دعاؤں کی درخواست

رانا

محفلین
اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور جلد کامل شفا عطا فرمائے۔ جیہ بہنا احتیاطیں جو بھی ماہرین کی طرف سے بتائی جاتی ہیں وہ سب ضرور کریں جس حد تک ممکن ہو ان شاءاللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
 
بندہ پرور

محفلین
اللہ تعالی آپ اور آپ کے خاندان کے افراد کو اس مرض سے جلد اور مکمل صحتیابی
عطا فرمائے ۔ پاکستان میں شفایابی کی بڑھتی ہوئی رفتار سے آپ پرامید اور حوصلہ مند رہیں۔
انشاءاللہ آپ سب بہت جلد اچھے ہوجائیں گے ۔
 
فاخر رضا

محفلین
سلام
جیہ
جب بھی اپنے اور گھر والوں کے لئے مغفرت کی دعا کریں تو مجھے اور تمام ڈاکٹرز کو شامل رکھیے گا
ہم شرمندہ ہیں کہ ہزاروں جانیں جارہی ہیں نہ ہم ان کو بچا پائے نہ ان کے لیے پہلے سے کوئی کوشش یا پلاننگ کر پائے.
میں بہت شرمندہ ہوں اور آپ سے سے درخواست ہے کہ جب جیہ یا ان کے گھر والوں یا کسی بیمار کے لئے دعا کریں تو ہماری مغفرت کے لئے بھی کریں
اگر خدا ہمیں معاف کردے تو پھر کیا مشکل ہے
 
فاخر رضا

محفلین
ابھی جب محفل کھولی تو تین صفحات بھر چکے تھے. غالب یاد آگئے جیہ کا نام دیکھ کر.
اس میں کچھ میڈیکل کے مشورے بھی تھے
جتنی بھی تحقیق ہوئی اس پر کوئی کمینٹ قبل از وقت ہے. ابھی کچھ معلوم نہیں. جب سب گزر جائے گا تب معلوم ہوگا کیا صحیح تھا اور کیا غلط. اس وقت سب اپنی دکانیں چمکا رہے ہیں. اولاد اور شادی کا مسئلہ حل کرانے والے بھی کرونا کا شرطیہ علاج کررہے ہیں. خدا بڑا بول بولنے سے بچائے. ایسے لوگ چاہے جتنا پڑھے لکھے ہوں اور جتنے مالدار یا ترقی یافتہ منہ کی کھاتے ہیں.
میں تو بس مغفرت کی دعا کررہا ہوں اپنے لیے اور ہر اس شخص کے لئے جو اپنا قصور مانتا ہے اور خدا سے معافی مانگتا ہے.
اس مرض. میں ڈاکٹر مررہے ہیں اور خوب مررہے ہیں. جیسے محاذ پر فوجی. شاید اس طرح ان کی مغفرت ہوجائے
 
فاخر رضا

محفلین
ہمارے ملک میں فوجیوں کی مغفرت کا بھی واحد ذریعہ جان دینا ہے شاید، ورنہ ان کی بد افعالیاں انہیں انجام بد سے بچا نہیں سکتیں
 
ابھی جب محفل کھولی تو تین صفحات بھر چکے تھے. غالب یاد آگئے جیہ کا نام دیکھ کر.
اس میں کچھ میڈیکل کے مشورے بھی تھے
جتنی بھی تحقیق ہوئی اس پر کوئی کمینٹ قبل از وقت ہے. ابھی کچھ معلوم نہیں. جب سب گزر جائے گا تب معلوم ہوگا کیا صحیح تھا اور کیا غلط. اس وقت سب اپنی دکانیں چمکا رہے ہیں. اولاد اور شادی کا مسئلہ حل کرانے والے بھی کرونا کا شرطیہ علاج کررہے ہیں. خدا بڑا بول بولنے سے بچائے. ایسے لوگ چاہے جتنا پڑھے لکھے ہوں اور جتنے مالدار یا ترقی یافتہ منہ کی کھاتے ہیں.
میں تو بس مغفرت کی دعا کررہا ہوں اپنے لیے اور ہر اس شخص کے لئے جو اپنا قصور مانتا ہے اور خدا سے معافی مانگتا ہے.
اس مرض. میں ڈاکٹر مررہے ہیں اور خوب مررہے ہیں. جیسے محاذ پر فوجی. شاید اس طرح ان کی مغفرت ہوجائے

53:39 - وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَى
اور یہ کہ نہیں ملتا انسان کو مگر وہی کچھ جس کی وہ کوشش کرتا ہے۔

مغفرت کی دعائیں مانگنا ، اپنی جگہ ، لیکن مغفرت کے پیچھے چھپ کر کچھ نا کرنا اپنی جگہ۔ دعا کرو پر کوشش بھی کرو۔
 
میرا نہیں خیال کہ کوشش نہ کرنے والوں کا اتنا ظرف ہوتا ہے کہ وہ مغفرت کے طالب ہو‍ں. انسان ایسا اپنی سی مکمل کوشش کرنے کے بعد کرتا ہے.
 
پتہ نہیہں کہ کہنی ماررہا ہوں یا گھٹنا، عام طور پر ڈاکٹروں کا یہی حال ہے کہ ان کے پاس ہر بات کا جواب ایک ہی ہوتا ہے۔ "پتہ نہیں، ابھی معلوم نہیں"
میرے سارے بچپن کے وہ دوست جو ڈاکٹر بنے، اپنے اپنے فون - آنسرنگ سروس - پر فارورڈ کروا کر بیٹھتے ہیں۔ پرسنل نمبر پر بات کرتے ہیں ، لیکن اس شرط کے ساتھ کہ پروفیشنل کوئی بات نہیں ہوگی۔ :)
 
میرا نہیں خیال کہ کوشش نہ کرنے والوں کا اتنا ظرف ہوتا ہے کہ وہ مغفرت کے طالب ہو‍ں. انسان ایسا اپنی سی مکمل کوشش کرنے کے بعد کرتا ہے.
بہت شکریہ ، موت تو برحق ہے، لہذا مغفرت کی دعا بھی ضروری ہے۔

کوشش چھوڑ کر ، اپنا مقدر ، خود اپنے آپ طے کرنا اور ہار کر بیٹھ جانا۔ کیا درست ہے؟
اگر وہ ماہرین جو اس فیلڈ میں ریسرچ کررہے ہیں ، وہ بھی اسی طرح کی بزدلی دکھائیں تو بن چکی کوئی ویکسین :)
 
ویکسین ریسرچرز نے بنانی ہے. ملک کا آر اینڈ ڈی کا بجٹ دیکھ لیں. بائیو سیفٹی لیول 4 کی لیبز پورے ملک میں کتنی ہیں وہ دیکھ لیں. ریسرچ کی جانب پالیسی میکرز اور عوام الناس کا رویہ دیکھ لیں. اتنا گلہ بنتا نظر تو نہیں آتا.
 
آپ نے بہت ہی اہم نکتے کی طرف توجہ دلائی ہے۔ اس کی وجہ ہے کہ دولت نہیں، اس لئے کہ دولت کی گردش نہیں، یہ اس لئے کہ مسلمان کا ایمان، ملاء کے فرمان، ڈھائی فیصد زکواۃ پر پر ہے۔ مسلمان کو اللہ تعالی کے فرمان "ہر بڑھوتری کا پانچواں حصہ" بطور زکواۃ دینے میں بہت تکلیف ہوتی ہے۔

تو صاحب، زکواۃ 20 فی صد دیجئے، دولت کی گردش میں اضافہ کیجئے، پھر پارک بھی بنیں گے، نئی آبادیاں بھی اور سیفٹٰ لیول 4 کی لیبارٹریز بھی ۔۔۔ ورنہ 52 مسلم ممالک، وہیں کے وہیں رہیں گے ، جہاں 1400 برس قبل تھے :)
 
فاخر رضا

محفلین
میرے دل میں جب بھی خود کو کچھ سمجھنے کا خیال آتا ہے تو میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کی، شیطان مردود سے
شیطان کا پرابلم ہی یہ تھا کہ وہ خود کو "کچھ' سمجھ بیٹھا تھا. خدا کی پناہ مانگتا ہوں شیطان مردود سے.
خدا بیماروں کو صحتیاب فرمائے آمین
ٹرمپ نے بڑا بول بولا. مرتے ہوئے لوگوں پر، بھوکوں پر جنگیں مسلط کیں، اب اسکا حال سب جانتے ہیں. اسے کہتے ہیں مردود ہونا. آج وہ اپنی تقریر خود سننے کے قابل نہیں رہا.
 
عبد الرحمن

لائبریرین
بہت افسوس ہوا سن کر۔ اللہ تعالیٰ آپ سمیت جملہ اہل خانہ کو صحت کاملہ عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین!
 
جیہ

لائبریرین
آپ سب دوستوں کا بہت بہت شکریہ
الحمد للّہ میری اور والد صاحب کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔ ہلکی سی کھانسی رہتی ہے

کل محکمہ صحت والوں نے میرا دوبارہ ٹیسٹ لیا۔ آج شاید والد صاحب کا ٹیسٹ لیا جائے گا

اللہ کرے۔ نیگیٹو آئے
 
اللہ آپ سب گھر والوں کو صحتِ کلی عطا فرمائے
 
Top