پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

جاسم محمد

محفلین
l_217482_125403_updates.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
معاملہ تیزی سے کرفیو کی جانب بڑھ رہا ہے۔

ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 1865 ہوگئی، 25 افراد جاں بحق
ویب ڈیسک منگل 31 مارچ 2020
2027518-coronawas-1585631881-542-640x480.jpg

احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے کورونا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے فوٹو: فائل

کراچی: ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 865 ہوگئی ہے جب کہ جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 25 ہوگئی ہے۔

وفاقی وزارت صحت کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سیل کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد ایک ہزار 865 ہوگئی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 148 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جب کہ ایک مریض دم توڑ گیا، 12 کی حالت تشویشناک ہے اور 58 مریضوں نے اس وائرس کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل کی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے، جہاں 652 افراد میں اس وائرس کی تشخیص ہوچکی ہے، سندھ میں 627 ، خیبر پختونخوا میں 221، بلوچستان میں 153 ، اسلام آباد میں 58 ، گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں۔

ریلیف پیکیج منظور

وفاقی کابینہ نے کورونا وبا کے باعث عوام کے لیے 1200 ارب روپے کے ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی۔

لاک ڈاؤن ہوگا یانہیں؟

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں لاک ڈاؤن سے متعلق فیصلے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

سندھ میں 41 کورونا مریض صحتیاب

وزیر صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے تصدیق کی ہے کہ صوبے بھر میں مزید 61 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ جس کے بعد کرونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 627 ہوگئی ہے۔ اب تک سندھ میں 41 کورونا متاثرہ افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔

غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار

اپنی ٹوئٹ میں فواد چوہدری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی غیر تصدیق شدہ ٹیسٹک کٹس کی بھرمار ہو رہی ہے،اس صورت میں وہ ‏صوبائی حکومتوں اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کو متنبہ کرنا چاہتا ہوں کہ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان جب تک اپنی کٹس کی تصدیق نہیں کرتا، اس وقت تک صرف تصدیق شدہ کٹس ہی درآمد کی جائیں۔

کورونا وائرس اور کچھ احتیاطی تدابیر

کورونا وائرس کے خلاف یہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے سے اس وبا کے خلاف جنگ جیتنا آسان ہوسکتا ہے۔ صبح کا کچھ وقت دھوپ میں گزارنا چاہیے، کمروں کو بند کرکے نہ بیٹھیں بلکہ دروازہ کھڑکیاں کھول دیں اور ہلکی دھوپ کو کمروں میں آنے دیجئے۔ بند کمروں میں اے سی چلاکر بیٹھنے کے بجائے پنکھے کی ہوا میں بیٹھیں ۔ سورج کی شعاعوں میں موجود یو وی شعاعیں وائرس کی بیرونی ساخت پر اُبھری ہوئی پروٹین کو متاثر کرتی ہیں اور وائرس کو کمزور کردیتی ہیں ۔ درجہ حرارت یا گرمی کے زیادہ ہونے سے وائرس پر کوئی اثر نہیں ہوتا لیکن یو وی شعاعوں کے زیادہ پڑنے سے وائرس کمزور ہوجاتا ہے۔

پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے۔ اس طرح دن میں ایک مرتبہ گرم بھاپ لینے سے سانس کی نالی اور سائینس کی بھی صفائی ہوجاتی ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
پانی گرم کرکے تھرماس میں رکھ لیں اور ہر ایک گھنٹے بعد آدھا کپ نیم گرم پانی نوش کریں۔ وائرس سب سے پہلے گلے میں انفیکشن کرتا ہے اور وہاں سے پھیپھڑوں تک پہنچ جاتا ہے۔ گرم پانی کے استعمال سے وائرس گلے سے معدے میں چلا جاتا ہے، جہاں وائرس ناکارہ ہوجاتا ہے
سورس /ایوی ڈنس؟
 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
01 اپریل ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
وفاقی حکومت کا ملک بھر میں لاک ڈاؤن 14 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ
217609_7143828_updates.jpg

وفاق اور تمام صوبوں نے مشاورت سے فیصلہ کیاکہ بندشوں کو 2 ہفتوں کے لیے پورے ملک میں جاری رکھا جائے گا: اسد عمر کی نیشنل رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد بریفنگ— فوٹو:فائل

وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے صوبوں کی جانب سے نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کی مدت میں مزید 2 ہفتوں کا اضافہ کردیا ہے جس کے بعد 14 اپریل تک لاک ڈاؤن جاری رہے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے قومی رابطہ کمیٹی (این سی سی) کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں کورونا وائرس کے باعث ملک کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور کئی اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے 2 ہفتوں کے لیے لاک ڈاؤن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفاق اور تمام صوبوں نے مشاورت سے فیصلہ کیاکہ بندشوں کو 2 ہفتوں کے لیے پورے ملک میں جاری رکھا جائے گا اور آج مشترکہ طورپر فیصلہ ہوا کہ یکم سے 14 اپریل تک موجودہ صورتحال جاری رہے گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 14اپریل سے پہلے قومی رابطہ کمیٹی کی دوبارہ میٹنگ ہوگی جس میں فیصلہ کریں گےکہ بندشیں کم کی جائیں یا بڑھائی جائیں تاہم اس دوران وہ سروسز اور صنعتیں جو بنیادی ضرورت کی چیزیں بناتی ہے، بدستور کھلی رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کھانے پینے کی اشیاء، ادویات کی صنعتوں کو مکمل طورپر کھلا رکھنا بہت ضروری ہے جبکہ گُڈز ٹرانسپورٹ پر کوئی بندش نہیں ہوگی۔

وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ اب تمام فریقین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ این سی سی کے فیصلے پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے تاہم 4 اپریل کو بیرون ملک سے ایک پرواز اسلام آباد آئے گی جس کے تمام مسافروں کو ائیرپورٹ پر قرنطینہ میں رکھ کر ٹیسٹ کیاجائے گا اور منفی آنے پر ہی انہیں جانے دیاجائے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ ماضی میں بیرون ملک سے آنے والوں کی وجہ سے کورونا پھیلا ہے، بیرون ملک سے اسلام آباد آنے والی پرواز کے مسافروں کو شہر کے دیگرعلاقوں میں بھجوانے کا انتظام کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اندرون ملک پروازوں پر بندش جاری رہے گی، جتنا ہم تجزیے، ڈیٹا پر فیصلے کریں گے، اتنے ہم بہتر فیصلے کرسکیں گے، جو بندشیں کی گئیں اس سے کیسز کی تعداد میں کمی آئی ہے، اگر بندشیں نہ لگاتے تو کورونا کےکیسز کئی گنا زیادہ ہوتے لہٰذا مزید بندشوں کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔

بندشوں پر مزید عمل کریں تو صورتحال میں بہتری آسکتی ہے: ڈاکٹر ظفر مرزا
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ شکایات آئی ہیں کہ کچھ پبلک پرائیویٹ سیکٹر کے دفاتر بائیو میٹرک مشین سے حاضری لگارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بندشوں پر مزید عمل کریں تو صورتحال میں بہتری آسکتی ہے۔

فضائی آپریشن جزوی بحال ہوگا: معید یوسف
وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے قومی سلامتی ڈویژن ڈاکٹر معید یوسف کا کہنا تھا کہ تین سے 11 اپریل تک پی آئی اے کے ذریعے 17 پروازیں اڑیں گی جن کے ذریعے 2 ہزار کے قریب مسافروں کو پاکستان لایاجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ، کینیڈا، ترکی، باکو اور کوالالپمور کی خصوصی پروازیں چلائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ 13 مارچ کو قومی سلامتی کمیٹی نے فیصلہ کیا گیا تھا کہ تعلیمی ادارے اور ایران و افغانستان کے ساتھ بارڈرز کو 14 روز کے لیے بند کیا جائے گا جبکہ 27 مارچ کو تعلیمی اداروں اور سرحدوں کو مزید 2 ہفتوں کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔
 
تبلیغی جماعت کے 79 کارکن قرنطینہ سے فرار ہوگئے، انتظامیہ پریشان
اپریل 1, 2020

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے ضلع بھکر قرنطینہ سنٹر سے تبلیغی جماعت کے79 افراد ضلعی انتظامیہ بھکر کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ۔

تبلیغی جماعت کے امیر کا تعلق کراچی سے تھا۔بھکر انتظامیہ بدنامی اور وزیراعلیٰ کے خوف سے معاملے کو دبانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

بھاگنے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب و سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ٹرانسپورٹ اور دیگر سفری سہولیات کی بندش کی وجہ سے شُبہ ہے کہ قرنطینہ سے مفرور افراد مقامی علاقوں یا قریبی اضلاع میں روپوش ہوگئے ہیں۔

بکھر کےتبلیغی قرنطینہ میں کل 120 تبلیغی کارکنوں کو رکھا گیا تھا جبکہ اس وقت وہاں صرف41 کارکن باقی ہیں جبکہ باقی تمام فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بھکر اور قریبی اضلاع میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تبلیغی قرنطینہ سے فرار ہونے والے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت تبلیغی جماعت ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہوئی ہے، کراچی، حیدرآباد،سکھر، بہاولپور، لاہور اور رائیونڈ میںتبلیغی جماعت کے کارکنوں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جبکہ تبلیغی جماعت کے کم از کم 4 کارکن اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
 

زاہد لطیف

محفلین
تبلیغی جماعت کے 79 کارکن قرنطینہ سے فرار ہوگئے، انتظامیہ پریشان
اپریل 1, 2020

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) پنجاب کے ضلع بھکر قرنطینہ سنٹر سے تبلیغی جماعت کے79 افراد ضلعی انتظامیہ بھکر کو چکمہ دے کر فرار ہوگئے ۔

تبلیغی جماعت کے امیر کا تعلق کراچی سے تھا۔بھکر انتظامیہ بدنامی اور وزیراعلیٰ کے خوف سے معاملے کو دبانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے۔

بھاگنے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب و سندھ کے مختلف اضلاع سے ہے۔ٹرانسپورٹ اور دیگر سفری سہولیات کی بندش کی وجہ سے شُبہ ہے کہ قرنطینہ سے مفرور افراد مقامی علاقوں یا قریبی اضلاع میں روپوش ہوگئے ہیں۔

بکھر کےتبلیغی قرنطینہ میں کل 120 تبلیغی کارکنوں کو رکھا گیا تھا جبکہ اس وقت وہاں صرف41 کارکن باقی ہیں جبکہ باقی تمام فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

بھکر اور قریبی اضلاع میں شدید بے چینی پیدا ہو گئی ہے جبکہ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ تبلیغی قرنطینہ سے فرار ہونے والے ملک میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس وقت تبلیغی جماعت ملک بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بنی ہوئی ہے، کراچی، حیدرآباد،سکھر، بہاولپور، لاہور اور رائیونڈ میںتبلیغی جماعت کے کارکنوں کے ٹیسٹ مثبت آچکے ہیں جبکہ تبلیغی جماعت کے کم از کم 4 کارکن اس وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔
انتہائی افسوسناک! :(
 
Top