پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد

الف نظامی

لائبریرین
“میں انسانی بنیادوں پر صدر ٹرمپ سے ملتمس ہوں کہ کرونا کےانجام تک ایران پر سےپابندیاں ہٹالی جائیں۔ایرانی عوام کو ناقابل بیان مصائب کاسامنا ہےکیونکہ بندشیں کرونا کیخلاف ایران کی مدافعتی کاوشوں کو نہایت منفی اندازمیں متاثرکررہی ہیں۔اس وباء سےنمٹنے کیلئےانسانیت کا یکجا ہونا ناگزیر ہے۔
I want to appeal to President Trump on humanitarian grounds to lift the sanctions against Iran till the COVID19 pandemic is over. The people of Iran are facing untold suffering as sanctions are crippling Iran's efforts to fight COVID19. Humanity must unite to fight this pandemic”
PM Imran Khan
1f1f5_1f1f0.png

90249845_4483510461691339_7902182303525240832_o.jpg
 

محمد سعد

محفلین
اب اس پوسٹ پر رووں یا سر کو پیٹوں ؟؟ اب یہ لیڈر ہے ؟؟؟ بات وہی ہے اُس وقت غریب کیوں یاد نہیں ائے ؟؟
اب خود سوچیں۔۔۔ ان دنوں میں کیا کیا ہوا ہوگا۔۔۔۔۔۔؟؟ یا کچھ نہیں ہوگا ؟؟ توبہ توبہ
مستقبل کے فیصلے ماضی کی غلطیوں کی طرز پر کرنا ضروری نہیں۔ اگر آپ کو دلچسپی اس میں ہے کہ موجودہ صورت حال میں کیا طریقہ بہتر ہے تو ماضی کی غلطی پر اصرار کرنا غلط ہے۔ اگر آپ اس بات کا احساس دلانا چاہتے ہیں کہ ماضی میں کیے وہ کام غلط تھے تو ایک دو بار کہہ دینا کافی ہے۔ غالب گمان ہے کہ پیغام پہنچ گیا ہو گا۔
 

عدنان عمر

محفلین
یہ اچھا طریقہ ہے۔ اس طرح غیر ضروری کرفیو نافذ کرنے سے بھی بچا جا سکتا ہے اور غیر ضروری باہر گھومنے والوں کو بھی تھوڑی اٹھک بیٹھک کروائی جا سکتی ہے۔
بجا فرمایا۔ دعا ہے کہ رب تعالیٰ اسٹریٹ چلڈرن اور دیگر بے گھر افراد کو اس وبا سے بچائے۔
IMG-20200323-165433.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
کورونا وبا؛ ملک بھر میں تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی
ویب ڈیسک پير 23 مارچ 2020

2024504-coronawabaorrawaye-1584941584-383-640x480.jpg

پاکستان میں وائرس اب تیسرے فیز (مرحلے) میں داخل ہورہا ہے فوٹو: فائل


کراچی: ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 803 ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس سے متعلق حکومتی ویب سائیٹ کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 27 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد سندھ میں کورونا کے تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 352 ، پنجاب میں 225، بلوچستان میں 108، گلگت بلتستان میں 71، خیبر پختونخوا میں 31 جب کہ اسلام آباد میں 15 مریض موجود ہیں جب کہ 6 افراد صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جاچکے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے تحت گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں اس وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی ہے۔

پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔ 24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے، پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔

ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ دیگر اقدامات بھی ضروری

یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قوم آج کا دن ایسے حالات میں منا رہی ہے جب پوری دنیا ایک بڑے خطرے سے دوچار ہے، کورونا وائرس کی وباء نے ہمارے ملک کو بھی متاثر کیا ہے، کورونا وائرس کی وباء ہمارے لیے ایک امتحان ہے، سیاسی قیادت کو اس عزم و حوصلے کی پیروی کرنی چاہیے، جس کا مظاہرہ قرارداد پاکستان کو منظور کرتے ہوئے کیا گیا تھا،ہمیں ملک گیر لاک ڈاؤن کے ساتھ ساتھ دیگر حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ تمام ادارے کورونا کی وباء کا مِل کر مقابلہ کرکے اس کا ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاتمہ کردیں۔

’ہم میں کوئی تقسیم نہیں‘

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 23مارچ کا جذبہ قیام پاکستان کا باعث بنا۔ آج اسی جذبے کے تحت ہمیں یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے۔ کورونا کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہم میں کوئی تقسیم نہیں،عوام کا تحفظ ، سلامتی اور صحت ہم سب کی ترجیح ہے۔ وباء پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کاوشوں کو تقویت دینا ہے۔

کراچی اور سکھر ایئرپورٹ بند

کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 24 مارچ سے کراچی اور سکھر ایئرپورٹ غیر معینہ مدت کے لئے بند کرنے کا اعلان کردیا۔

کورونا تیسرے فیز میں داخل

ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرسکس درجے ( کیٹگری )کا ہے ابھی حکومتی سطح پر تعین نہیں کیاجاسکا تاہم اس وقت ایشیائی ممالک میں ایران کو کورونا سے متاثرین کی فہرست میں سرفہرست دیکھا جارہا ہے جبکہ پاکستان میں کورونا کی کیٹگری 2 یعنی دوسرے درجہ دیا جارہا ہے جبکہ ابھی تک اس بات کا بھی تعین نہیں کیا جاسکا کہ پاکستان میں وائرس سے ہونے والی شرح اموات کا تناسب کتنا ہے اور پاکستان میں کتنی تیزی سے پھیل رہا ہے اور آئندہ وائرس کے پھیلنے کی رفتار کیا ہو گی تاہم پاکستانی عوام اس وائرس کی ممکنہ تباہ کاریوں سے بے خبر ہیں، پاکستان میں وائرس اب تیسرے فیز (مرحلے) میں داخل ہورہا ہے جس میں وائرس کی شدت میں بھی تیزی آجائے گی۔

سندھ میں لاک ڈاؤن

کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ میں رات 12 بجے سے لاک ڈاؤن شروع ہو گیا ہے جو کہ 15 روز تک جاری رہے گا۔ لاک ڈاؤن کو ’’کئیر فار یو‘‘ کا نام دیا گیا ہے، لاک ڈاؤن کے دوران انتہائی ضرورت کے سوا شہریوں کے گھروں سے نکلنے پر پابندی ہے۔ اشیائے صرف کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کھلے ہیں۔

پنجاب کی فوج سے مدد طلب

محکمہ داخلہ پنجاب نے باضابطہ طور پر وفاق سے فوج کی مدد طلب کرلی ہے۔ وفاق کو بھجوائے گئے مراسلے میں کرونا وائرس سے ہیدا شدہ صورتحال کا ذکر کیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آرٹیکل 245 کے تحت سول انتظامیہ کی مدد کے پاک فوج کی مناسب تعداد مختص کی جائے۔

punjab-1584941220.jpg




شہباز شریف کورونا ٹیسٹ کرائیں

طبی ماہرین نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو فوری کورونا وائرس کے ٹیسٹ کرانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ وہ کم از کم 14دن قرنطینہ کا عمل اختیار کریں تاکہ ان سمیت دیگر افراد کی زندگی کو محفوظ بنایا جا سکے۔

فواد چوہدری کا کورونا ٹیسٹ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر اپنی وڈیو میں کہا ہے کہ وہ 3 روز قبل امریکا سے واپس آئے ہیں اور اپنے کورونا ٹیسٹ بھی کروائے ہیں، وطن واپسی پر ناصرف خود کو محدود کرلیا ہے بلکہ مکمل آئسولیشن میں ہیں اور اپنے گھر والوں سے بھی نہیں ملے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر:

1: کسی الکحل والے محلول یا اینٹی سیپٹک صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھوئیں۔ ہاتھ دھونے کا عمل کم ازکم ایک منٹ تک ہونا چاہئے۔ اس سے انفیکشن سے بچنے میں بہت مدد مل سکتی ہے۔

2: اگر آپ کھانسی اور نزلے میں مبتلا ہیں تو ماسک پہنیں اور ماسک پہننے اور اتارنے کے بعد جراثیم کش صابن سے بھی ہاتھ دھوئیں۔

3: عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اگرآپ تندرست ہیں تو طبی نوعیت کا این 95 ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ۔ اس کی جگہ سادہ ماسک بھی پہنا جاسکتا ہے۔ لیکن ماسک کو درست طریقے سے پہننا بہت ضروری ہے جس میں خیال رکھا جائے کہ ماسک اور چہرے کے درمیان کو جھری کھلی نہ رہ جائے۔

تاہم ڈسپوزایبل ماسک کو ٹھکانے لگانا بہت ضروری ہے ۔ اگرچہ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس انسانی جسم سے باہر بہت دیر تک سرگرم نہیں رہ سکتا لیکن ڈسپوزایبل ماسک کو دفنانا ہی ضروری ہے۔

4: بھیڑ اور ہجوم والی جگہوں سے اجتناب کریں اور لوگوں سے فاصلہ رکھیں۔

5: آنکھوں، ناک اور منہ کو بار بار چھونے سے گریز کریں۔ اس صورت میں ہاتھوں پر موجود نادیدہ وائرس جسم کے اندر جاسکتے ہیں۔

6: پانی ابال کر پیئیں، ہاتھ دھونے اور وضو کو اپنا معمول بنائیں۔
 

جاسم محمد

محفلین
سندھ کے بعد پنجاب میں بھی لاک ڈاؤن کا اعلان
ویب ڈیسک ایک گھنٹہ پہلے

غریب طبقےکیلئےامدادی پیکج کااعلان جلدہوگا، عثمان بزدار: فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ منگل سے صوبے بھر میں 14 روز کے لیے لاک ڈاؤن ہوگا۔ پنجاب میں ڈبل سواری پر بھی پابندی ہوگی۔ 24 مارچ سے 6 اپریل تک عوامی مقامات بند رہیں گے تاہم روزمرہ کی اشیاکی دکانیں کھلی رہیں گی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں کورونا مریضوں کی تعداد 242 ہے۔ غریب طبقے کے لئےامدادی پیکج کااعلان جلد ہوگا۔
 

جاسم محمد

محفلین
اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے، سربراہ پاک فوج
ویب ڈیسک پير 23 مارچ 2020

2024642-bajwa-1584966046-363-640x480.jpg

عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ یوم پاکستان کے موقع پر تمام آباو اجداد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، یوم قرارداد پاکستان جدوجہد کی علامت ہے، عزم اور استقلال سے تمام چیلنجوں کا مقابلہ کریں گے اور اتحاد ویکجہتی سے کورونا وائرس کو شکست دیں گے۔

 

جاسم محمد

محفلین
پاکستان
23 مارچ ، 2020
422_094157_reporter.JPG
ویب ڈیسک
کراچی کے شہری لاک ڈاؤن پر سنجیدہ نظر نہیں آرہے، ڈی آئی جی آپریشنز
216839_6333120_updates.jpg

لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے، مقصود میمن،فوٹو:فائل

سندھ پولیس کے ڈپٹی انسکپٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں لاک ڈاؤن کے پہلے دن شہری سنجیدہ نظر نہیں آرہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز مقصود میمن کا کہنا ہے کہ عوام سٹرکوں پر نظرآرہے ہیں ہم نے آگاہی مہم بھی جاری رکھی ہےجب کہ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جارہی ہے۔

مقصود میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں شہری ماسک کے بغیر بھی باہرگھومتے دکھائی دیےہیں، انہیں احتیاط کرنی چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سبزی، ڈیری، مرغی کی دکانیں اور میڈیکل اسٹورز کو بند نہیں کروارہے جب کہ کسی بھی علاقے میں واٹر ٹینکر سروس کو معطل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی واٹر ہائیڈرنٹ بند کروایا گیا ہے۔

خیال رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سندھ حکومت نے 22 مارچ رات 12 بجے سے آئندہ 15 روز کے لیے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں شہروں کے اندرچلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے، بسیں اور آن لائن سروس پر بھی نہیں چل سکیں گی۔

وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے۔

کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر بھی پابندی عائد
دوسری جانب کمشنر کراچی نے کھانے کی ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر بھی پابندی عائد کردی ہےجب کہ کسی گاڑی میں 10 لیٹر سے زائد پیٹرول ڈلوانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

کمشنر کراچی کا کہنا ہےکہ کریانہ اسٹورز کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی، دکاندار سندھ حکومت کی مقررہ پرائس لسٹ کے مطابق اشیاء خور و نوش فروخت کریں۔

کمشنر کراچی کے مطابق کھانے کی ہوم ڈیلیوری اورپارسل پربھی پابندی عائد کردی گئی جب کہ تمام ریسٹورنٹس کےکچن بھی بند رہیں گے، گھر کے صرف ایک فرد کو سودا سلف خریدنے کی اجازت ہوگی۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 803 ہوگئی
واضح رہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 803 ہوگئی ہے جن میں سے سندھ میں سب سے زیادہ کیسز آئے ہیں جن کی تعداد 352 ہے۔

سندھ کے 352 مریضوں میں سے 129 مریضوں کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ شہر میں ایک مریض کورونا کے باعث جاں بحق بھی ہوچکا ہے۔
 

عدنان عمر

محفلین
احتیاط کی سنت اختیار نہ کر کے پاکستانیوں نے فلسطین کی بھی لٹیا ڈبو دی۔ دونوں متاثر ہونے والے حضرات تبلیغی اجتماع میں شریک ہو کر واپس لوٹے تھے۔

Fear, anxiety as besieged Gaza confirms first 2 coronavirus cases

تبلیغی اجتماع منعقد نہیں ہوا تھا۔ اجتماع کی رات اعلان ہوا کہ لوگ مرکز میں نہ ٹھہریں۔ لوگ دعا کے بعد قریبی مساجد میں چلے گئے تھے۔ بہر حال، بہتر یہی تھا کہ ذمہ داران کو بلایا ہی نہ جاتا۔
 

محمد سعد

محفلین
تبلیغی اجتماع منعقد نہیں ہوا تھا۔ اجتماع کی رات اعلان ہوا کہ لوگ مرکز میں نہ ٹھہریں۔ لوگ دعا کے بعد قریبی مساجد میں چلے گئے تھے۔ بہر حال، بہتر یہی تھا کہ ذمہ داران کو بلایا ہی نہ جاتا۔
اجتماع منعقد ہوا تھا۔ صرف وقت سے پہلے ختم کیا گیا۔ وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے لیے چند گھنٹے کا اجتماع کافی ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے کئی بار درخواست کرنے کے باوجود اتنے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔ خاص طور پر جب ہم ایران میں ایسا کرنے کا نتیجہ دیکھ چکے تھے۔

 

عدنان عمر

محفلین
اجتماع منعقد ہوا تھا۔ صرف وقت سے پہلے ختم کیا گیا۔ وائرس کے بڑے پیمانے پر پھیلنے کے لیے چند گھنٹے کا اجتماع کافی ہوتا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے کئی بار درخواست کرنے کے باوجود اتنے لوگوں کو ایک جگہ اکٹھا کرنا غیر ذمہ داری کا مظاہرہ ہے۔ خاص طور پر جب ہم ایران میں ایسا کرنے کا نتیجہ دیکھ چکے تھے۔

درست فرمایا۔ یہ غلطی ہوئی۔ آئندہ کے لیے سبق سیکھنا چاہیے۔
 
Top