یوم پاکستان کے موقع کی نسبت سے مابدولت کی آواز میں ایک قومی نغمہ

فرقان احمد

محفلین
یہ دھاگہ پڑھیے۔۔ خود ہی اندازہ ہوجائے گا۔
محمد امین صدیق صاحب نے گایا بہت اچھا ہے۔ اور دوسرا اس دھاگے والے احباب بھی ایکٹو نہیں۔ وگرنہ آٹھ نو صفحات تو یہاں بھی بھرے جاتے۔
اس لڑی کی سیاحت سے فی الوقت یہ اندازہ ہو پایا کہ امجد صاحب نے جملہ تبصرہ جات پڑھ کر گانے کا لنک ہی ہٹا دیا۔ ایک صاحب کے خیال میں یہ آئی ٹو آئی کے مقابل کوئی آئٹم تھا۔ گویا، یہ لنک ہٹا کر ہماری سماعتوں پر رحم کیا گیا۔ گویا سُر سنگیت پر جو کاری ضرب لگی، سو لگی، ہم محفوظ و مامون رہے۔ اے خدائے بزرگ و برتر، تیرا شکر!
 
مابدولت نے برادرم نیرنگ خیال کا بلاوا ملتے ہی مراسلۂ ہذا کی طرف فی الفور مراجعت کی اور بعدۂ بمطابق ہدایت و رہنمائیء اختراع کنندہ مراسلہ مذکور ، دھاگۂ مطلوبہ کے ربط نیلگوں کو ٹہوکۂ خفیف سے نوازتے ہوئے وہاں پہنچے ، تاہم فیس بک کے ایک ورق ویراں کو روبروئے نگۂ متجسس پاکر مابدولت خفت شدید محسوس کیے بنا نہ رہ سکے ۔ :):)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین

حیرت ہے۔ اس قدر دور اندیشی کی میانداد بھائی سے توقع تو نہیں تھی۔ اللہ رحم کرے۔ زمانے نے عقل ہی نہ دے دی ہو۔
 
فرقان احمد

محفلین
حیرت ہے۔ اس قدر دور اندیشی کی میانداد بھائی سے توقع تو نہیں تھی۔ اللہ رحم کرے۔ زمانے نے عقل ہی نہ دے دی ہو۔
اس بے دید زمانے سے جنابِ میاں داد کو "داد" تو مل نہ پائی، عقل مل گئی تو خیر منائیں۔ ویسے بھی، دنیا میں اور بہت ڈھنگ کے کام ہیں۔ طاہر شاہ جونئیر بننے میں آخر رکھا کیا ہے۔
 
لاريب اخلاص

لائبریرین
گانے والے کی تعریف کیسے کرتے ہیں نہیں پتہ بہرحال تعریف:) اور محفلین اچھا بولنے کیساتھ اچھا گاتے بھی ہیں یعنی کہ سُروں کی دنیا اردو محفل۔
گانے کی بدولت آپکو داد کی دولت بھی مبارک!
 
پسندیدگی کے لیے مابدولت اپنی معزز بہن لاریب اخلاص کا تہہ دل کیساتھ شکریہ ادا کرتے ۔:):)
 
Top