تاسف معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے۔

اسٹیج، ٹی وی اور فلم کے معروف کامیڈین امان اللہ انتقال کر گئے، مرحوم کافی عرصے سے گردوں اور پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا تھے۔
امان اللہ گزشتہ کئی روز سے لاہور کے اسپتال میں داخل تھے، انتقال کے وقت ان کی عمر 70 سال تھی۔
کامیڈین امان اللہ 1950ء میں لاہور میں پیدا ہوئے، انہوں نے 860 اسٹیج ڈراموں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے، وہ کافی عرصہ ’جیو نیوز‘ کے مزاحیہ شو ’خبر ناک‘ سے بھی منسلک رہے۔
امان اللہ کو پاکستان میں اسٹینڈ اپ کامیڈی کا بانی قرار دیا جاتا ہے، جن کے کروڑوں مداح پاکستان اور بیرونِ ملک موجود ہیں۔
امان اللّہ کو 2018ء میں ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا، انہوں نے پاکستانی فلموں نامعلوم افراد اور ون ٹو کا ون میں اپنی اداکاری سے مداحوں کو محظوظ کیا۔
 

فرقان احمد

محفلین
غیر معمولی طور پر ذہین کامیڈین ، اور برجستہ فقرے کسنے میں خصوصی مہارت رکھتے تھے۔ پیروڈی کے فن میں بھی ماہر تھے؛ باقاعدہ موسیقی کی تعلیم بھی حاصل کی اور آواز بھی عمدہ تھی۔ ایک زمانے میں اسٹیج کی دنیا پر تن تنہا چھائے رہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ جناب آفتاب اقبال نے گزشتہ چند برسوں میں ٹی وی شوز کے ذریعے ان کے حیرت انگیز ٹیلنٹ سے اک زمانے کو روشناس کروایا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت افسوس ہوا۔ ایک عظیم کامیڈین ہم سے رخصت ہوا۔ امان اللہ کے بعد آنے والے کامیڈین نے لچر پن اور فحش جگتوں کی بنیاد ڈالی مگر امان اللہ نے اپنی زندگی میں ایک بھی لچر یا فحش جگت نہیں لگائی۔
 

جاسمن

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔
اللہ مغفرت فرمائے۔ جنت الفردوس میں جگہ دے۔ ان کی قبر کو کشادہ، روشن، ہوادار اور ٹھنڈا کرے۔ اس میں جنت کی کھڑکیاں کھول دے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور انھیں مرحوم کے لیے صدقئہ جاریہ بنا دے۔ آمین!
 
Top