جاسم محمد

محفلین
یہ ابھی تک کیوں جاری ہے؟ اور اگر کھیلنا ہی ہے تو خالی سٹیڈیم میں کھیلیں
آج کے میچ کے بعد خالی اسٹیڈیم ہی ہوگا۔۔۔

کورونا وائرس؛ وزیراعلیٰ سندھ کا پی ایس ایل کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان
ویب ڈیسک 4 گھنٹے پہلے
2020131-pslcroud-1584022475-185-640x480.jpg

کمشنر کراچی نے پی سی بی کو فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا


کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی وجہ سے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز بغیر شائقین کروانے کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں شیڈول پاکستان سپر لیگ کے دیگر میچز کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم کراچی میں پی ایس ایل کے میچز کروارہے ہیں لیکن اس سے زیادہ مزید رسک نہیں لے سکتے اور صرف آج کے میچ میں شائقین موجود ہیں کل سے تمام میچز بند اسٹیڈیم میں ہوں گے، کل اور دیگر میچز میں شائقین نہیں ہوں گے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی کو پاکستان کرکٹ بورڈ سے بات کرکے فیصلہ پر عمل کروانے کی ہدایت کردی، کمشنر کراچی نے پی سی بی کو فون کرکے وزیر اعلیٰ سندھ کے فیصلے سے آگاہ کردیا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی حکومتِ سندھ کی سفارش پر عمل کرتے ہوئے پی ایس ایل فائیو کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شیڈول آئندہ میچز تماشائیوں کے بغیر منعقد کروانے کا فیصلہ کرلیا جس کے بعد کل سے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد تمام میچز تماشائیوں کے بغیر ہوں گے۔

پی سی بی کی کھلاڑیوں کو ہاتھ نہ ملانے کی ہدایت
خیال رہے پی سی بی نے یہ فیصلہ حکومت سندھ کی سفارش اور کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں اورمیڈیا کی صحت اور حفاظت کے پیش نظر کیا ہے، اس کا اطلاق پی سی بی سے منظور شدہ کمرشل پارٹنرز، میڈیا نمائندگان اور دیگر سروس فراہم کرنے والے افراد پر نہیں ہوگا، کھلاڑیوں، اسپورٹ اسٹاف اور فرنچائز مالکان کے اہلخانہ کو بھی اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہاتھ ملانے سے اجتناب کریں، مداحوں سے بھی درخواست کی گئی ہے کہ کھلاڑیوں سے آٹوگراف ، تصاویر یا سیلفیز نہ لیں، علاوہ ازیں پی سی بی نے فیصلہ کیا ہے کہ میچ کے بعد کھلاڑی، حریف ٹیم کے اسکواڈ میں شامل اراکین سے ہاتھ ملانے کی بجائے زبانی کلام کریں۔

لاہور میں شیڈول میچز پر صوبائی حکومت کی سفارش پر عمل ہوگا
چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا ہے کہ کرکٹ میں صحت اور حفاظت کو ہمیشہ ترجیح دی جاتی ہے، کھلاڑیوں، آفیشلز، تماشائیوں، میڈیا، سروس پرووائیڈرز اور سیکورٹی اہلکاروں کی صحت اور حفاظت مقدم ہے، پی سی بی کراچی کے فینز سے ہمدردی رکھتا ہے لیکن حکومتِ سندھ کی سفارش کے بعد ہمارے لیے بطور احتیاطی تدابیر یہ فیصلہ کرنا ضروری تھا، کھلاڑیوں اور ٹیموں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں اس حوالے سے انہیں باخبر رکھا جارہا ہے۔

وسیم خان نے کہا کہ لیگ کے لاہور میں آئندہ میچز کے حوالے سے پی سی بی، پنجاب حکومت سے رابطے میں ہے اور اس حوالے سے پی سی بی صوبائی حکومت کی ہدایات پرمکمل عمل کرے گا، ٹکٹوں کی واپسی ری فنڈ پالیسی کے تحت بذریعہ کوریئر کمپنی اور ویب سائیٹ ہوگی جس کی تفصیلات جلد جاری کردی جائیں گی۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور جوں جوں لیگ اپنے اختتام کو پہنچ رہی ہے ویسے ہی شائقین کی دلچسپی بھی لیگ میں بڑھتی جارہی ہے، یہی وجہ ہے کہ لاہور ، ملتان اور اسلام آباد کے گزشتہ میچز میں ہمیں گراؤنڈ شائقین سے کھچا کھچ بھرا ہوا دکھائی دیا۔
 
بریکنگ نیوز!
کرونا وائرس کے کارن 10 انٹرنیشنل کھلاڑی وطن واپس روانہ ہو گئے ہیں قبل اس سے کہ انکے آبائی وطن فلائیٹس منسوخ کریں۔

دوسری طرف ٹورنامنٹ کو شارٹ کر دیا گیا ہے۔
اب کوالیفائر کی بجائے ٹاپ فور ٹیمز سیمی فائنلز کھیلیں گی۔
سیمی فائنلز 17 جبکہ فائنل 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
یوں ٹورنامنٹ 4 دن اور ایک میچ شارٹ ہو جائے گا۔۔
 
فی الحال واپس جانے والے کھلاڑی

پشاور زلمی: ٹام بینٹن، لیام لونگ سٹون، لیام ڈاسن، کارلوس بریتھ ویٹ اور کوچ سٹاف جیمز فوسٹر
کراچی: الیکس ہیلز
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز: جیسن رائے، ٹیمال ملز
ملتان سلطان: رائلی روسو، جیمس ونس


پی سی بی نے تمام فرنچائز کو متبادل کھلاڑیوں کے چناؤ کی اجازت دے دی ہے لیکن متعلقہ مُلک/بورڈ کی اجازت سے مشروط نیز ہر اُس کھلاڑی کو ریلیز کرنے کا کہا ہے جو کہ فی الفور وطن واپس لوٹنے کا خواہش مند ہے۔۔۔
 
زلمی کا ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
آج زلمی ٹیم میں کوئی بھی اوور سیز کھلاڑی شامل نہیں ہے۔
جبکہ ملتان تین اوور سیز (روی بوپارہ، عمران طاہر، معین علی) کھیل رہے ہیں۔
 
Top