عمران خان صاحب یہ سراسر آپ کی غلطی ہے اگر آپ پہلے یہ اقدام کرلیتے تو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

فرقان احمد

محفلین
گھر کا کرایہ بجلی گیس اور پانی کا بِل
بھئی، یہ تو ہنگامی صورت حال میں راشن وغیرہ کی بات چل رہی تھی، اور وہ بھی پندرہ دن کے لیے۔ ہماری دانست میں بجلی، گیس، پانی تو خود ہی گھر آ جاتا ہو گا یا آ جانا چاہیے۔ کرایہ، بل وغیرہ کو پندرہ روز کے لیے موقوف سمجھیے۔ یہ ہنگامی حالات ہیں جناب! تا عمر کون گھر میں بیٹھے یا بٹھائے گا۔ دنیا کے معاملات تو دیکھنے ہی ہوں گے۔
 
بھئی، یہ تو ہنگامی صورت حال میں راشن وغیرہ کی بات چل رہی تھی، اور وہ بھی پندرہ دن کے لیے۔ ہماری دانست میں بجلی، گیس، پانی تو خود ہی گھر آ جاتا ہو گا یا آ جانا چاہیے۔ کرایہ، بل وغیرہ کو پندرہ روز کے لیے موقوف سمجھیے۔ یہ ہنگامی حالات ہیں جناب!
رہی بات پندرہ دن کی تو چلیں ٹھیک ہے اِس سے زیادہ ہوگا تو پھر حالات زیادہ خراب ہوسکتے ہیں۔
 
اسد

محفلین
گھر کا کرایہ بجلی گیس اور پانی کا بِل
میں کچھ عرصے سے بجلی، گیس اور فون کے بل جازکیش موبائل ایپ سے ادا کرتا ہوں۔ یہی کام ایزی‌پیسہ ایپ سے بھی ہو سکتا ہے یا انٹرنیٹ/موبائل/آنلائن بینکنگ سے بھی۔
سنا ہے کہ کورونا کی وجہ سے بعض بینکوں نے دوسرے بینکوں کے اکاؤنٹ میں آنلائن پیسے ٹرانسفر کرنے پر سروس چارج ختم کر دیا ہے، اگر ہمارے کسی بینک نے یہ سہولت دی ہے تو شاید ہم کرایہ بھی ایسے ہی ادا کریں گے۔
 
جاسم محمد

اتنی سہولیات کے باوجود پتا نہیں کیوں آج بھی کچھ لوگ لائینوں میں کھڑے ہو کر بلز جمع کرواتے ہیں۔
 
آج میں خریداری کے لئے چار تیس پر گھر سے نکلا اور بھی چیزیں خریدی ایک سبزی والے کے پاس گیا میں نے کہا دس روپے کا پودینہ دے دو اُس نے کہا ساری گڈیاں اُٹھالو میں نے کہا بھائی میں اتنی ساری گڈیوں کا کیا کروں گا اُس نے کہا بھائی صاحب صاف کرکے فریج میں رکھ لینا ۔ اللہ پاک ایسے اچھے لوگوں پر اپنا خصوصی رحم فرمائے ورنہ کوئی دوسرا ہوتا تو وہ خود ہی گھر پر فریج میں رکھ کر اگلے دن بیچتا صحیح کہا ہے کسی نے اچھے لوگ بھی ہیں دنیا میں۔
 
سُنا ہے عمران خان صاحب نے لاک کی مدت اور بڑھادی ہے 14 اپریل تک لاک ڈاون رہے گا۔
آپ نے غلط سنا ہے۔ عمران نیازی نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ اب ان کے ماتحت یہ کہہ رہے ہیں کہ چونکہ لاک ڈاؤن کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں لہٰذا اس کی مدت بڑھا دی جائے۔ نیازی صاحب اب بھی کہتے سنائی دیتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ خدا جانے کس ملک کی بات کرتے ہیں؟
 
معیشت کے حوالے سے اتنی برداشت نہیں ہے۔ ہماری قوم میں دعا کریں۔ جلدی ہی کوئی حل نکل آئے۔
 
جاسم محمد

محفلین
آپ نے غلط سنا ہے۔ عمران نیازی نے کہا کہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ اب ان کے ماتحت یہ کہہ رہے ہیں کہ چونکہ لاک ڈاؤن کے نتائج حوصلہ افزاء رہے ہیں لہٰذا اس کی مدت بڑھا دی جائے۔ نیازی صاحب اب بھی کہتے سنائی دیتے ہیں کہ لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔ خدا جانے کس ملک کی بات کرتے ہیں؟
یہ ابھی بھی جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ مکمل لاک ڈاؤن کرفیو کو کہتے ہیں جو آپ کے صوبہ سندھ میں جمعہ سے لگ رہا ہے۔
 
نیازی صاحب کے اقتدار سے نکلتے ہی ملک میں دودھ اور شہد کی نہریں بہنے لگیں گی :)
ہمارے شہر کراچی میں دودھ ساٹھ سے ستر روپے لیٹر میں فروخت ہورہا ہے۔ دودھ کی تو ابھی سے نہریں بہنیں لگ گئی ہیں ، ہوسکتا ہے شہد کی بھی بہنیں لگ جائیں :)
 
Top