آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے ۔۔۔ فرحت علی خاں

سین خے

محفلین
آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے

آپ کو اجلا دکھے کالا دکھے
سچ تو سچ ہے چاہے وہ جیسا دکھے

زلف جاناں دیدۂ نم درد دل
ان سے باہر آئیں تو دنیا دکھے

آنکھ کے اندھے کو پھر بھی عقل ہے
عقل کے اندھے کو سب الٹا دکھے

مجھ کو اپنے آپ سا لگتا ہے وہ
راہ چلتے جب کوئی روتا دکھے

ہوں پشیماں میں گنہ گار اپنا منہ
پھیر لیتا ہوں جو آئینہ دکھے

خوب ہے دنیا کی یہ جادوگری
وہ نہیں ہوتا ہے جو ہوتا دکھے

فرحت علی خاں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لگتا ہے کہ "دِکھنا" اور اس کے مشتقات کا استعمال اب عام ہوتا جارہا ہے ۔ لیکن سچی بات یہ ہے کہ میرے تو حلق سے نہیں اترتا یہ لفظ ۔
بلکہ اترتا کہ بجائے نکلتا کہئے۔ :)
 
کیسے ہیں ظہیر بھائی؟ اتنا کم کم کیوں آتے ہیں؟ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیسے ہیں ظہیر بھائی؟ اتنا کم کم کیوں آتے ہیں؟ :)
الحمدللہ میں بالکل ٹھیک ٹھاک ہوں سائرہ بہن ۔ باری تعالی کا فضل ہے ۔ اللہ کریم آپ سب احباب کو اپنی امان میں رکھے ، ہر بلا سے بچائے اور صحت و تندرستی قائم رکھے ۔ آمین
عموماً کام اورگھربارکی مصروفیات میں ہی الجھا رہتا ہوں ۔ محفل میں تو دور ہی دور سے اکثر جھانک لیتا ہوں لیکن لاگ ان ہوکر کچھ لکھنے کا موقع ذرا کم ہی ملتا ہے ۔ ویسے آج کل وائرس کی صورتحال کے سبب کام کم ہوگیا ہے تو کئی دنوں سے تقریباً روزانہ ہی حاضری دے رہا ہوں ۔ ان شاء اللہ ایک دو روز میں آپ کو اپنی تازہ غزل پڑھواتا ہوں ۔ :) شاعر سے حال احوال پوچھنے کی اتنی سزا تو بنتی ہے ۔ :D
 
ہم تو آپ کی شاعری پڑھنے کے لئے ہر وقت ہی تیار رہتے ہیں :)
 
Top