گرمی میں کورونا وائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے: ریسرچ

sobiaanum

محفلین
Urdu News
24april-corona-research.jpg
امریکی ڈیپارمنٹ آف ہوم سیکیورٹی میں پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق گرمی میں وائرس تیزی سے ختم ہو رہا ہے۔

سیکرٹری سائنس ولیم برائن کی جانب سے پیش کی گئی ریسرچ کے مطابق تیز دھوپ اور گرمی کورونا وائرس پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

برائن نے بتایا کہ وائرس اندرونی اور خشک جگہوں پر زیادہ دیر زندہ رہتا ہے مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ موسم گرما میں لوگ پروا کرنا چھوڑ دیں۔

انہوں نے ہدایت کی کہ موسم گرما میں احتیاط جاری رکھنے کی ضرورت ہے کیوں کہ سرد جگہوں پر وائرس لمبے عرصے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

امریکی نائب صدرمائیک پنس کے مطابق کورونا کے خلاف جنگ میں تازہ اعداد و شمار خوش آئند ہیں اور موسم گرما تک ہم کورونا کو مات دے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیویارک، نیوجرسی میں کورونا کا زور ختم ہو رہا ہے اور حکومت نے 16 ریاستوں نے لاک ڈاوَن میں نرمی کرنے کے منصوبے جاری کر دیئے ہیں۔

خیال رہے کہ امریکہ کورونا وائرس سے بری طرح متاثر ہوا ہے جہاں50 ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں اور8 لاکھ 85 ہزار سے زائد متاثر ہیں۔

یورپ پر کورونا کے وار بدستور جاری ہیں اور ہلاکتوں کی کل تعداد ایک لاکھ چودہ ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔

یورپ میں متاثرہ مریضوں کی تعداد گیارہ لاکھ ترانوے ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
 

اسد

محفلین
Onlineindus News نے کہا:
سیکرٹری سائنس ولیم برائن
جو جاہل 'Senior Official Performing the Duties of the Under Secretary for Science and Technology' کا ترجمہ 'سیکرٹری سائنس' کرتے ہوں ان کی خبر پر کیا اعتبار کیا جائے؟ شاید یہ صرف انہی جیسوں کے لیے ہی ہو۔

خبر تین دن پرانی ہے اور CNN کی سائٹ پر بھی دستیاب ہے۔ جس میں 'اصل سائنسدانوں' کی تنبیہ بھی شامل ہے، جو 'خبر' میں غائب ہے۔

بِل برائن کے بارے میں CNN کا صفحہ:Homeland Security official who detailed effect of temperature on coronavirus isn't a scientist but has a long military background

امریکی ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سائٹ پر ولیم برائن کا صفحہ:
William N. Bryan assumed the role of Senior Official Performing the Duties of the Under Secretary for Science and Technology (DHS) on May 30, 2017. As the science and technology advisor to the DHS Secretary, Mr. Bryan leads the research, development, innovation and testing and evaluation activities in support of DHS operational components and first responders across the nation.
مطلب یہ ہے کہ ہم ان باتوں پر اتنا ہی بھروسا کر سکتے ہیں جتنا ٹرمپ کی باتوں پر۔ کیونکہ ان دونوں کا سائنس سے کوئی براہِ راست تعلق نہیں ہے۔ سر پر ٹرمپ کھڑا ہو تو ٹرمپ انتظامیہ کا ہر افسر انتہائی احمقانہ باتیں بھی کرے گا۔ ان تمام باتوں کو سننے یا پڑھنے پر وقت نہیں ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
 
Top