سحری اور افطار میں کیا کھایا، کیا پیا؟

جاسم محمد

محفلین
دعوت اسلامی کی ویب سائٹ، اینڈرائڈ ایپلی کیشن اور آئی او ایس ایپلی کیشن پر دنیا بھر کے تقریبا سبھی مقامات کے اوقاتِ نماز موجود ہیں۔ اپنا مقام منتخب کرلیجئے۔ ویب سائٹ سے پرنٹ بھی نکال سکتے ہیں۔
فجر سحری کا آخری وقت ہے اور مغرب افطاری کا وقت ہے۔
prayer-Times.png
دنیا بھر میں سب سے طویل اور چھوٹا روزہ کن ممالک میں ہے؟
199783_6989867_updates.JPG

فائل فوٹو

دنیا بھر میں سب سے طویل روزہ روس کے شہر مورمانسک میں 20 گھنٹے 45 منٹ جب کہ روزے کا سب سے کم دورانیہ ارجنٹینا میں 11 گھنٹے ہے۔

اس کے علاوہ آئس لینڈ،گرین لینڈ، سوئیڈن اور الاسکا میں روزے کا دورانیہ 19 گھنٹے سے زائد ہے جب کہ برطانیہ، جرمنی اور فرانس میں روزے کا دورانیہ 17 گھنٹے ہے۔

پاکستان، ایران، افغانستان اور ترکی کے مسلمان 15 گھنٹے سے زائد دورانیہ کا روزہ رکھ رہے ہیں جب کہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں روزہ 14 گھنٹے طویل ہے۔
 

سید عاطف علی

لائبریرین
آج کے افطار میں پاکستانی ریسٹورنٹ سے لائی ہوئی کچھ سبزی ، اور خود پکایا ہوا گوشت کا سالن تلے ہوئے نان کے ساتھ ۔
تھوڑے انگور اور نارنج (مالٹا) ۔الحمدللہ۔
 

شمشاد خان

محفلین
آج کے افطار میں کھجور کا شیک، پکوڑے، ایک عدد سینڈوچ اور آخر میں چائے۔
سحری میں ان شاء اللہ دہی کے ساتھ پراٹھا ہو گا اور آدھ کپ چائے۔
 

زیک

مسافر
وہ تمام محفلین جو یہاں اپنی سحری افطاری لکھنے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ رمضان سے پہلے اور بعد کا وزن بھی پوسٹ کریں
 
Top