ڈائجسٹ کہانیاں۔حصہ اول و دوم

رانا

محفلین
ڈائجسٹ کہانیاں۔حصہ اول

ڈائجسٹوں میں شائع ہونے والی یہ کہانیاں ”ادب عالیہ کے لوگوں کے ان کا نام سنتے ہی ناک بھوں چڑھانے کا باعث بنتی ہیں۔ آج (جون۳۱۰۲ ) سے پچیس برس قبل راقم الحروف نے اپنی نوعمری کے زمانے میں ان کہانیوں کو مجلد شکل میں محفوظ کرلیا تھا اور تب سے انہیں حرز جاں بنا کر رکھا ہے۔آپ انہیں پڑھیں اور خود فیصلہ کریں کہ کیا ان کا شمار اعلی ادب میں ہونا چاہیے یا ”ادنی“ میں ؟

راشد بھائی یہ تینوں حصے مل سکتے ہیں پی ڈی ایف میں؟
 
راشد اشرف

محفلین
راشد بھائی یہ تینوں حصے مل سکتے ہیں پی ڈی ایف میں؟

بھائی، پرانی بات ہوئی، کمپیوٹر کریش ہونے کے سبب یہ فائلز ضائع ہوگئی تھیں۔ ان میں یاد پڑتا ہے کہ تین طویل کہانیاں تھیں۔

ان میں سے ‘شب گزیرہ‘ کو میں نے اپنی ایک جلد شائع ہونے والی کتاب ‘ماضی کے جھروکوں سے‘ میں محفوظ کردیا ہے۔
 
میں اصل میں آج نیٹ پر کچھ ایسا ڈھونڈ رہا تھا کہ ڈائجسٹوں کی اچھی کہانیوں کا کوئی اچھا سا مجموعہ مل سکے۔ یہ لڑی بالکل ضرورت کے مطابق تھی لیکن :(
 
راشد اشرف

محفلین
میرا ارادہ ہے کہ ایسی چند کہانیوں کو کتابی شکل میں محفوظ کردوں مگر جاسوسی اور سسپنس کے معاملے میں کاپی رائٹ کا مسئلہ درپیش ہوگا۔ ان دونوں ڈائجسٹوں میں بہترین کہانیاں شائع ہوئی ہیں۔

‘شب گزیدہ‘ مسٹری میگزین میں شائع ہوئی تھی جو بند ہوچکا ہے۔ یہی وجہ تھی کہ اسے شامل کردیا۔
 
کیا جاسوسی اور سسپنس والے خود اپنی کہانیوں کا کوئی انتخاب شائع کرتے ہیں؟ یا ان ڈائجسٹوں میں لکھنے والے لکھاری اپنا کوئی مجموعہ شائع کرتے ہوں تو اسے خریدا جاسکتا ہے۔
 
راشد اشرف

محفلین
کیا جاسوسی اور سسپنس والے خود اپنی کہانیوں کا کوئی انتخاب شائع کرتے ہیں؟ یا ان ڈائجسٹوں میں لکھنے والے لکھاری اپنا کوئی مجموعہ شائع کرتے ہوں تو اسے خریدا جاسکتا ہے۔

ابھی تک کوئی ایسی چیز نظر سے نہیں گزری۔

نک ویلوٹ کے کارناموں کے سوا
 
راشد اشرف

محفلین
راشد اشرف بھائی جاسوسی دنیا میں بہزاد لکھنوی کے قلم سے "حکیم بڈھن کے کارنامے" شائع ہوتے رہے ہیں۔ کیا کسی صاحب کے پاس موجود ہیں؟

ہمارے ایک کرم فرما ہیں، نعیم الرحمان صاحب، انھوں نے حکیم بڈھن کی کہانیاں کمپوز کرکے مجھے بھیجی ہیں۔

سرمائے کا بندوبست ہو تو میں اسے زندہ کتابیں میں شائع کردوں۔
 
راشد اشرف

محفلین

یاسر ہدایت

محفلین
جناب شمشاد صاحب!
اس پیج میں ممبرز کی طرف سے کوئی بھی نثر، شعر یا ادب سے متعلقہ کوئی بھی اقتباس کہاں پوسٹ کیا جاتا ہے؟؟
 
شمشاد

لائبریرین
جناب شمشاد صاحب!
اس پیج میں ممبرز کی طرف سے کوئی بھی نثر، شعر یا ادب سے متعلقہ کوئی بھی اقتباس کہاں پوسٹ کیا جاتا ہے؟؟

شاعری کے متعلق تو خلیل بھائی نے اوپر اپنے مراسلے میں بتا دیا ہے۔

اگر آپ کی اپنی تحریر ہے تو "آپ کی تحریریں" میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔

اور اگر کسی اور کی تحریر ہے، تو "اردو ادب" کے زمرے میں پوسٹ کر سکتے ہیں۔ لیکن کاپی رائٹ کا خیال رکھیے گا،نیز ماخذ کا حوالہ دینا انتہائی ضروری ہے۔
 
اس سلسلے کا تیسرا حصہ پیش کررہا ہوں، یہ سب سے 'جاندار' ہے، پڑھ کر آپ کو اندازہ ہوجائے گا، سمجھ لیجیے کہ نچوڑ ہے:

بھائی راشد اشرف صاحب اگر زحمت نہ ہو تو ڈائجسٹ کہانیاں کا تازہ لنک شیئر کردیں، کیونکہ میں نے ابھی دیکھا ہے اور دئے گئے لنک کام نہیں کر رہے ہیں۔
پیشگی شکریہ!
 
راشد اشرف

محفلین
بھائی راشد اشرف صاحب اگر زحمت نہ ہو تو ڈائجسٹ کہانیاں کا تازہ لنک شیئر کردیں، کیونکہ میں نے ابھی دیکھا ہے اور دئے گئے لنک کام نہیں کر رہے ہیں۔
پیشگی شکریہ!

آپ کو لنک بھیج دیا ہے۔
فلکر کا لنک ہے، فعال ہے، اگر پھر بھی مسئلہ درپیش ہو تو ای میل پر رابطہ کرلیجیے گا
غالبا یہاں ای میل درج کرنا ممنوع ہے ?
 
Top