غروب آفتاب کے وقت کے مناظر: آپ کا پسندیدہ منظر کش

اس تھیم کے لیے آپ کا پسندیدہ منظر کش کون ہے؟

  • فہد اشرف

    Votes: 1 4.8%
  • جاسم محمد

    Votes: 2 9.5%
  • La Alma

    Votes: 0 0.0%
  • محمد تابش صدیقی

    Votes: 1 4.8%
  • سید ذیشان

    Votes: 0 0.0%
  • جاسمن

    Votes: 0 0.0%
  • زاہد لطیف

    Votes: 0 0.0%
  • سید عاطف علی

    Votes: 6 28.6%
  • عرفان سعید

    Votes: 8 38.1%
  • محمد سعد

    Votes: 1 4.8%
  • ربیع م

    Votes: 1 4.8%
  • لاریب اخلاص

    Votes: 0 0.0%
  • زیک

    Votes: 1 4.8%

  • Total voters
    21
  • رائے شماری کا اختتام ہو چکا ہے۔ .

سید عاطف علی

لائبریرین
بس اتنی سی گزارش ہے کہ تیر کھا کر اِدھر اُدھر دیکھنے کی چنداں ضرورت نہ ہے۔
یاد رکھنا فرقان احمد !!!
کمان سے نکلا تیر اور زبان سے نکلا لفظ کبھی واپس نہیں آتا اور اس قو ل کی پاسداری ہم اپنے خون سے کرنا خوب جانتے ہیں ؟ اے شمس و قمر ! گواہ رہنا ! جن اصولوں کو ہمارے اجداد نے ہماری روحوں میں اتار دیا ، ہم نے ان پر ذرا سودے بازی نہیں کی اور ہم نے ان کی حفاظت میں فوٹو گرافری کی وزارت قربان کر نے سے ذرا بھی دریغ نہیں کیا ۔
اور ہاں !!!
ہم فی الفور حکم صادر کرتے ہیں کہ محفلین میں سے کوئی فرقان احمد کے دس ہزار مراسلات کی تکمیل کی مبارکباد والی لڑی شروع نہ کرے ۔ ہم اپنے کیبورڈ ِفاخراں سے یہ کام بنفس نفیس انجام دیں گے ۔
 
:ROFLMAO::ROFLMAO::ROFLMAO:
 
فہد اشرف

محفلین
:)

اس معاملے میں فرقان بھیا خود کفیل ہیں۔ آپ بھی مبارکباد دے دیں
مبارکباد - صد شکر! دس ہزار مراسلات مکمل ہو گئے!
 
فرقان احمد

جان کی امان پائیں تو عرض کریں۔ یہ لڑی کوئی اور کیسے شروع کرے جب کہ ہم خود یہ نیک کام کر چکے۔ عالی جاہ! ذرا سر ورق پر ایک نگاہ تو دوڑائیے۔

ایک مرتبہ پھر، آغا حشر اسپاٹڈ
 
زاہد لطیف

محفلین
ایک منفی ریٹنگ پر اتنی چیخ و پکار درست نہیں۔ کچھ ہم جیسوں سے بھی سیکھئے جو کئی سو منفی ریٹنگ ملنے کے باوجود خوش و خرم زندگی گزار رہے ہیں :)
سچ تو یہ ہے کہ چند صاحبان یہاں ایسے ہیں کہ جب منفی ریٹنگ دیتے ہیں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے! :)
 
اس مفہوم کی ایک کہاوت نظر سے گزری تھی کہ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ جب جب ہمارے مخالف ہوں تو ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ ہم یقینا درست سمت میں جا رہے ہیں. :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس معاملے میں فرقان بھیا خود کفیل ہیں۔ آپ بھی مبارکباد دے دیں
ارے واہ ابھی اسی لڑی کا آغاز کرنے پہنچا تھا کہ وہاں برپا جشن کو دیکھ کر آنکھیں خیرہ ہو گئیں ۔ اللہ تعالیٰ فرقان بھائی کو سدا خوش و خرم رکھے ۔
 
فرقان احمد

محفلین
سچ تو یہ ہے کہ چند صاحبان یہاں ایسے ہیں کہ جب منفی ریٹنگ دیتے ہیں تو دل باغ باغ ہو جاتا ہے! :)
اس مفہوم کی ایک کہاوت نظر سے گزری تھی کہ کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب ہمارے مخالف ہوتے ہیں تو ہمیں یقین ہو جاتا ہے کہ ہم یقینا درست سمت میں جا رہے ہیں. :)
یہ علامتی رنگ سے مملو مکالمہ پڑھ کر ہمیں خود پر شبہ سا پڑ گیا کہ کہیں کوئی خطا ہم سے سرزد نہ ہو گئی ہو اور روئے سخن ہماری جانب نہ ہو۔ ایک بار پھر پروفائل دیکھی تو معلوم پڑا ہے کہ آج تک کوئی منفی درجہ بندی کسی کو سرے سے دی ہی نہیں ہے۔ علامتی رنگ میں گفت گو کا یہاں کیا محل ہے ڈئیر محفلین۔
 
کوئی محل نہیں ہے محترم حضرت فرقان احمد صاحب۔ آپ چاہیں تو مراسلہ رپورٹ کر سکتے ہیں! :)
 
یہ علامتی رنگ سے مملو مکالمہ پڑھ کر ہمیں خود پر شبہ سا پڑ گیا کہ کہیں کوئی خطا ہم سے سرزد نہ ہو گئی ہو اور روئے سخن ہماری جانب نہ ہو۔ ایک بار پھر پروفائل دیکھی تو معلوم پڑا ہے کہ آج تک کوئی منفی درجہ بندی کسی کو سرے سے دی ہی نہیں ہے۔ علامتی رنگ میں گفت گو کا یہاں کیا محل ہے ڈئیر محفلین۔
اوہ! ایسا بالکل بھی نہ سمجھا جائے.
اس میں ہماری جانب سے کچھ بھی علامتی نہیں ہے. ہمیں وہ بات پڑھ کر ایک متعلقہ کہاوت یاد آئی جس پر ہم عملی زندگی میں عمل پیرا ہوتے ہیں، تو ذکر کر دیا. روئے سخن کسی کی جانب کبھی ہوگا تو ضرور ڈائریکٹ کہیں گے اور ہمیں امید ہے آپ کی جانب تو بالکل نہیں ہوگا. :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہا ہا ہاہا!!! مزیدار لڑی ہے!
یہاں تو زبردست الیکشن ہورہے ہیں ! :):):)۔
میری تجویز یہ ہے کہ امیدواروں کو ایک ایک انتخابی نشان بھی الاٹ کیا جائے تاکہ ووٹرز کی دلچسپی میں اضافہ ہو اور امیدواروں کو( اپنا نام لئے بغیر) اپنی اپنی انتخابی مہم چلانے میں آسانی ہو ۔ :D
میں اپنے حصے کا نعرہ پہلے ہی مار دیتا ہوں: جیتے گا بئی جیتے گا ، عینک والا جیتے گا ، آوے گا بئی آوے گا ، عینک ۔۔۔۔۔۔۔۔
 
بندہ پرور

محفلین
صحیح کہا ہے کسی نے کہ اصلی ہیرے کی پہچان جوہری کو ہی ہوتی ہے۔ پتا نہیں کوئی جوہری کب اپنی رائے دے گا۔
اگر تھوڑی دیر کے لیے یہ جوہری والا عہدہ ہمیں عنایت کیا جائے تو اپنی من پسند ہیرے
یعنی اس مقابلے کے فاتح کا چناؤ کرنے میں ہم آپ سب خواتین و حضرات کا بہت سا وقت
اور انرجی بچاسکتے ہیں ۔اور بعد میں ہم کہیں گے کہ " ووٹرز اور شرکاء کا ہم سے متفق ہونا
ضروری نہیں !"
 
فرقان احمد

محفلین
Top