کرونا وائرس ۔ آپ کے شہر کی اہم اطلاعات ۔

سید عاطف علی

لائبریرین
کوئی انڈیا سے محفلین رپورٹ دے سکتا ہے؟
کشمیر میں لاک ڈاؤن تو چل. ہی رہا تھا اب کیا ہورہا ہے
وہاں تو شاید میڈیا (جس میں انٹرنیٹ سوشل میڈیا بھی متاثر ہو گا) بھی لاک ڈاؤن کے تحت اتنا ایکٹو نہیں ہے ۔
فہد اشرف بھیا کچھ بتا سکیں شاید
 

جاسمن

لائبریرین
کیا یہ پورے پاکستان کا متفقہ فیصلہ ہے ؟ یعنی پنجاب اور فیڈرل بورڈ وغیرہ ؟

پنجاب میں بھی اسکولوں کی تعطیلات بڑھانے کا
اعلان
March 26, 2020

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ نرسری تا ساتویں جماعت تک کے طالبعلموں کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کردیا جائیگا۔

ساتھ ہی ایک اور فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے مطابق 31 مٸی تک صوبہ پنجاب کے تمام سرکاری اور پراٸیویٹ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دیں گٸیں ہیں۔

یکم جون سے 13 اگست تک اسکولز صبح 7 سے11 بجے تک اسمبلی اور بریک کے بغیر لگا کریں گے۔

14 اگست کو یوم آزادی کے بعد سکولوں کی ٹاٸمنگ نارمل روٹین کے مطابق کر دی جاٸے گی۔

کورونا لاک ڈاون کے بعد اپریل کے ماہ میں صرف ایک دن اسکول کھول کر 10ویں کلاس سمیت تمام اسٹوڈنٹس کو نٸی کتابیں اور چھٹیوں کا کام دیا جاٸے گا۔

اسکولوں کی چھٹیاں یکم اپریل تک ہوں گی یا نہیں ؟
مزید 9 ویں اور چھٹی کلاس سمیت تمام کلاسز میں نٸے داخلے بھی اسی دن ہوں گے جبکہ نہم کلاس کے باقی ماندہ 6 پیپرز 2 جون سے شروع کرنےکا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔

12 جون کو 10ویں کے پریکٹیکلز ہوں گے۔انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 22 جون کو کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نرسری سے 7ویں تک تمام جماعتوں کے طالب علموں کو اگلی جماعت کے لئے پاس کر دیا گیا ھے 8ویں کا رزلٹ 31 مارچ کو اناوٸس کیا جائے گا جبکہ فرسٹ اٸیر اور تھرڈ اٸیر کے ایڈمیشن میں ایک ماہ کی توسیع متوقع ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تمام پرائیویٹ اسکولز سندھ حکومت کے احکامات کے پابند ہیں۔

اپنے بیان میں ڈائریکٹرجنرل ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز نے کہا کہ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا فیصلہ صوبے کے سب اسکولوں پر لاگو ہوگا۔

ڈاکٹر منسوب صدیقی نے یہ بھی کہا کہ وی آئی پی اور نامور بڑے نجی تعلیمی ادارے بیکن ہاوس، دی ایجوکیٹر، سٹی، سمیت ڈی ایچ اے بھی 13 مارچ تک اسکول بند رکھنے کے احکامات کی پابندی کریں ورنہ کاروائی کی جائیگی۔

ڈی جی انسٹی ٹیوشنز ڈاکٹر منسوب صدیقی نے مزید کہا کہ کوئی بھی پرائیویٹ اسکول اپنے اساتذہ کو بھی نہیں بلائےاور اگر نجی اسکولوں نے احکامات نہ مانے تو رجسٹریشن کینسل کردی جائیگی۔
پنجاب حکومت نے اسکولوں کی تعطیلات اور بغیر امتحان کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ ۔
 

م حمزہ

محفلین
کوئی انڈیا سے محفلین رپورٹ دے سکتا ہے؟
کشمیر میں لاک ڈاؤن تو چل. ہی رہا تھا اب کیا ہورہا ہے
مکمل کرفیو ہے۔ شہر یا گاؤں، ہر جگہ
کرفیو ہے۔

ابھی تک شاید 16 ہی مثبت کیسز ہوئے ہیں۔ ایک شخص کی موت کل ہوئی تھی۔
 
آخری تدوین:

جاسم محمد

محفلین
رینجرز کی موبائل میں آٹھ اہلکار بیٹھ کر آئے۔۔۔۔۔ سبزی کے ٹھیلے پر موجود افراد کو بھاشن دیا۔۔۔۔ چونے کا بارا نکالا۔۔۔ نشان لگا کر فاصلے سے کھڑا کیا۔۔۔ تصویر کھینچی ۔۔۔ اور چلے گئے۔۔۔۔۔
آپ کا کیا خیال تھا وہاں سارا دن کھڑے ہو کر رینجرز بھی سبزی بیچتے؟ :)
 

م حمزہ

محفلین
10 مکمل صحت یاب ہوئے ہیں۔
اچھی خبر۔ اللہ سب کو شفا دے۔
م حمزہ بھائی بہتر بتا سکتے ہیں۔

مکمل کرفیو اور اکثریت گھروں کے اندر۔ تاہم کچھ گنے چنے لوگ باہر نکلنے کی کوشش کرتے ہوئے پولیس کی لاٹھی اور ڈنڈے کھاکر واپس گھروں میں گھس جاتے ہیں۔

کورونا پھیل ہی رہا ہے۔ جس قدر احتیاط کی ضرورت ہے۔ اتنا نہیں کیا جاتا۔ چند جگہوں پر ڈاکٹر صاحبان کو بھی اب اوبزرویشن میں رکھا جارہا ہے۔

اس دوران ایک قدرے اچھی خبر یہ ہے کہ 4جی انٹرنیٹ اب دو ایک دن میں بحال ہونے والا ہے
 

فاخر رضا

محفلین
آخری تدوین:
ہم نے تو گھر میں ہی نماز ظہر ادا کی ہے۔ باہر نکلے ہی نہیں جو پتا چلے۔
لیکن لوگوں کے گھروں میں رہنے کی خبر نہ تو اتنی مزیدار ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اسے پیش کرنے میں کوئی خاص مزا آتا ہے۔ اس لیے پہلی خبر ہی چلنے دیجیے۔
ویسے مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ اتنی بھانت بھانت کی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے کیا گھر سے باہر دہی لینے جاتے ہیں؟ :)
 
لیکن لوگوں کے گھروں میں رہنے کی خبر نہ تو اتنی مزیدار ہے اور نہ ہی سوشل میڈیا پر اسے پیش کرنے میں کوئی خاص مزا آتا ہے۔ اس لیے پہلی خبر ہی چلنے دیجیے۔
ویسے مجھے یہ سمجھ نہیں آتی کہ یہ اتنی بھانت بھانت کی تصویریں سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے کیا گھر سے باہر دہی لینے جاتے ہیں؟ :)
تصویر حقائق کافی حد تک درست بھی ہیں ۔ہماری جہان رہائش ہے وہ ایریا کم بیش دس ہزار نفوس پر مشتمل ہے۔
اگر آپ گھر میں رہنے والوں کی گنتی کریں تو آپ کو حکومتی اعلانات کی خلاف ورزی کرنے والے زیادہ گلی محلوں میں گھومتے پھرتے نظر آئیں گے۔
 

جاسمن

لائبریرین
یہاں اٹک میں انتظامیہ کافی متحرک ہے مگر لوگوں کی اکثریت عام پاکستانیوں کی طرح ابھی تک اس وبا کو سنجیدہ نہیں لے رہی۔افسوسناک بات یہ تھی کہ کھیلیوں کے میدان تک آباد نظر آتے تھے۔انتظامیہ کے ساتھ مل کر کچھ صحافی حضرات بھی آگاہی اور بیداری شعور وغیرہ کی مہم چلا رہے ہیں جس کے کچھ مثبت نتائج آنے لگے ہیں مگر دعا ہے کہ دیر نہ ہوئی ہو۔
لوگوں کو لاک ڈاؤن کے لیے کافی قائل کیا مگر اب بے بس ہوئے خود بھی مکمل طور پر گھر میں بند ہوں۔ضرورت کا کچھ سامان یا ہسپتال تک جانا ہو تو باہر نکلتے ہیں۔
پنڈی گھیب تحصیل سے ایک کیس پوزیٹو رپورٹ ہوا تھا اس کے بعد سے انتظامیہ بے چاری اپنی جانوں کو داؤ پر لگائے ڈنڈے لیے لوگوں کو گھر بٹھانے کی کوششوں میں مصروف ہے مگر فیس بک وغیرہ پر لائیو وڈیوز میں عوام کے کارنامے دیکھتا ہوں تو دل خون کے آنسو روتا ہے۔
کوشش ہے کہ اپنے حصے کا کچھ دیا جلا سکوں اب دیکھیں کہ شاید کچھ راستہ نکل آئے اور کچھ اچھا کرسکوں۔

ایک بچپن کی سہیلی سے فون پہ بات ہوئی۔ وہ پی ٹی سی استانی ہے پرائمری سکول میں۔ بچے بھی پڑھے لکھے ہیں۔ میاں بھی بڑے عہدہ پہ ہیں۔ بیٹی کی شادی بیس مارچ کو تھی۔ میں ، ظاہر ہے نہیں جا سکی۔ شکوہ کر رہی تھی۔ وجہ بتائی تو کہنے لگی۔ "لو جی سب آئے تھے۔ اتنی شاندار شادی ہوئی۔ اور تم لوگ گھر بیٹھے ہو جبکہ ہم تو ہر جگہ آ جا رہے ہیں۔"
بڑی دیر اسے سمجھاتی رہی۔
 
آج اس بات کا تو رونا ہے کہ لوگ سمجھنے کو تیار ہی نہیں۔ خدا نخواستہ اگر یہ وائرس پھیل گیا تو بہت بھیانک نتائج نکلیں گے۔ ہمارے شہر میں تو پہلے ہی ہر ادارے کا حال بد سے بدتر ہے۔ اوپر سے وفاق اور صوبے کی ناچاقیاں اور ناتفاقی بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اس کے نقصان براست عوام کو بھگتنا پڑے گا۔عجیب ہی صورتحال پیدا ہوتی جارہی ہے۔
 
مجھے ماسک پہن کر سانس لینے میں دشواری ہوتی ہے پھر بھی کافی اہتمام کے ساتھ اس غرض سے پہنتا ہوں کہ لوگ دیکھیں تو کچھ ترغیب پیدا ہو۔
 
Top