وزیراعظم کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی

جاسم محمد

محفلین

وریشہ مسعود - ویب ایڈیٹر - بول نیوز
09th May, 2020
WhatsApp-Image-2020-05-09-at-12.26.54-AM.jpeg

وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ نے دھوم مچادی، پاکستان ٹیلی ویژن نیٹ ورک ہوم پر نشر ہونے والے ڈرامے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ترک تاریخی ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے یوٹیوب پر پندرہ روز میں ملین سبسکرائبرز جبکہ ڈرامے ریلیز ہونے سے اب تک صرف پہلی ہی قسط کے بارہ ملین ویوز آچکے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی اب تک اردو ڈبنگ میں چودہ قسط ریلیز ہوچکی ہے جبکہ پی ٹی وی نے ارطغرل یو ٹیوب ریکارڈ کے نام سے ہیش ٹیگ بنادیا۔

پی ٹی وی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی جانب سے ڈرامے کی اردو ڈبنگ کو خوب سراہا جا رہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ پچیس مئی تک ساڑھے چھ ملین کا ریکارڈ بنایا جائے کیونکہ لوگوں کو اس ڈرامے کی ہر قسط کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل غازی کے پروڈیوسر ریاض منٹی نے ڈرامہ کے حوالے سے کہا تھا کہ ‘ارطغرل غازی’ کی کامیابی کا سہرا اس کی ٹریٹمنٹ کا نتیجہ ہے۔

ریاض منٹی نے بتایا کہ یوٹیوب چینل پر 30 ملین سے زیادہ اور 600،000 سے زیادہ صارفین ہیں جو اس ڈارمے کو آن لائن دیکھ رہے اور اتنی بری تعداد مین اس ڈرامے کو دیکھنا بڑی کامیابی ہے تاہم بڑھتی ہوئی مقبولیت کے ساتھ ، آنے والے دنوں میں یہ تعداد بڑھ جانے کی امید ہے ۔

واضح رہے کہ ڈرامہ ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے حال ہی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران تاریخی ترک ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ کے حوالے سے اپنےخیالات کا اظہارکیا تھا۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام یہ ڈرامہ دیکھ کر اسلامی تاریخ اور اخلاقیات کے بارے میں جان سکیں گے۔
 
آورکزئی

محفلین
امید ہے یہاں کے کچھ بہت بڑے لوگوں یا ماہرین کو 17 رمضان کی خاصیت کا پتا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں سر جاسم اینڈ پارٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید رافع

محفلین
ارطغرل غازی ڈرامہ پاکستانی قوم کو دکھانے کا تعلق آئی ایم ایف کے قرضے کی ادائیگی سے ہے۔ اردگان کے ساتھ ملٹری کوپ میں جو کچھ ہوا ارطغرل غازی اسکا جواب ہے۔

عمران اس سے قبل بھی یواین میں بے آسرا ہونے کے بعد ایسا ہی خطاب کر چکا ہے۔ خطاب کے بعد کشیمر میں تو کوئی تبدیلی نہ آئی لیکن برطانوی شاہی جوڑا تسلی دینے کے لیے پاکستان آیا۔

مسلمانوں کے جذبہ جہاد کو کیش کرایا جا رہا ہے جیسا کہ ضیاء نے کیا۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
امید ہے یہاں کے کچھ بہت بڑے لوگوں یا ماہرین کو 17 رمضان کی خاصیت کا پتا ہوگا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں سر جاسم اینڈ پارٹی ۔۔۔۔۔۔۔۔
ان چھکے بازوں کو ملک بھی کرکٹ کا میدان لگ رہا ہے تازہ ترین چھکا میانداد نے مارا ہے۔۔۔
ارطغرل غازی ڈرامہ پاکستانی قوم کو دکھانے کا تعلق آئی ایم ایف کے قرضے کی ادائیگی سے ہے۔
یک نہ شد دو شد۔۔۔

خلیل الرحمان قمر کا ’ارطغرل غازی‘ کی طرز پر ڈراما لکھنے کا اعلان
ویب ڈیسک پير 11 مئ 2020
2040428-ertugrulghazikhalilurrehmanqamar-1589179515-708-640x480.jpg

پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر ارطغرل غازی کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: پاکستان کے مایا ناز مصنف خلیل الرحمان قمرکا کہنا ہے کہ وہ ترکش ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پر کہانی لکھنے جارہے ہیں۔

پاکستان کو ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’پیارے افضل‘‘ سمیت متعدد کامیاب سیریلز دینے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران کہا ہے کہ وہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے۔

ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے۔

0-halima-1589179654.jpg

’’ارطغرل غازی‘‘ کو محض دو ہفتوں میں پاکستان میں اتنی زیادہ مقبولیت ملی ہے جتنی کہ ترکی میں 5 سال میں بھی نہیں ملی تھی۔ پاکستان میں اس ڈرامے کی روزبروز بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے اپنے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر کو مدعو کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ ارطغرل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی کہانی پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا بالکل میں سوچ رہاہوں اور 3 روز قبل میں نے ہمایوں سعید سے اس موضوع پر بات بھی کی تھی جس کے بعد ہم نے ارطغرل کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

0-ertugrul-1589179731.jpg

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہاہماری حدود بہت ہیں اور ہمیں اس طرح کا طعنہ اس لیے نہیں دیا جاسکتا کہ ہمارے پاس صرف وسائل کا پرابلم ہے ورنہ ہمارے پاس بہترین اداکاروہدایت کار اور بہترین دیکھنے والے موجود ہیں۔ خلیل الرحمان کی اس بات پر شو کی میزبان نے کہا خلیل صاحب آپ اس وقت یہ خبر دے کر کہ آپ ’ارطغرل‘ کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں پاکستانیوں کو خوشخبری دے رہے ہیں۔ میزبان کی اس بات پر خلیل الرحمان نے کہا میں صرف سوچ نہیں رہا بلکہ میں اس پراجیکٹ کو کل سے لکھنا شروع کررہاہوں۔

واضح رہے کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں دھوم مچادی ہے پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل (ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی) پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں 13 ملین یعنی ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جب کہ ترکی میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 برسوں میں 12 ملین ویوز یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

’’ارطغرل غازی‘‘ کی پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت سے ترک ٹی وی چینل ترکش ریڈیو ٹی وی (ٹی آرٹی) میں ڈیجیٹل ترکش ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی بھی حیران ہیں اور انہوں نے اس چینل کو ایک ماہ میں سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والا چینل بنانے کی درخواست کی ہے۔
 
مسلمانوں کو سمجھنا چاہیے کہ سہولت سے جو کام ہو جائے وہی دیرپا ہوتا ہے۔ ڈراموں کے جوش میں سلطنت عثمانیہ قائم نہیں ہو سکتی۔ ابھی امام مہدی کا انتظار کریں۔ ہاں آئی ایم سے بارگینگ کرنی ہے تو جو جی میں آئے کریں۔
 
جاسم محمد

محفلین
خبر میں ’وزیراعظم عمران خان کے پسندیدہ ڈرامے ‘ جیسے الفاظ لکھنے کی ضروت کیوں پڑی؟
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جاسم صاحب کو چھیڑنے کی عادت ہے۔۔۔۔۔۔۔ ہاہاہا

کیونکہ یہ ڈرامہ وزیر اعظم عمران خان کی فرمائش پر قوم کو دکھایا جا رہا ہے۔ تکلیف تو ہوگی
What is Dirilis Ertugrul and why does Imran Khan want Pakistanis to watch it? - Comment - Images
 
لیں جی ۔۔۔ اب اس سے بھی تکلیف۔۔۔۔ نادیدہ قوم جو حشر کر رہی ہے اس ڈرامے کا۔۔۔ وہ سب دیکھ رہا ہے۔۔ ویسے لوگ کب کا نٹ فلیکس پہ دیکھ بھی چکے ہیں ۔۔ اور۔۔۔۔۔
 
یک نہ شد دو شد۔۔۔

خلیل الرحمان قمر کا ’ارطغرل غازی‘ کی طرز پر ڈراما لکھنے کا اعلان
ویب ڈیسک پير 11 مئ 2020
2040428-ertugrulghazikhalilurrehmanqamar-1589179515-708-640x480.jpg

پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل پر ارطغرل غازی کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے فوٹوانٹرنیٹ

کراچی: پاکستان کے مایا ناز مصنف خلیل الرحمان قمرکا کہنا ہے کہ وہ ترکش ڈرامے’’ارطغرل غازی‘‘ کی طرز پر کہانی لکھنے جارہے ہیں۔

پاکستان کو ’’میرے پاس تم ہو‘‘ اور ’’پیارے افضل‘‘ سمیت متعدد کامیاب سیریلز دینے والے مصنف خلیل الرحمان قمر نے حال ہی میں ایک ٹاک شو کے دوران کہا ہے کہ وہ ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ کو پاکستان میں بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے اس کی کہانی بھی لکھنی شروع کردی ہے۔

ترک مسلمانوں کی تیرہویں صدی میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترکش ڈراما سیریل ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ اس ڈرامے کو نہ صرف یوٹیوب پر لوگ بے تحاشہ پسند کررہے ہیں بلکہ یہ ٹوئٹر اوریوٹیوب پر ٹاپ ٹرینڈ کررہا ہے اورپاکستانی سوشل میڈیا تو اس ڈرامے کے کردار و مکالموں سے بھرا پڑا ہے۔

0-halima-1589179654.jpg

’’ارطغرل غازی‘‘ کو محض دو ہفتوں میں پاکستان میں اتنی زیادہ مقبولیت ملی ہے جتنی کہ ترکی میں 5 سال میں بھی نہیں ملی تھی۔ پاکستان میں اس ڈرامے کی روزبروز بڑھتی مقبولیت کے پیش نظر نجی ٹی وی چینل کی اینکر نے اپنے ٹاک شو میں خلیل الرحمان قمر کو مدعو کیا اور ان سے پوچھا کہ کیا آپ ارطغرل کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس طرح کی کہانی پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں؟ جس پر خلیل الرحمان قمر نے کہا بالکل میں سوچ رہاہوں اور 3 روز قبل میں نے ہمایوں سعید سے اس موضوع پر بات بھی کی تھی جس کے بعد ہم نے ارطغرل کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔

0-ertugrul-1589179731.jpg

خلیل الرحمان قمر نے مزید کہاہماری حدود بہت ہیں اور ہمیں اس طرح کا طعنہ اس لیے نہیں دیا جاسکتا کہ ہمارے پاس صرف وسائل کا پرابلم ہے ورنہ ہمارے پاس بہترین اداکاروہدایت کار اور بہترین دیکھنے والے موجود ہیں۔ خلیل الرحمان کی اس بات پر شو کی میزبان نے کہا خلیل صاحب آپ اس وقت یہ خبر دے کر کہ آپ ’ارطغرل‘ کی طرح کے پراجیکٹ پر کام کرنے کا سوچ رہے ہیں پاکستانیوں کو خوشخبری دے رہے ہیں۔ میزبان کی اس بات پر خلیل الرحمان نے کہا میں صرف سوچ نہیں رہا بلکہ میں اس پراجیکٹ کو کل سے لکھنا شروع کررہاہوں۔

واضح رہے کہ ’’ارطغرل غازی‘‘ نے پاکستان میں دھوم مچادی ہے پی ٹی وی کے یوٹیوب چینل (ٹی آر ٹی ارطغرل بائے پی ٹی وی) پر اس ڈرامے کی پہلی قسط کو صرف دو ہفتوں میں 13 ملین یعنی ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ جب کہ ترکی میں اس ڈرامے کی پہلی قسط کو 5 برسوں میں 12 ملین ویوز یعنی ایک کروڑ 20 لاکھ بار دیکھا گیا تھا۔

’’ارطغرل غازی‘‘ کی پاکستان میں غیر معمولی مقبولیت سے ترک ٹی وی چینل ترکش ریڈیو ٹی وی (ٹی آرٹی) میں ڈیجیٹل ترکش ریڈیو اور ٹی وی کے ڈائریکٹر ریاض منٹی بھی حیران ہیں اور انہوں نے اس چینل کو ایک ماہ میں سب سے زیادہ سبسکرائب کیے جانے والا چینل بنانے کی درخواست کی ہے۔
اسے چاہیے ایک اور اسلامی ہیرو علی عمران کو اسلامی دنیا سے متعارف کروائے۔۔
 
جاسم محمد

محفلین
اس میں زینت امان کا رول کون ادا کر رہا ہے؟
فلم جاری ہوگی تو معلوم ہو جائے گا کہ اس میں کپتان کی زندگی کے کتنے سکینڈل دکھائے گئے ہیں۔ ویسے سیتا وائٹ اور ٹیرین خان والا سکینڈل زینت امان سے زیادہ اہم ہے۔ اور اس پر عمران خان کی مستقبل میں نااہلی بھی ہو سکتی ہے۔ بس مقتدر حلقوں سے اشارہ کی دیر ہے۔
 
Top