Iab

محفلین
یہاں ہر شخص ہر پل حادثہ ہونے سے ڈرتا ہے
کھلونا ہے جو مٹی کا فنا ہونے سے ڈرتا ہے

راجیش ریڈی
 

Iab

محفلین
مرے دل کے کسی کونے میں اک معصوم سا بچہ
بڑوں کی دیکھ کر دنیا بڑا ہونے سے ڈرتا ہے

راجیش ریڈی
 
دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت درد سے بھر نہ آئے کیوں
روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں

ہاں وہ نہیں خدا پرست جاؤ وہ بے وفا سہی
جس کو ہو دین و دل عزیز اس کی گلی میں جائے کیوں

(غالب)
 

Iab

محفلین
قیدِ حیات و بندِ غم اصل میں دونوں ایک ہیں
موت سے پہلے آدمی غم سے نجات پائے کیوں

(غالب)
 

Iab

محفلین
میں ہوں بھی تو لگتا ہے کہ جیسے میں نہیں ہوں
تم ہو بھی نہیں اور یہ لگتا ہے کہ تم ہو

احمد سلمان
 

Iab

محفلین
کوئی چارہ گر ہی نہیں یہاں ، مرے دل کا درد گھٹے کہاں ؟
وہ جو بیچتے تھے دواء دل ، وہ دکان اپنی بڑھا گئے

اسماعیل اعجاز
 

Iab

محفلین
ھم کو ھمارے صبر کا خوب صلہ دیا گیا
یعنی دوا نہ دی گئی درد بڑھا دیا گیا

اقبال اشعر
 

Iab

محفلین
ستم تو یہ کہ ھماری صفوں میں شامل ہیں
چراغ بجھتے ہی خیمہ بدلنے والے لوگ

اقبال اشعر
 

Iab

محفلین
جو بساطِ جاں ہی الٹ گیا ، وہ جو راستے سے پلٹ گیا
اسے روکنے سے حصول کیا ، اسے مت بلا ، اسے بھول جا

امجد اسلام امجد
 
Top