دیئے گئے لفظ پر شاعری - دوسرا دور

مومن فرحین

لائبریرین
شام پڑتے ہی کسی شخص کی یاد
کوچۂ جاں میں صدا کرتی ہے
ہم نے دیکھی ہے وہ اجلی ساعت
رات جب شعر کہا کرتی ہے

ساعت
 

شمشاد خان

محفلین
آج پہلی بار شرکت کرنے کی جسارت کی ہے، قواعد و ضوابط سے نا بلد ہوں، رہنمائی فرمائیں
اردو محفل میں خوش آمدید۔

آپ تعارف کے زمرے میں آئیں اور اپنا تعارف دیں۔ تاکہ دوسرے اراکین اردو محفل آپ سے متعارف ہو سکیں۔

یہ رہا تعارف کا زمرہ، یہاں کلک کریں
 

شمشاد خان

محفلین
آج پہلی بار شرکت کرنے کی جسارت کی ہے، قواعد و ضوابط سے نا بلد ہوں، رہنمائی فرمائیں
یہ لڑی "دیئے گئے لفظ پر شاعری" کی ہے۔

اس کا قاعدہ یہ ہے کہ ایک رکن اپنی پسند کا کوئی شعر دیتا ہے، پھر اسی شعر میں سے کوئی لفظ منتخب کر کے اگلے رکن کو وہی لفظ شعر میں استعمال کرنے کی دعوت دیتا ہے۔

جیسے میں نے ایک شعر دیا اور اسی شعر میں سے کوئی بھی ایک لفظ، مثلاً "پرندہ" منتخب کر کے اگلے آنے والے رکن کو دعوت دی۔
اب اگلا رکن کوئی ایسا شعر دے گا جس میں میرا دیا ہوا لفظ "پرندہ" استعمال ہو۔ پھر وہ اپنے دیئے ہوئے شعر میں سے کوئی ایک لفظ چُن کر اگلے آنے والے رکن کو دعوت دے گا۔ اور یہ سلسلہ ایسے ہی چلتا رہے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
خوب جی بھر کے رلائیں جو نظر میں ان کی
قیمتی ہوں مرے آنسو بھی گہر کی صورت
(آتش بہاولپوری)

آنسو
 
Top