موبائل کا انٹرنیٹ لیپ ٹاپ پر

mmcl1.gif
 

رند

محفلین
آپ نے بہت اچھی معلومات شئیر کی ہیں بھائی اور نوکیا موبائلز سے نیٹ لگانے کے لیے نوکیا پی سی سوٹ نوکیا کی ویب سائیٹ سے ڈاؤن کریں لیکن مسلہ یہ ہے کہ موبائل میں جی پی آر ایس یعنی نیٹ استعمال کرنے کے پیسے وقت کے گزرنے کی بنیاد پر نہیں کاٹے جاتے بلکہ ڈیٹا ڈاؤن لوڈ کرنے کی بنیاد پر کاٹا جاتا ہے میں نے ٹیلی نار استعمال کیا ہے اس میں صرف ایک ایم بی ڈیٹا ڈاؤن لوڈ ہوتو سترہ روپے کاٹ لیتے ہیں جو کہ انتھائی زیادہ مہنگا ہے
 

شمشاد

لائبریرین
پندرہ روپے تو مناسب ہے لیکن پاکستان والے تو ہندوستان کا airtel استعمال نہیں کر سکتے۔
 

دوست

محفلین
کام تو کھال اتارنا ہے۔ کمنٹری سن لو، خبریں سن لو، گانے سن لو، "تعلیم حاصل کرو" Rs. 5 + tax/ min
 

الف عین

لائبریرین
ہندوستان میں تو فی الحال سب سے سستا جی پی آر ایس بی ایس این ایل ہی ہے جو محض 199 روپئے ماہانہ چارج کرتا ہے لا محدود ڈاٹا کے لئے۔ ناگ پور میں میں پہلے ائر ٹیل استعمال کرتا تھا جب ان کا ماہانہ 150 روہئے تھا۔ بعد میں بی ایس این ایل استعمال کرتا رہا تھا۔
 
Top