لتا لگ جا گلے کہ پھر حسیں رات ہو نہ ہو

عندلیب

محفلین
لگ جا گلے کہ پھر حسیں رات ہو نہ ہو
لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو
لگ جا گلے کہ پھر حسیں رات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

ہم کو ملی ہیں آج یہ گھڑیاں نصیب سے
جی بھر کے دیکھ لیجیے ہم کو قریب سے
پھر آپ کے نصیب میں یہ بات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

لگ جا گلے ۔۔۔۔۔۔

پاس آئیے کہ ہم نہیں آئیں گے بار بار
باہیں گلے میں ڈال کے ہم رولیں زار زار
آنکھوں سے پھر یہ پیار کی برسات ہو نہ ہو
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو

لگ جا گلے کہ پھر یہ حسیں رات ہو نہ
شاید پھر اس جنم میں ملاقات ہو نہ ہو
 
مغزل

محفلین
عندلیب بہن میں تو خود یہ چسپاں کرنے آرہا تھا۔۔
احتیاطاَ تلاش کیا تو معلوم ہوا کہ آپ پیش کرچکی ہیں۔۔
بہت نرم، بہت گداز ، بہت سوز، دل شکنی ، دل خراشی ، دل نوازی ۔۔۔
جانے کیا کیا ہے اس میں۔۔۔
شاید یہ گیت ۔۔ بنیادی طور پر کسک ہے ۔۔
وہ کسک جو مرتے مرتے مار ڈالتی ہے ۔۔۔۔
میں غزل کو ٹیگ کرتا ہوں ۔۔۔
اسے بھی بہت پسند ہے ۔۔۔
( غزل ناز غزل )
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
کیا اس سے اچھی موسیقی بھی کوئی ہو سکتی ہے!
مدھم روشنی ہو، پورے چاند کی رات ہو، کافی ہو، تاج محل ہو، ہاتھ میں غالب ہو، پہلو میں یارِ طُرحدار ہو اور کہیں دور سے یہ موسیقی سنائی دے رہی ہو! :love::love::love:
 
محمد وارث

مانا کہ غالب کو شراب بہت پسند تھی لیکن شراب کو غالب ہی کہہ دینا زیادتی نہیں ہے بلال صاحب ؟ :LOL:
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
مانا کہ غالب کو شراب بہت پسند تھی لیکن شراب کو غالب ہی کہہ دینا زیادتی نہیں ہے بلال صاحب ؟ :LOL:
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں :p

فزکس پڑھ پڑھ کے فرض کرنے کی عادت سی ہو گئی ہے :ROFLMAO: اسی چکر میں غالب بھی فرض ہو گیا ;)
 
محمد وارث

لائبریرین
فرض کرو ہم اہلِ وفا ہوں، فرض کرو دیوانے ہوں :p

فزکس پڑھ پڑھ کے فرض کرنے کی عادت سی ہو گئی ہے :ROFLMAO: اسی چکر میں غالب بھی فرض ہو گیا ;)
وہ تو ٹھیک ہے لیکن یاد رہے کہ "فرض کرنے" اور "فرض ہونے" میں فرق ملحوظ رہے۔ دیکھ لیں ابھی ایک صاحب نے اوپر "فرض کر لیا" کہ یہاں غیر اسلامی باتیں ہو رہی ہیں سو ناپسندیدہ کا بٹن دبانا "فرض ہو گیا" اُن پر۔:)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
وہ تو ٹھیک ہے لیکن یاد رہے کہ "فرض کرنے" اور "فرض ہونے" میں فرق ملحوظ رہے۔ دیکھ لیں ابھی ایک صاحب نے اوپر "فرض کر لیا" کہ یہاں غیر اسلامی باتیں ہو رہی ہیں سو ناپسندیدہ کا بٹن دبانا "فرض ہو گیا" اُن پر۔:)
ہاہاہاہاہاہا
بس اسی باعث ہم نے بھی فرض کر لیا کہ تھوڑی دیر کا جوش ہے ان میں، خود ہی ٹھنڈا پڑ جائے گا :LOL: وہ کہیں اور جاتے جاتے یہاں آ گئے کسی کے بہکاوے میں :ROFLMAO:
 
ایک صاحب کو اس گیت کے پسند کرنے والوں کا یہ عمل سخت ناگوار گذرا ہے۔۔۔۔ اگر یوں گایا جاتا تو شائد انہیں پسند آتا :
پڑ جا گلے کہ ایسی سیاہ رات ہو نہ ہو
شائد کہ جہنم میں ملاقات ہو نہ ہو
 
Top