مبارکباد صد شکر! دس ہزار مراسلات مکمل ہو گئے!

فرقان احمد

محفلین
جیسے تیسے دس ہزار مراسلات مکمل ہو ہی گئے اور ہم بھی بالآخر محفل کے دس ہزاری کلب میں شامل ہوگئے۔ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ اس خوبصورت اردو محفل میں شریک ہو کر دیگر محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ آپ سبھی احباب کا بہت شکریہ۔ امید ہے کہ یہ سفر یوں ہی جاری و ساری رہے گا اور محفلین ہمیں برداشت کرتے رہیں گے۔

دعا ہے کہ اردو محفل اسی طرح آباد رہے اور آپ سبھی محفلین یوں ہی یہ بزم سجائے رکھیں، آمین!

نوٹ: ہمارا اگلا ہدف پچاس ہزار مراسلات کی تکمیل ہے۔ دیکھیے، کتنا عرصہ لگتا ہے! زندگی تو شاید وفا کر ہی جائے!
 
آخری تدوین:
کسی اور کو بھی لڑی بنانے کا موقع دیا کریں! :sneaky:
اللہ تعالی آپ کو دونوں جہانوں میں کامیاب کریں اور ہمیں آپ کی قابلیت سے مستفید ہونے کے مواقع یونہی فراہم کرتے رہیں. محفل کا نشہ آپ کے سر سے کبھی نہ اترے! :)
 
آپ کو یہ دس ہزاری منصب مبارک ہو فرقان بھیا۔
tenor.gif


Congratulations%203.gif

animated-star-image-0062.gif

latest
 

احمد محمد

محفلین
مبارک ہو فرقان احمد بھائی۔ اللّٰہ عزوجل آپ کو شاد و آباد رکھیں، آمین۔

ویسے جتنا تشدد آپ کرتے ہیں، مبارکباد تو محفلین کو دینی بنتی ہے۔ :LOL:
 

سید عاطف علی

لائبریرین
Top