قسم قسم کے جانور کا گوشت

عرفان سعید

محفلین
لاک ڈاؤن سے کچھ روز قبل اوسلو کے مشہور اور کافی مہنگے مچھلی ریستوران Lofoten سے کیکڑا اور لابسٹر کھایا تھا۔ مزے کا لگا۔
image-asset.jpeg
اچانک شتر مرغ اور گینگرو کے بیچ لابسٹر آ کھڑا ہوا۔
خشکی سے فورا پانی میں چھلانگ لگا دی۔
:)
 

فہیم

لائبریرین
کراچی میں دستیاب نہ ہونے کے باعث ہم ابھی تک محروم ہیں۔ آج تو ہم نے آلو ٹینڈے بنائے ہیں۔ بیٹی ڈونٹس بنارہی ہے۔
کرونا سے پہلے ہم سے کہا ہوتا تو کوئی پروگرام رکھ لیتے شپ اونر چورنگی پر 2 ریسٹورینٹ ہیں ‘گل شنواری‘ اور ‘خیبر شنواری‘ دونوں جگہ شتر مرغ کی کڑاہی دستیاب ہے۔
 

Anees jan

محفلین
بھیڑ "
"بکرا
بھینس
گائے
اونٹ
مچھلی

بلبل
بٹیر
چڑیا
مرغا
فاختہ
ٹٹیری
تلیر
کونج
بطخ
مرغابی"" سب سے پسندیدہ ""
اور بھی بہت سارے پرندے شکار کر کے کھائے ہیں بہت سوں کے نام کی اردو نہیں معلوم
 

شمشاد خان

محفلین
اس ساری لڑی کو پڑھنے میں کم از کم ایک گھنٹہ تو ضرور لگا ہو گا۔

اس ساری لڑی میں کینگرو کا ذکر صرف ایک دفعہ آیا ہے۔ سُنا ہے آسڑیلیا میں تو کافی کھایا جاتا ہے۔
اور گھوڑے کا گوشت تو شاید یورپ میں عام ملتا ہے۔
 
میں نے پکوایا تھا پر کھایا نہیں گیا ہڈیاں ہی ہڈیاں ہوتی ہیں اُس میں تو
ہمارا تو پسندیدہ ترین سالن ہے پیاز اور ہری مرچ میں تلے ہوئے بٹیر۔ سوچتے ہی منہ میں پانی بھر آیا۔

پہلے جمبو پرانز بھی اتنے ہی پسند تھے لیکن اب انہیں نہیں کھاسکتے۔ نظر بچا کر ایک آدھ تو کھاہی لیتے ہیں۔
 
Top