باورچی خانہ اور کھانے پینے سے متعلق کیفیت نامہ

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:
مزیدار اسپشل دال
اجزا:
  • چنے کی دال ۳۰۰ گرام،مسور کی دال ۱۰۰گرام کسی گلاس وغیرہ میں ماپ لیں
  • دیسی گھی ۲۰۰گرام
  • دہی ۱۰۰ گرام
  • لہسن ادرک تازہ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • سرخ مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
  • سفید زیرہ دو چائے کا چمچ
  • پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • سبز مرچ۱۲ عدد ( ۵ عدد باریک کاٹ لیں)
  • ہینگ ایک چٹکی (نا بھی ڈالیں تو کوئی بات نہیں)
  • نمک حسب ذائقہ
  • پیاز باریک کٹی ہوئی ۲ سے ۳ عدد درمیانی سائز
  • ٹماٹر ۲۵۰ گرام
  • قصوری میتھی ۴ کھانے کے چمچ
  • کشمش صاف ۲۵ سے ۳۰ عدد
  • ہرا دھنیا اور ہرا پودینا اور ادرک گارنیش کے لئے۔
ترکیب:
دالیں چننے کے بعد اسے سادہ پانی سے اچھی طرح دھو کر کم از کم تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔ پتیلی میں دیسی گھی ہلکی آنچ پرگرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکا سنہرا کر لیں۔ادرک لہسن ڈال کرتھوڑا بھونیں۔ اب باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ،باریک کَٹی ہوئی ہری مرچ اور تمام مصالحے ڈال کر بھونیں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور کشمش ڈال دیں اور تھوڑامزید بھونیں۔ اب ساڑھے چار گنا پانی ڈالیں اور ابال آنے دیں ۔اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈال دیں اور ڈھک کر پکائیں۔ جب تھوڑا پانی رہ جائے تو قصوری میتھی اور پانچ سبز مرچ بغیر کاٹے ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔ ہرا دھنیا، ہرا پودینا، ادرک اور دو عدد ہری مرچ باریک کاٹ کر گارنیش کریں۔ گرما گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ میری ذاتی ریسیپی ہے۔ ٹائپ کرنے میں کوئی غلطی ہو یا سمجھ نا آئے تو پوچھ لیں۔
اصل میں مجھ جیسے "شیف" 4،5 سے زائد اجزاء دیکھ کر ہی آگے بڑھ جاتے ہیں۔
 
آج تھوڑا کام کررہا تھا وقت دیکھا تو پتا لگا کہ چھ بج گئے میں نے سوچا شاید عمران خان نے یوٹرن لے لیا ہو محمد خلیل الرحمن صاحب کے کہنے کے مطابق پر ایسا نہیں ہوا سارا بازار بند تھا صرف دودھ کی دوکانیں کھلیں تھیں مجھے سبزی لینی تھی ۔ پر نصیب اچھا تھا ایک آدمی نے سبزی کی ریڑھی لگائی ہوئی تھی لینی تو دو چار چیزیں تھیں ۔ دھنیا، موٹی ہری مرچیں ، لہسن اور بھنڈی اللہ کا شکر ہے ساری چیزیں مِل گئی سوائے لہسن کے ہماری گھر والی سب سے پہلے شکوے کے الفاظ منہ پر لاتی ہیں کہ لہسن کیوں نہیں لائے کہ اتنی چیزیں جو مِل گئی لاک ڈاون میں اُن کا کوئی شکر نہیں اب چٹنی کیسے بنے گی۔ خیر ہم بھی کم نہیں ہے میں نے کہا کہ باقی چیزیں پیس لیں لہسن کل ڈال لیں گے اُنھوں نے کہا ایسا نہیں ہے چٹنی میں ساری چیزیں ایک ساتھ ڈلتی ہیں۔پھر گھر میں آیا تو لائٹ گئی ہوئی تھی میں نے سوچا وقت بھی پاس ہوجائے گا اور بھنڈی کاٹنے میں مزا بھی آتا ہے تو بھنڈی کٹوانے میں مدد کرنے لگ گیا پر میں بڑی بڑی بھنڈی کاٹ رہا تھا ۔ میرے گھر والی بالکل چھوٹی چھوٹی بھنڈی کاٹ رہی تھی تو میں نے کہا کہ یہ حلوہ بن جائے گا آپ بتائیں کہ بھنڈی چھوٹی چھوٹی صحیح رہتی ہے یا پھر درمیانی سائز کی کاٹنی چاھئیے؟
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
مزیدار اسپشل دال
اجزا:
  • چنے کی دال ۳۰۰ گرام،مسور کی دال ۱۰۰گرام کسی گلاس وغیرہ میں ماپ لیں
  • دیسی گھی ۲۰۰گرام
  • دہی ۱۰۰ گرام
  • لہسن ادرک تازہ کُٹی ہوئی دو کھانے کے چمچ
  • سرخ مرچ کُٹی ہوئی ڈیڑھ کھانے کا چمچ (یا حسبِ ذائقہ)
  • سفید زیرہ دو چائے کا چمچ
  • پسا دھنیا ایک چائے کا چمچ
  • گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
  • پسی ہلدی ایک چائے کا چمچ
  • کالی مرچ کُٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
  • سبز مرچ۱۲ عدد ( ۵ عدد باریک کاٹ لیں)
  • ہینگ ایک چٹکی (نا بھی ڈالیں تو کوئی بات نہیں)
  • نمک حسب ذائقہ
  • پیاز باریک کٹی ہوئی ۲ سے ۳ عدد درمیانی سائز
  • ٹماٹر ۲۵۰ گرام
  • قصوری میتھی ۴ کھانے کے چمچ
  • کشمش صاف ۲۵ سے ۳۰ عدد
  • ہرا دھنیا اور ہرا پودینا اور ادرک گارنیش کے لئے۔
ترکیب:
دالیں چننے کے بعد اسے سادہ پانی سے اچھی طرح دھو کر کم از کم تین گھنٹے کیلئے بھگو دیں۔ پتیلی میں دیسی گھی ہلکی آنچ پرگرم کرنے کے لئے رکھ دیں۔ اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز ڈال کر ہلکا سنہرا کر لیں۔ادرک لہسن ڈال کرتھوڑا بھونیں۔ اب باریک کٹے ہوئے ٹماٹر ،باریک کَٹی ہوئی ہری مرچ اور تمام مصالحے ڈال کر بھونیں دہی پھینٹ کر ڈالیں اور کشمش ڈال دیں اور تھوڑامزید بھونیں۔ اب ساڑھے چار گنا پانی ڈالیں اور ابال آنے دیں ۔اس میں بھگوئی ہوئی دال ڈال دیں اور ڈھک کر پکائیں۔ جب تھوڑا پانی رہ جائے تو قصوری میتھی اور پانچ سبز مرچ بغیر کاٹے ڈالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں ۔ ہرا دھنیا، ہرا پودینا، ادرک اور دو عدد ہری مرچ باریک کاٹ کر گارنیش کریں۔ گرما گرم نان یا چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔

یہ میری ذاتی ریسیپی ہے۔ ٹائپ کرنے میں کوئی غلطی ہو یا سمجھ نا آئے تو پوچھ لیں۔

میں نے ایسی دال کبھی نہیں کھائی۔ کشمش کا ذائقہ کیسا لگتا ہے اس دال میں ؟
 
Top