کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

م حمزہ

محفلین
غیر مصدقہ اطلاع کے مطابق آج قریباً 49 اشخاص کے ٹیسٹ مثبت آئے۔ مصدقہ اطلاع 33 اشخاص کی ہے۔ جو اب تک ایک دن میں کنفرم ہونے والے سب سے زیادہ ٹیسٹس ہیں

اس کامطلب ہے کہ کو وڈ 19 دن بہ دن پھیل رہا ہے۔ اس وائرس کو لگام لگانا مشکل ثابت ہوتا جارہا ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
ناروے میں اب کورونا وائرس کی وبا کنٹرول میں ہے۔ ہسپتال میں داخل ہونے والے شدید علیل لوگوں کی تعداد نے نیچے کی طرف جانا شروع کر دیا ہے۔ حکومت نے جلد ہی کنڈرگارڈن کھولنے کا عندیہ دے دیا ہے۔ البتہ سکول، کالج اور کاروباری مراکز فی الحال بند رہیں گے۔
image.png
 
م حمزہ

محفلین
آج دن میں ابھی تک نئے 24 کیسز پازیٹیو کنفرم ہوئے۔

اس طرح اس ریاست میں موجود مریضوں کی تعداد 184 ہوگئی۔

اس دوران ایک کشمیری باشندہ برطانیہ میں اس بیماری کی وجہ سے رحلت کرگیا۔
 
زیک

مسافر
جارجیا کے پرائمری الیکشن جو پہلے کروناوائرس کی وجہ سے مارچ سے مئی میں منتقل کئے گئے تھے اب وہ جون میں ہوں گے
 
جاسم محمد

محفلین
جارجیا کے پرائمری الیکشن جو پہلے کروناوائرس کی وجہ سے مارچ سے مئی میں منتقل کئے گئے تھے اب وہ جون میں ہوں گے
اب کونسے پرائمری الیکشن خانہ پوری کیلئے کروانے ہیں؟ برنی سینڈرز تو صدارتی الیکشن کی ریس سے کل خود ہی نکل گئے ہیں۔ اگلا الیکشن ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہوگا۔
 
زیک

مسافر
اب کونسے پرائمری الیکشن خانہ پوری کیلئے کروانے ہیں؟ برنی سینڈرز تو صدارتی الیکشن کی ریس سے کل خود ہی نکل گئے ہیں۔ اگلا الیکشن ٹرمپ اور بائیڈن کے درمیان ہوگا۔
کچھ پتا نہ ہو تو بولنے کی بجائے سننا بہتر ہوتا ہے۔ کانگریس کے علاوہ ریاستی الیکشن بھی ہیں جن کی پرائمری ہونی ہے
 
شمشاد خان

محفلین
پہلے پیر سے مشروط کیوں کوئی خاص وجہ ہو گی ۔
امریکی قانون کے مطابق صدارتی انتخابات ہر چار سال بعد نومبر کے پہلے سوموار کے بعد والے منگل کو ہوتے ہیں۔ دوسرے ممالک کی طرح نہیں کہ فلاں تاریخ کو ہوں گے اور فلاں تاریخ کو۔
 
Top