اس ہفتے کا منظر کش: پیڑ پودے

فرقان احمد

محفلین
اردو ترجمہ:
تھانیدار!
مریم افتخار نے ایک لڑی کھولی ہے جس میں محفلین اپنی کھینچی ہوئی تصاویر ٹانگتے ہیں۔
میں اس لڑکی مریم افتخار، @زیک، عرفان سعید، جاسم محمد، اور سید عاطف علی کے خلاف رپورٹ درج کروانے آئی ہوں۔ ان سب کو اندر کریں۔ تھانیدار صاحب! یہ دھاندلی ہے اور دھاندلی ہم ہونے نہیں دیں گے۔
محفل کے بڑے بڑے لوگ ایسی جگہوں پہ رہتے ہیں جہاں قسم قسم کے درخت پیڑ اور دیگر چیزیں ہوتی ہیں۔ یہ سیرین بھی کرتے رہتے ہیں۔ان کے پاس اعلیٰ اور جدید کیمرے ہیں۔ ان سمجھدار لوگوں کو تصاویر کھینچنے کے سب گر آتے ہیں۔ ان سب سیکھے سکھائے ماہر لوگوں کا ہم غریبوں کے ساتھ مقابلہ رکھ دیا ہے اس اچھی لڑکی نے۔
آپ خود بتائیں کہ ایک تصویر ان ماہر لوگوں کی جدید کیمرے سے وانکا جھیل نیوزی لینڈ کی جھیل میں ڈوبے ایک درخت کی لی گئی ہو اور ہم غریبوں نے ڈونگا بونگا میں ایک کیکر کی تصویر اپنے نوکیا تیس کیمرہ سے لی ہو۔ اور ان دونوں تصویروں کا کوئی مقابلہ رکھ دے تو آپ بتائیں کہ اس کے خلاف اور ان سب ماہرین کے خلاف رپورٹ تو بنتی ہے ناں!
یہ تو سراسر کنجوسی کا معاملہ لگتا ہے۔ ایک عمدہ کیمرہ خریدیے اور ڈونگا بونگا کے کیکر کو وانکا جھیل کے درخت کے مقابل لائیے۔ بس، اس ممولے کو شہباز سے لڑوا ہی دیجیے۔ ہم امید رکھتے ہیں کہ نئے کیمرے سے غروب آفتاب کی تصویر عین عصر کی اذان کے وقت نہ کھینچی جائے گی۔
 

جاسمن

لائبریرین
IMG-20200414-185949.jpg
 

سید عاطف علی

لائبریرین
اب ایسا کہنا تو عجیب سالگتا کہ سیچوریشن کی وجہ سے تصویر کا ستیاناس کردیا۔
جیسے دیہات والے ٹی وی کے رنگ فل کر کے رکھتے ہیں۔۔۔
 
آخری تدوین:
Top