زینٹینگل آرٹ ( Zentangle Art)

ناعمہ عزیز

لائبریرین
السلام علیکم
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے. خلیل الرحمٰن انکل کی فرمائش پرپوسٹ کر رہی ہوں
یہ لاک ڈاؤن میں بنائی گئی چند تصاویر ہیں اس آرٹ کو zentangle art کہا جاتا ہے. میرا بھی اس سے تعارف کچھ عرصہ پہلے ہی ہوا. میں کوئی آرٹ کی طالبعلم نہیں ہوں. یہ صرف می ٹائم (Me Time) گزارنے کے لیے بنائے گئے چند نمونے ہیں. ابھی سیکھنے کا عمل جاری ہے تو براہ کرم اس میں موجود غلطیوں سے درگزر کیا جائے. تو سب سے پہلے یہ تصویر بنائی ایک رف کاغذ پر سادہ پینسل کے ساتھ.
20200324-182159.jpg

اس کے بعد اس تصویر میں پینسل کے ساتھ کالی مارکر کا استعمال کیا گیا ہے.
20200328-174513.jpg

جسے بعد ازاں میرے میاں نے فریم کر کے بیڈ روم میں لگا دیا
20200328-211732.jpg

اس تصویر میں Micron pen کا استعمال کیا گیا ہے.
20200415-223454.jpg

اس تصویر میں Micron pen کے ساتھ ساتھ oil pestal اور graded pencil بھی استعمال کی ہیں.
20200504-162036.jpg

20200507-015855.jpg

یہ تصویر مدرز ڈے پر بنائی تھی
20200512-021608.jpg

یہ آخری تصویر تھوڑی بہتر حالت میں ہے اور یہ کارنامہ دو دن پہلے سرانجام دیا تھا
20200516-023137.jpg

فی الحال کے لیے اتنا ہی مزید بناؤں گی تو پھر پوسٹ کروں گی.
 
آخری تدوین:
السلام علیکم
امید ہے سب خیریت سے ہوں گے. خلیل الرحمٰن انکل کی فرمائش پر لاک ڈاؤن میں بنائی گئی چند تصاویر. اس آرٹ کو zentangle art کہا جاتا ہے. میرا بھی اس سے تعارف کچھ عرصہ پہلے ہی ہوا. میں کوئی آرٹ کی طالبعلم نہیں ہوں. یہ صرف می ٹائم (Me Time) گزارنے کے لیے بنائے گئے چند نمونے ہیں. ابھی سیکھنے کا عمل جاری ہے تو براہ کرم اس میں موجود غلطیوں سے درگزر کیا جائے. تو سب سے پہلے یہ تصویر بنائی ایک رف کاغذ پر سادہ پینسل کے ساتھ.
20200324-182159.jpg

اس کے بعد اس تصویر میں پینسل کے ساتھ کالی مارکر کا استعمال کیا گیا ہے.
20200328-174513.jpg

جسے بعد ازاں میرے میاں نے فریم کر کے بیڈ روم میں لگا دیا
20200328-211732.jpg

اس تصویر میں Micron pen کا استعمال کیا گیا ہے.
20200415-223454.jpg

اس تصویر میں Micron pen کے ساتھ ساتھ oil pestal اور graded pencil بھی استعمال کی ہیں.
20200504-162036.jpg

20200507-015855.jpg

یہ تصویر مدرز ڈے پر بنائی تھی
20200512-021608.jpg

یہ آخری تصویر تھوڑی بہتر حالت میں ہے اور یہ کارنامہ دو دن پہلے سرانجام دیا تھا
20200516-023137.jpg

فی الحال کے لیے اتنا ہی مزید بناؤں گی تو پھر پوسٹ کروں گی.
جزاک اللہ خیرا بٹیا!

ہم نے ناعمہ عزیز بٹیا کی تصاویر فیس بُک پر دیکھیں اور ان سے فرمائش کی کہ انہیں اردو محفل فورم پر بھی پیش کریں ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت تصاویر ہیں۔
 
اللہ پاک نے انسان کوئی کیا مخلوق بنائی ہے۔ اتنے طرح کے ذہانتیں دیکھنے اور سننی ملتی ہیں، ملاقات ہوتی ہیں کہ اللہ رب العالمین ۔ واقعی وہی ہے جو الہ ہے وہی ہے جو احد ہے۔ ما شاء اللہ ۔ کسی سے لکھا صحیح نہیں جاتا گو کہ اپنے موضوع پر عالم ہوں اور کوئی کئی طرح کی ڈرائنگ بنادے۔
 
Top