تاسف محفلین حسیب بھائی اب ہم میں نہیں رہے

آورکزئی

محفلین
ہ حسیب بھائی کے خاندانی بزنس "مدثر سپر اسٹور " پر یکم دسمبر کی رات دس بجے ڈکیتی ہوئی اور ڈکیتی کے دوران تین نقاب پوش بے غیرت جو کہ دو موٹر سائیکل پر آئے تھے انھوں نے فائرنگ کر کے حسیب بھائی کو شہید کر دیا۔۔۔۔دو دسمبر کو صبح ہی اہل علاقہ نے پور عدالت گڑھ (سیالکوٹ) بند کر دیا اور ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں اور پرزور احتجاج کیا۔۔
 

ایس ایس ساگر

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
 

م حمزہ

محفلین
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
اللہ تعالی حسیب بھائی صاحب کی مغفرت فرمائے! ان کے درجات بلند فرمائے!
 

ابو ہاشم

محفلین
انا للّٰہ و انا الیہ راجِعُون
اللّٰہ تعالی مغفرت فرمائے اور ان کے درجات بلند کرے۔ آمین
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمد وارث

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

انتہائی افسوسناک خبر ہے۔ خدا غارت کرے ان ظالموں کو، کیسا ظلم ڈھا دیا۔
 

دوست

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون
رب سائیں مغفرت فرمائے، بہت ہی دکھ والی خبر ہے۔
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ان کی قبر کو ٹھنڈا، روشن، ہوادار اور کشادہ کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ اہل خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحوم کے لیے صدقئہ جاریہ بنائے۔ آمین!
 

جاسمن

لائبریرین
پاکستانی پوائنٹ یتیم ہوگیا۔۔۔ از وقار عظیم

دو ہزار دس کی بات ہے میں ملائیشیا نیا نیا آیا تھا۔۔میرا شاید دوسرا سمیسٹر تھا میں صبح صبح اٹھ کر یونیورسٹی جانے سے پہلے موبائل پر ہی پی پی وزٹ کرتا تھا۔۔۔جب بھی پی پی اوپن کرتا تھا اس وقت پاکستانی میں فجر کی نماز کے بعد کا وقت ہوتا تھا اور صبح صبح پی پی پر سپورٹس سیکشن میں رونق لگی ہوتی تھی۔۔۔ایکسپریس نیوز کی سائٹ سے خبرین لے کر ایک نوجوان پی پی کے سپورٹس سیکشن میں رونق لگا دیتا تھا۔۔تھریڈز پر تھریڈز بنے ہوتے تھے۔۔ایک ہفتے تک تو میں نے نوٹس نہ کیا کیوں کہ ایسے بہت سے لوگ ہوتے ہیں جو فورم پر نئے نئے ایکٹو ہوتے ہیں اور بڑے جوشیلے انداز میں کام شروع کرتے ہیں اور پھر ایک دم خاموش رکن بن جاتے ہیں یا پھر آنا چھوڑ دیتے ہیں لیکن جب دو سے تین ہفتے یہ روٹین جاری رہی کہ میں نے صبح اٹھنا اور سپورٹس سیکشن میں رونق دیکھنی تو میں نے نوٹس کرنا شروع کر دیا۔ "حسیب رزاق دو ہزار دو " کی آئی ڈی کو میں نے توجہ دینا شروع کر دی۔۔حسیب بھائی کو ان کے کام کی وجہ سے ہی میں نے سپورٹس سیکشن کا موڈریٹر بنایا۔۔۔انھوں نے دلجمعی سے کام شروع کیا۔۔۔کرتے کرتے حسیب بھائی کو سپر موڈ بنایا۔۔۔۔میں نے کبھی بھی کبھی کسی کو خوشی سی ایڈمن سی پی کی رسائی نہیں دی۔۔۔کیوں کہ ماضی میں ایک خاتون کو ایڈمن سی پی کی رسائی دی تھی تو میرا تجربہ اچھا نہیں رہا تھا۔۔اس کے بعد سے میں نے ایڈمن سی پی تک رسائی دنا بند کر دی تھی لیکن حسیب بھائی کی محنت اور لگن اتنی شدید تھی کہ میں نے اپنی پالیسی کو بدلا اور حسیب بھائی کو ایڈمن بنایا اور وقت نے ثابت کیا کہ حسیب بھائی پاکستانی پوائنٹ کے ساتھ مجھ سے بھی زیادہ مخلص ثابت ہوئے۔۔۔پی پی سکینگ مشن شروع ہوا تو حسیب بھائی کو میں نے پی پی کی تکنیکی ذمہ داریاں دے دیں اور میں خود سکینگ مشن کی جانب متوجہ ہو گیا۔۔۔پھر ایک وقت آیا کہ مجھے پی پی کی ٹیکنکل چیزوں کا بالکل علم ہی نہیں رہا۔۔۔ہ قسم کا ٹیکنیکل ایشو حسیب بھائی ڈیل کرتے رہے۔۔۔۔ماضی میں پی پی کا خرچہ میں، چاندنی، صبا گل اور شاہ زیب مل کر اٹھاتے تھے۔۔۔چاندنی چلی گئیِ ، صبا گل کے حالات تھوڑے سے بدلئے، شاہ زیب قرضوں کے نیچے آیا اور میرا بھی یہ حال تھا کہ میرے لیے اکیلے پاکستانی پوائنٹ کے خرچے اٹھانا ممکن نہ تھا۔اب یہ وہ وقت تھا کہ سوشل میڈیا کا جن بڑے بڑے فورمز کو نگل گیا تھا۔۔ میرے پاس ایک ہی حل تھا کہ فورم کو بند کر دوں لیکن لیکن جب جب فورم پر مشکل حالات آتے ہیں اسے بند کرنے کا خیال آتا ہے میرے سامنے، ھنیئہ صلاح، تتلی ،صبا گل ،شکیل اورکزئی بھائی اور ہدا جیسے اراکین کے خیالات آ جاتے ہیں کہ یہ وہ لوگ ہیں جو میری یا باقی اراکین کی مانند فیس بک کو نہیں اس فورم کو اپنا گھر مانتے ہیں۔۔یہ لوگ اس فورم کے علاوہ کہیں نہیں جاتے۔۔۔۔کہیں جائیں تو دل نہیں لگتا۔۔یہی ان کا گھر ہے اور میں یہ گھر بند نہیں کر سکتا مجھے یہ گھر چلانا ہی چلانا ہ چاہے جو بھی ہو جائے۔
۔۔اس وقت حسیب بھائی آگے آئے اور ایک سال مسلسل ہم دونوں صرف ہم دونوں اس گھر کو چلانے کےا خراجات اٹھاتے رہے۔۔۔۔
حسیب بھائی پی پی کے ان چند اراکین میں سے ہیں جو میری شادی پر بھی آئے اور میرئ فیملی میں گھل مل گئے۔۔۔سیالکوٹ سے اتنی دور سرگودھا وہ میری شادی پر آئے اور تین دن میرے پاس رکے رہے۔۔۔
اب حالات یہ تھے کہ کوئی بھی کوئی چھوٹے چھوٹے سا مسئلہ بھی ہوتا تھا تو میرا میسج حسیب بھائی کو جاتا تھا۔۔حالانکہ پی پی ک کئی مسائل میں خود حل کر سکتا تھا لیکن حسیب بھائی کی مجھے اتنی عادت ہو چکی تھی کہ میں حسیب بھائی کو کہہ دیتا تھا۔۔۔ابھی پرسوں ہی مجھے شکیل بھائی پی پی کے حوالے سے کسی کا مسئلہ بھیجا جو کہ میں حل کر سکتا تھا لیکن میں آج کل سکینگ مشن میں مکمل مصروف ہوں میں نے شکیل بھائی کو کہہ دیا حسیب بھائی کو میسج کرین۔۔۔اس وقت تک مجھے علم ہی نہیں تھا کہ حسیب بھائی اب وہاں جا چکے ہیں جہاں سے کوئی واپس نہیں آتا۔۔پی پی پر جب جب کوئی مسئلہ آتا میرے گھر والوں بشمول میری بیگم اور میرے بیسٹ فرینڈ کزن عامر کو میں فون پر صرف ایک ہی بندے سے مصروف نظر آتا۔۔۔یا تو میں حسیب بھائی کو کال کر رہا ہوتا کہ ایسا کر لیتے ہیں ویسا کر لیتے ہیں یا میں واٹس ایپ آڈیو پر حسیب بھائی سے ڈسکشن میں مصرف ہوتا۔۔۔۔ان دنوں حسیب بھائی حسیب بھائی ہوتی تھی۔۔
پرسوں رات کو ہی مجھے اور صائم بھائی کو ایک سا مسئلہ پیش آیا جو کہ ماضی میں مجھے اور حسیب بھائی کو پیش آیا تھا کہ ہم ایڈمن کنٹرول پینل میں لاگ ان نہیں کر پا رہے تھے۔۔۔میں نے فورا حسیب بھائی کو میسج کیا



حسیب بھائی کے موبائل کا انٹرنیٹ اکثر بند ہوتا تھا۔۔۔اس وقت بھی میسج ڈیلیور نہیں ہوا۔۔میں سمجھا نیٹ بند ہو گا۔۔خود ہی کچھ دیر بعد وہ رپلائی کر دیں گے جیسا کہ اکثر حسیب بھائی میرے میسجز کا رپلائی رات کو سونے سے پہلے کرتے تھے۔۔لیکن مجھے علم ہی نہ تھا کہ میرا شہزادہ ویر اب ہم سے بہت دور جا چکا ہے۔۔۔۔
کل تک حسیب بھائی کا رپلائی نہ آیا تو میں نے ان کو کال کرنا شروع کیا۔۔ان کا نمبر بند جا رہا تھا۔۔کال پر رابطہ ہی نہیں ہو رہا تھا۔۔۔میں نے رات کو انھیں میسج کیا

upload picture to url

فیس بک پر بھی میسج ڈیلیور نہ ہوا۔۔۔اس وقت میں ایک ہوٹل پر کھڑا تھا ۔۔۔میں کل ہی کمالیہ آیا ہوں۔۔ہم چار لوگ تھے۔دو بائیکس پر تھے۔۔سب کھانے پیک کروا رہے تھے میں بائیک پر ہی بیٹھا تھا۔۔میرے ذہن میں آیا کہ حسیب بھائی کی وال پر جایا جائے شاید وہاں انھوں نے کوئی پوسٹ کی ہو یا کسی نے ان کی پوسٹ پر کوئی کمنٹ کیا ہو اور ان کی ڈسکشن ہوئی ہو مجھے کم از کم حسیب بھائی کی خیریت کا علم ہو جائے گا۔۔لیکن ان کی وال پر جاتے ہی مجھے یہ دیکھنے کو ملا

upload picture to url
اس پوسٹ کا دیکھنا ہی تھا کہ میرا دماغ ماوف ہونے لگا۔۔میرے ہاتھ کانپنے لگے۔۔۔۔اسی وقت میرا کزن میرے پیچھے آ کر بائیک پر بیٹھ گیا اور بولا
"چلو چلیں"
بائیک اسٹارٹ تھی لیکن میرا دماغ ماوف تھا۔۔۔میری زبان توتلانے لگی۔
"وہ وہ چلا گیا۔۔حسیب چلا گیا۔۔ہمیں چھوڑ گیا۔"
"کون چلا گیا؟ کون سا حسیب؟" عامر نے کہا
پھر میں نے عامر کو بتایا وہی جو میری شادی پر بھی آیا تھا۔۔۔عامر کا حال بھی برا ہو گیا۔۔وہ بھی حسیب بھائی کو بخوبی جانتا تھا۔۔۔میرا دماغ ماوف تھا۔۔۔موٹر سائیکل ڈول رہا تھا۔۔۔میں گھر پہنچنے تک اس حال میں تھا جیسا بدن سےکسی نے لہو نچوڑ لیا ہو۔۔۔۔
"کیا ہوا ہو گا؟ ہارٹ اٹیک؟" مجھے حسیب بھائی کے بچھڑنے کا دکھ تو تھا لیکن اس سے زیاد دکھ اس چیز کا تھا کہ انھیں ہم سے بچھڑے چار دن ہو گئے اور ہمیں علم تک نہیں۔۔۔کم از کم میں جنازہ میں ہی چلا جاتا ۔۔۔اپنے یار کا آخری دیدار کر آتا۔۔۔
گھر پہنچ کر دوسری موٹر سائیکل پر بیٹھے عدنان نے میرا اڑا ہوا رنگ دیکھا مجھے پریشان دیکھا تو مجھ سے وجہ پوچھی میں نے حسیب بھائی کی تصویر دکھا کر کہا کہ" میرا یار چلا گیا"
"کیا ہوا انھیں؟" حنظلہ نے پوچھا
" نہیں معلوم" میں نے کہا
"یہ تصویر وائرل تھی پچھلے دنوں۔۔یہ مولوی صاحب کو ڈکیتی کے دوران شہید کیا گیا۔۔" عدنان نے پر یقین لہجے میں کہا
میں گھر آیا اور گوگل اور فیس بک پر سرچ کرنے لگا۔۔۔پھر علم ہوا کہ حسیب بھائی کے خاندانی بزنس "مدثر سپر اسٹور " پر یکم دسمبر کی رات دس بجے ڈکیتی ہوئی اور ڈکیتی کے دوران تین نقاب پوش بے غیرت جو کہ دو موٹر سائیکل پر آئے تھے انھوں نے فائرنگ کر کے حسیب بھائی کو شہید کر دیا۔۔۔۔دو دسمبر کو صبح ہی اہل علاقہ نے پور عدالت گڑھ (سیالکوٹ) بند کر دیا اور ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں اور پرزور احتجاج کیا۔۔۔



upload picture to url

لیکن ان احتجاجوں سے جانے والے کہاں واپس آتے ہیں؟ جو ہیرا ہم نے کھونا تھا کھو دیا۔۔۔پھر کہوں گا دکھ یہی ہے کہ ہمیں علم چار دن بعد ہوا۔۔حسیب بھائی کا سوشل میڈیا سرکل بہت محدود تھا ورنہ کسی سے بھی ہمیں خبر مل جاتی اور ہم وقت پر پہنچ جاتے۔۔
حسیب بھائی سے میری آخری بات ان کی شہادت سے دو دن قبل جمعے کی رات کو ہوئی۔۔واٹس ایپ آڈیو پر میں نے ان کے ایک کام ذمے لگایا کہ اب سکینگ مشن کے بعد پاکستانی پوائنٹ کے اخراجات بڑھتے جا رہے ہیں۔۔۔اب ہمیں پیڈ سبسکرپشن شروع کرنی چاہیے۔۔ایک سیکشن بناتے ہیں وہاں رسائی صرف ان کو دیں گے جو ماہانہ چار سو سے پانچ سو (جتنی فیس ہم نے رکھی) پے کر کے سبسکرپشن لیں گے اس سیکشن میں نئے ڈاٗئجیسٹس اور نئے ناولز اپ لوڈ کیا کریں گے۔۔۔اوپن فورم پرانے ڈائجیسٹس اپ لوڈ ہوں گے لیکن اس سیکشن میں نئے ڈاٗئجیسٹ اور ناولز۔۔میں نے حسیب بھائی کے ذمے کام لگایا کہ کوئی ایسا پلگ ان تلاش کریں جس سے ہم ایک رینک کریٹ کریں اور وہ رینک اس متعلقہ سیکشن تک رسائی رکھتا ہوں جس میں نئے ڈائجیسٹس موجود ہیں۔۔۔۔جو مہینے کی پے منٹ دے اسے ایک مہینے کے لیے وہ رینک دے دیا جائے اور اسے رسائی حاصل ہو جائے مہینے بعد خود ہی اس کی رسائی ختم ہو جائے۔۔۔یعنی خود کار نظام ہو۔۔۔میرے ذمے لگانے کے چند ہی منٹس بعد حسیب بھائی کا آڈیو آیا۔۔اپنے وہی ٹھیٹھ پنجابی لہجے میں اپنے مخصوص انداز میں وہ بولے اور اس انداز سے بولے جسے سن کر میری فکر ختم ہو جایا کرتی تھی۔۔میرے کندھوں سے بوجھ اتر جایا کرتا تھا۔۔میں جب جب کوئی پرابلم ان کے پاس لے جاتا ۔۔حسیب بھائی اس ماہ آپ نے میرے ساتھ پیسے شیئر کرنے ہیں،،حسیب بھائی یہ ایرر ختم کرنا ہے۔حسیب بھائی یہ کام کرنا ہے۔۔حسیب بھائی ملک فرخ کو فون کرنا ہے۔۔حسیب بھائی فلاں کام کرنا ہے۔۔ان کا وہی انداز وہی فقرہ ہوتا جو کہ انھوں نے مجھ سے آخری گفتگو میں کہا
" کوئی مسئلہ نہیں ، ہو جائے گا۔۔کام ڈن سمجھو۔۔۔"
یہ وہ کام تھا آخری کام تھا جو میرا یار نہ کر سکا۔۔۔کام ڈن کرنے سے پہلے ہی اللہ پاک نے انھیں اپنے پاس بلا لیا۔۔۔۔سیالکوٹ کے جس جس پیج پر حسیب بھائی کی تصویر اور خبر لگی ۔۔کمنٹس سیکشن میں کسی ایک شخص نے بھی کسی ایک شخص نے بھی ان کی بدخوئی نہیں کی۔۔۔۔ہر شخص نے انھیں دعائیں دیں۔۔ان کی تعریف کی۔۔۔انھیں اچھا انسان، نیک دل انسان کہا۔۔۔
وہ تھا بھی تعریفوں دعاوں کے لائق۔۔۔میں اگر فورم پر آگ تھا تو وہ ٹھنڈا پانی تھا۔۔میں اپنی گرم مزاجی سے معاملات بگاڑ دیتا تھا۔۔وہ سنبھال لیتا تھا۔۔۔میں نے پاکستانی پوائنٹ پر اتنے معاملات سدھارے نہیں جتنے بگاڑے ہیں۔۔حسیب بھائی نہ ہوتے تو میری وجہ سے بہت سے لوگ چھوڑ جاتے۔۔۔یہ وہی تھے جو اپنی محبت اور شفقت سے لوگوں کو جوڑے رکھتے تھے۔۔حسیب بھائی کو عمران سیزیز کا جنون تھا۔۔۔ بہت عمران سیریز پڑھتے تھے۔۔۔۔اب خدا جانے ڈکیتی کے دوران انھوں نے مزاحمت کی یا ان بے غیرتوں نے بنا مزاحمت پر ہی میرے یار کو شہید کر دیا۔۔
خدا غرق کرے، خدا غرق کرے ان حرامزادوں کو جنھوں نے ایک سالہ بیٹے سے اس کا باپ چھین لیا۔۔یار ابھی تو حسیب بھائی نے اپنے بچے کے ساتھ جی کر بھی نہیں دیکھا تھا۔۔ابھی تو زندگی شروع ہوئی تھی ان کی۔۔ابھی تو انھوں نے اپنے بچے کے منہ سے پاپا سننا تھا۔۔۔اپنے بچے کو چلتے دیکھنا تھا۔۔اپنے بچے کو سکول جاتے دیکھنا تھا۔۔۔اکتیس سال کوئی عمر تو نہیں جانے کی؟
حسیب بھائی سے میری آخری ملاقات اس سال جنوری میں ہوئی جب اپنے ایک سرکاری افسر دوست کے ساتھ میں ہیڈ مرالہ سیالکوٹ کی انسپیکشن پر گیا تھا۔۔۔۔واپسی پر سیالکوٹ سے گزرتے ہوئے سوچا حسیب بھائی سے ملتا چلوں۔۔ایک جھپی ڈالتا چلوں۔۔حسیب بھائی سے پانچ منٹس کی وہ ملاقات آخری ملاقات ثابت ہوئی۔۔۔؎میں نے اپنی ہوش میں اپنی دو خالہ اور ایک نانی کو کھویا ہے۔۔کسی کی وفات پر میرا یہ حال نہ تھا کہ میری زبان توتلائی اور میں ساری رات سو نہ سکوں، میرے ہاتھ کانپیں، میں خالی الذہن ہو جاوں ۔۔۔مجھے یوں لگ رہا ہے۔ کوئی میرے سینے سے میرا جگر نکال کر لے گیا ہے۔۔۔
"جا میرے دوست۔۔تجھے خدا کی امان،اللہ پاک تمہیں اپنے صدیقین اور شہدا کے ساتھ جنت میں رکھے۔۔۔اللہ پاک تمہیں اس حال میں ملے کہ تم اسے دیکھ کر مسکراو اور وہ تمہیں دیکھ کر مسکرائے۔۔" آمین

الفاظ نہیں۔:cry:
 

ظفری

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
انتہائی دکھ اور افسو س کیساتھ یہ خبر پڑھی ۔ اللہ اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے ۔ آمین
 

الشفاء

لائبریرین
انّا للہ وانّا الیہ راجعون۔۔۔
اللہ عزوجل حسیب بھائی کی مغفرت فرمائے اور اور ان کے درجات بلند فرمائے۔ آمین۔۔۔
 
Top