عید مبارک

تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک! :)
ہمیں خوشی ہے کہ اس بار تقریبا سبھی محفلین ایک ساتھ عید منا رہے ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں کو نور سے بھر دے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں اور امن و سکون کا گہوارہ بنائے. ہمیں اپنا قرب نصیب فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند کر دے. جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں، وہ ہم پر نہ ڈالے. ہمیں اس موذی مرض سمیت ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور اپنی خاص رحمت میں جگہ دے. ہمارے وہ پیارے جو اب ہم میں نہیں رہے، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے.
(آمین ثم آمین)
 
السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آپ سب رمضان المبارک کے بابرکت مہینے سے استفادہ کر چکے ہوں گے اسی طرح عید کی آمد پر دلی عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ان تمام بابرکت لمحات میں مجھے اور اپنے پیاروں کو اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ مشکلات میں گھرے ، بیمار دوستوں کو بھی اپنی دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔ کرونا کے عذاب سے نجات کے لئے بہت دعائیں کریں ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو آمین ثم آمین
خالد محمود چوہدری

WEIGH MASTERS
KARACHI
[نمبر حذف کیا گیا]
 
مدیر کی آخری تدوین:

جا ن

محفلین
تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک! :)
ہمیں خوشی ہے کہ اس بار تقریبا سبھی محفلین ایک ساتھ عید منا رہے ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں کو نور سے بھر دے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں اور امن و سکون کا گہوارہ بنائے. ہمیں اپنا قرب نصیب فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند کر دے. جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں، وہ ہم پر نہ ڈالے. ہمیں اس موذی مرض سمیت ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور اپنی خاص رحمت میں جگہ دے. ہمارے وہ پیارے جو اب ہم میں نہیں رہے، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے.
(آمین ثم آمین)
آمین آمین آمین ثم آمین یا رب العالمین! :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین

سب کو،خصوصا محفلین کو، بہت بہت عید مبارک ۔
اللہ تعالی سب کو خیر و برکت اور سلامتی عطا کر اور ہر مرض کے شر سے محفوظ رکھے اور اس آفت سے دنیا کو نجات دے۔
 
جاسم محمد

محفلین
تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک! :)
ہمیں خوشی ہے کہ اس بار تقریبا سبھی محفلین ایک ساتھ عید منا رہے ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں کو نور سے بھر دے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں اور امن و سکون کا گہوارہ بنائے. ہمیں اپنا قرب نصیب فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند کر دے. جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں، وہ ہم پر نہ ڈالے. ہمیں اس موذی مرض سمیت ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور اپنی خاص رحمت میں جگہ دے. ہمارے وہ پیارے جو اب ہم میں نہیں رہے، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے.
(آمین ثم آمین)
امسال کورونا وائرس، جہاز کریش کی وجہ سے دل بہت اوجھل ہے۔ بہرحال عید تو منانی ہے۔ آپ کو اہل وعیال سمیت دلی عید مبارک!
 
بافقیہ

محفلین
ہندوستان میں اب تک چاند کی کوئی اطلاع نہیں ۔ البتہ جنوب میں ، کیرالا اور بھٹکل میں 30 روزے مکمل ہوچکے ہیں۔ اسلئے کل ان کی عید ہے۔
 
فاخر

محفلین
سرحد پار کے تمام کلمہ شریک بھائیوں اور بہنوں کو میری طرف سے دل کی عمیق گہرائی سے عیدالفطر کی ڈھیروں مبارک باد !
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کرےاور مملکتِ خداداد کو نظر بد سے بچائے آمین ۔
کراچی طیارہ سانحہ سے دل کو گہرا صدمہ پہنچاہے ،جنہیں میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدائےکرام کے درجات کو بلند فرمائے ۔ روزے کی حالت میں بارگاہِ الٰہی پہنچے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے شایانِ شان اجر جزیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔ اور لواحقین کو صبرجمیل کی توفیق بخشے کل من علیہا فان و یبقیٰ وجہ ربک ذوالجلال والاکرام ۔
اس حادثہ فاجعہ میں صرف دو اشخاص ہی زندہ بچ پائے ، زندہ بچ جانے والے میں ایک ظفر مسعود صاحب آبائی طور پر ہندوستان کے معروف شہر امروہہ جو اس وقت تحصیل ہے ، سے تعلق رکھتے ہیں ۔ ان کے اجداد 1952 میں کراچی ہجرت کرگئے تھے ۔امروہہ کے ایک محلہ جس کا نام مبینہ طور پر ’’سدو محلہ‘‘ ہے ، میں ابھی بھی ان کا آبائی گھر بوسیدہ حالت میں ہے، جس پر اس وقت ان کے دیگر رشتہ داروں کا قبضہ ہے۔ امروہہ جون ایلیا کا بھی وطن ہے۔ظفر مسعود صاحب کی خدمت میں مبارک باد و تہنیت ۔ یہ عید ایک طرح سے پھیکی ہی ثابت ہوگی ۔ لاک ڈاؤن کے باعث رمضان المبارک کی مبارک ساعتوں کی ہم سے قدر نہ ہوسکی ۔ مزید برآں یہ کہ اجتماعی نماز تراویح اور افطار کی لذت سے محروم ہوگئے ۔ :cry::cry:
ہماری طرف سے تمام بھائیوں اور بہنوں کو عید سعید کی ڈھیروں مبارک باد ، ویسے فواد چودھری صاحب کی ’’دھمکی ‘‘ کام آگئی اور منیب الرحمٰن صاحب کو ’’چاند‘‘ کا اعلان کرنا پڑا ۔:LOL::LOL: کل ہندوستان میں کیرالہ میں عید منائی جائے گی ،البتہ ہندوستان کے دیگر صوبہ جات میں پرسوں یعنی سموار کے دن عید منانے کا اعلان علماء اور رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے۔ جنہیں مبارک باد دینا ہو وہ مع ’’عیدی و تحفہ‘‘ کے پرسنل مسیج پر آکر دے سکتے ہیں ۔ :p:p:LOL:
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
تمام امت مسلمہ کو عید الفطر مبارک! :)
ہمیں خوشی ہے کہ اس بار تقریبا سبھی محفلین ایک ساتھ عید منا رہے ہیں. اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ ہم سب کے دلوں کو نور سے بھر دے اور ہمارے گھروں کو خوشیوں اور امن و سکون کا گہوارہ بنائے. ہمیں اپنا قرب نصیب فرمائے اور تمام امت مسلمہ کو ایک جسم کی مانند کر دے. جس بار کو اٹھانے کی طاقت ہم میں نہیں، وہ ہم پر نہ ڈالے. ہمیں اس موذی مرض سمیت ہر قسم کی آفتوں اور مصیبتوں سے محفوظ رکھے اور اپنی خاص رحمت میں جگہ دے. ہمارے وہ پیارے جو اب ہم میں نہیں رہے، ان کے درجات کو بلند فرمائے اور ہم سب کی مغفرت فرمائے.
(آمین ثم آمین)

آمین!
ثم آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
اللہ تعالیٰ آپ لوگوں کی خوشیوں کو دوبالا کرےاور مملکتِ خداداد کو نظر بد سے بچائے آمین ۔
کراچی طیارہ سانحہ سے دل کو گہرا صدمہ پہنچاہے ،جنہیں میں لفظوں میں بیان نہیں کرسکتا۔ اللہ تعالیٰ تمام شہدائےکرام کے درجات کو بلند فرمائے ۔ روزے کی حالت میں بارگاہِ الٰہی پہنچے ہیں، اللہ تعالیٰ شہداء کو اپنے شایانِ شان اجر جزیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔ اور لواحقین کو صبرجمیل کی توفیق بخشے

آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
تقبل اللہ منا ومنکم صالح الاعمال
عید مبارک ۔۔۔۔ اللہ پاک آپ سب کو ڈھیروں خوشیاں عطاءفرمائے۔۔
آمین!
 
تمام احباب کو عید مبارک ہو۔
اللہ تعالیٰ اس کڑے وقت میں سب کو کامل ایمان، مکمل صحت اور آسودگی کے ساتھ اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ آمین
کراچی حادثہ، کرونا وبا میں جاں بحق ہونے والوں، اور ديگر مرحومین کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر عطا فرمائے۔ آمین
کرونا وبا سے متاثرہ لوگوں کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے۔ آمین
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
آمین۔ سب محفلین کو عید مبارک!
اللہ ہم سب کے دلوں سے غم مٹا دے اور جو ہم میں نہیں رہے اللہ عزوجل انکو جنت الفردوس میں بلند مقام دیں آمین۔
 
Top