بھولی نہیں ہے دل سے تیری کبھی جدائی----برائے اصلاح

الف عین
@محمدخلیل الرحمٰن
@محمّداحسن سمیع راحل؛
-------------
مفعول فاعلاتن مفعول فاعلاتن
------
بھولی نہیں ہے دل سے تیری کبھی جدائی
تیرے بغیر دنیا مجھ کو نہ راس آئی
-------------
تیرے سوا تو کوئی آیا نہ میرے دل میں
یہ گردشِ زمانہ مجھ کو کہاں ہے لائی
------یا
یہ گردشِ زمانہ کس کے ہے پاس لائی
------------
تیرے بغیر اب تک سُونی پڑی ہے یونہی
جنّت جو میں نے دل میں تیرے لئے بنائی
----------
غم کے چراغ دل میں جلتے رہیں گے یونہی
چہرہ ترا نہ جب تک دے گا مجھے دکھائی
----------------
دل سے مرے اداسی جائے بھلا تو کیونکر
آواز مجھ کو تیری دیتی نہیں سنائی
------------
دل منتظر ہے تیرا آنا پڑے گا تجھ کو
دونوں کی جان لے گی ورنہ تو یہ جدائی
-----
نظریں جمیں ہیں میری رستے پہ تیرے آ جا
دونوں کی ہو رہی ہے دنیا میں جگ ہنسائی
-----------
مہمان اب ہے شائد کچھ ہی دنوں کا ارشد
آ جا کہ پیار تیرا اس کی ہے سب کمائی
-----------------
 

الف عین

لائبریرین
غم کے چراغ دل میں جلتے رہیں گے یونہی
چہرہ ترا نہ جب تک دے گا مجھے دکھائی
یہ مکمل درست ہے
باقی اشعار پر خود عور کریں، بس اتنا عرض کروں کہ بول چال میں past indefinite tense شاید ہی کبھی استعمال کیا جاتا ہو۔ بطور خاص کسی سوال کے جواب میں ۔ اگر پوچھا جائے کہ آپ نے یہ کام کر لیا؟ تو جواب ہو گا، کہ 'کر لیا'۔ لیکن بطور سٹیٹمینت آپ نے اسی طرح سنا ہو گا کہ 'میں نے یہ کام کر لیا ہے' یا 'کر لیا تھا'
آخری تینوں چاروں اشعار دو لخت لگ رہے ہیں۔
آپ نے اس عزل کے ساتھ کتنا عرصہ گزارا؟
 
الف عین
دوری مجھے یہ تیری ہرگز نہ راس آئی
اک بوجھ بن گئی ہے دل پر تری جدائی
------
تیرے سوا تو کوئی رہتا نہیں ہے دل میں
یہ گردشِ زمانہ ہے پاس کس کے لائی
---------
سُونی سی لگ رہی ہے تیرے بغیر دنیا
دیتا نہیں ہے اس میں تُو جو مجھے دکھائی
----------------
چُپ ہے زبان میری باتیں کسے سناؤں
آواز تیری مجھ کو دیتی نہیں سنائی
------------
دل منتظر ہے تیرا آنا پڑے گا تجھ کو
دونوں کی جان لے گی ورنہ تو یہ جدائی
-----
نظریں جمیں ہیں میری رستے پہ تیرے آ جا
دونوں کی ہو رہی ہے دنیا میں جگ ہنسائی
---------
غم کے چراغ دل میں جلتے رہیں گے یونہی
چہرہ ترا نہ جب تک دے گا مجھے دکھائی
----------------
پیغام دے رہا ہے ارشد تجھے یہ اپنا
آ جا کہ پیار تیرا اس کی ہے سب کمائی
-----------------
 
Top