ریختہ ڈاٹ آرگ سے کتب ڈاؤنلوڈ کرنے کا کوئی جگاڑ؟

تعمیر

محفلین
فلسفی بھائی عرصہ سے موجود نہیں ہیں اور ان کا لاجواب ٹول آج کل کوئی جواب نہیں دے رہا :) اس لیے گوگل کرنے سے ایک کارآمد سکرین شاٹ ٹول "آٹو سکرین کیپچر" ہاتھ لگا ہے۔ جس سے آٹومیٹک سکرین شاٹ اپنی مرضی کے دورانیہ کے مطابق ٹائم سیٹ کرکے لیے جاسکتے ہیں۔ اگرچہ یہ "جامِ سفال" فلسفی بھائی کے جامِ جم سے اچھا نہیں لیکن بہرحال غنیمت ہے۔ اس کی مدد سے آج دو کتابیں ڈاؤن لوڈ کیں:
حکومت خوداختیاری
مسلمانوں کا روشن مستقبل
مؤلفہ سید طفیل احمد منگلوری
عمدہ تجربہ رہا۔
یہ رہا اس ٹول کا سکرین شاٹ
x12SSTq
آٹو سکرین کیپچر کی خرابی یہ ہے کہ ۔۔۔ یہ کتاب پر ریختہ کے واٹر مارک کے ساتھ امیج محفوظ کرتا ہے اور امیج کا سائز بھی اوریجنل سائز نہیں ہوتا۔
 
اب تو فلسفی صاھب کا ہی انتظار کرنا باقی رہ گیا ہے!
لگتا ہے اب بکس صرف یوزر کے لئے دستیاب ہے اور جس جس طرح لاگ آؤٹ یوزر صرف 6 صفحات پڑھ سکتا ہے اس طرح یہ ٹول بھی اب صرف6 صفحات ہی ڈاؤنلوڈ کرکے رک جاتا ہے۔
 
اگر ایسا ہے بھی تو اس کا توڑ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈر میں ریختہ لاگ ان تفصیلات شامل کی جا سکتی ہیں کہ لاگ ان ہو کر ہی تمام صفحات ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں۔
 
جاسم محمد

فلسفی صاحب کا نیا فلسفہ درکار ہے۔
فلسفی بھائی کے نام فیس بک پر پیغام چھوڑ دیا ہے۔ اُمید ہے وہ جلد واپس آجائیں گے :)
image.png
 
اگر ایسا ہے بھی تو اس کا توڑ کیا جا سکتا ہے۔ ڈاؤن لوڈر میں ریختہ لاگ ان تفصیلات شامل کی جا سکتی ہیں کہ لاگ ان ہو کر ہی تمام صفحات ڈاؤن لوڈ کیے جا سکیں۔
جی ہاں آپ کی بات درست ہے، مگر یہ کون کرے گا کیونکہ فلسفی صاحب تو غائب ہیں۔
 
محمد عمر

لائبریرین
میں نے کُچھ قوت اس پر صرف کیا ہے تا کہ مسئلے کو سمجھا جا سکے۔ جہاں تک میں نے اِس مسئلے کو جانچا ہے، اِس میں لاگ اِن کا دخل نہیں ہے۔ یہ اپیلکیشن کروم براؤزر میں ایک صفحہ لوڈ کرتی ہے اور اس میں کتاب کے صفحے کو لوڈ کرنے کہ کوشش کرتی ہے تا کہ عکس کے جِگ سا پزل سے اصلی عکس حاصل کیا جائے۔ جب یہ سرور سے صفحے کی عکس کو لینے کی کوشش کرتی ہے تو صفحے کا ایک حصّہ (Partial Content) ہی واپس آتا ہے اور رسپانس کوڈ 206 ہوتا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ جواب مطلوبہ ڈاکومنٹ کا ایک حصّہ ہے۔ اس کی وجہ وہ ریکویسٹ ہے جو کہ کروم کا صفحہ بھیجتا ہے۔ اگر آپ اُس یو آر ایل کو کرل یا کسی اور ٹول سے استعمال کریں تو صفحہ کا عکس پورا واپس آ جاتا ہے۔ قیاس یہ ہے کہ ریختہ نے اپنا جاوا سکرپٹ تبدیل کر دیا ہے اور اس ٹول میں نیا سکرپٹ ڈالنا پڑے گا۔ اور یہ کام اس کے خالق ہی کر سکتے ہیں۔
 
وصی اللہ

محفلین
جی فلسفی بھائی سے میرا رابطہ ہوا ہے۔۔۔ وہ مصروف ہیں۔۔ اُن کا فرمانا ہے کہ جونہی فرصت ملی یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کریں گے۔۔
 
محمد عمر

لائبریرین
میں نے کُچھ کوشش کر کے فلسفی بھائی کے فارمولے سے اخذ شدہ ایک ایپ بنائی ہے جو کہ ریختہ کی کتابیں ڈاؤنلوڈ کرتی ہے۔ چونکہ یہ کسی براؤزر کے بغیر کام کرتی ہے اس لیے کافی جلد کام کرتی ہے۔ کمانڈ لائن ہے اور تمام مدد کمانڈ لائن سے مل جائے گی۔

اسے استعمال کر کے دیکھیں کوئی نقص ہو تو بتائیں تا کہ اسے بہتر کر سکوں۔ آپ اسے Downloader سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاؤنلوڈ کر کے ان زپ کریں۔ اور
کوڈ:
Downloader -u https://rekhta.org/ebooks/alfaz-shumara-number-001-006-ahmad-saeed-khan-magazines/
سے کتاب ڈاؤنلوڈ ہو گی۔
آپ صفحات کو پی ڈی ایف اور امیج فارمٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور کوالٹی بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
 
آخری تدوین:

فہد اشرف

محفلین
میں نے کُچھ کوشش کر کے فلسفی بھائی کے فارمولے سے اخذ شدہ ایک ایپ بنائی ہے جو کہ ریختہ کی کتابیں ڈاؤنلوڈ کرتی ہے۔ چونکہ یہ کسی براؤزر کے بغیر کام کرتی ہے اس لیے کافی جلد کام کرتی ہے۔ کمانڈ لائن ہے اور تمام مدد کمانڈ لائن سے مل جائے گی۔

اسے استعمال کر کے دیکھیں کوئی نقص ہو تو بتائیں تا کہ اسے بہتر کر سکوں۔ آپ اسے Downloader.Release.zip سے حاصل کر سکتے ہیں۔
ڈاؤنلوڈ کر کے ان زپ کریں۔ اور
کوڈ:
Downloader -u https://rekhta.org/ebooks/alfaz-shumara-number-001-006-ahmad-saeed-khan-magazines/
سے کتاب ڈاؤنلوڈ ہو گی۔
آپ صفحات کو پی ڈی ایف اور امیج فارمٹ میں ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں اور کوالٹی بھی کنٹرول کر سکتے ہیں۔
یہ 32 بٹ پہ بھی چلے گا؟
 
عمر بھائی سافٹوئیر رن کرتے ہیں تو سکرین لمحہ بھر کے لیے ظاہر ہوتے ہی غائب ہوجاتی ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
عمر بھائی سافٹوئیر رن کرتے ہیں تو سکرین لمحہ بھر کے لیے ظاہر ہوتے ہی غائب ہوجاتی ہے۔

یہ ایک کمانڈ لائن ایپ ہے۔ آپ اگر اسے ڈبل کلک کریں گے تو یہ ہیلپ دے کر بند ہو جائے گی۔ آپ اسے کمانڈ لائن سے رن کریں اور میری گزشتہ پوسٹ کے مطابق کتاب کا یو آر ایل دیں تو یہ صحیح کام کرے گی۔
 
اگر اس کے اوپر ایک جی یو آئی سکرین لگا دیں گے تو عام لوگوں کے لیے آسان ہو جائے گا۔
 
Top