گاڑی کو چلانا بابو ذرا ہلکے ہلکے ہلکے۔۔

نبیل

تکنیکی معاون
ماضی کی فلموں کا ایک اور لازوال گانا۔ پہلے زبیدہ خانم کی آواز میں سنیں۔


گاڑی کو چلانا بابو۔۔
گاڑی کو چلانا بابو
ذرا ہلکے ہلکے ہلکے
کہیں دل کا جام نہ چھلکے
دل کا جام کہیں نہ چھلکے
گاڑی کو چلانا بابو۔۔
گاڑی کو چلانا بابو
ذرا ہلکے ہلکے ہلکے
کہیں دل کا جام نہ چھلکے
دل کا جام کہیں نہ چھلکے
گاڑی کو چلانا بابو۔۔

ظالم ہیں یہ ہچکولے
ظالم ہیں یہ ہچکولے
میرے دل کی دنیا ڈولے
میرے دل کی دنیا ڈولے

ہے رستہ اونچا نیچا
ذرا ہولے ہولے
ہے رستہ اونچا نیچا
ذرا ہولے ہولے
میری زلف الجھتی جائے
میرا نرم کلیجہ دھڑکے
گاڑی کو چلانا بابو۔۔
گاڑی کو چلانا بابو
ذرا ہلکے ہلکے ہلکے
کہیں دل کا جام نہ چھلکے
دل کا جام کہیں نہ چھلکے
گاڑی کو چلانا بابو۔۔

رفتار تیری رنگیلی
ڈر ڈر کے مرے شرمیلی
رفتار تیری رنگیلی
ڈر ڈر کے مرے شرمیلی
ہو ڈر ڈر کے مرے شرمیلی

میرے دل کا حال سنائے
میری رنگت پیلی پیلی
میرے دل کا حال سنائے
میری رنگت پیلی پیلی
ہو بابو ذرا سنبھل کے
دل کا جام کہیں نہ چھلکے
گاڑی کو چلانا بابو۔۔
گاڑی کو چلانا بابو
ذرا ہلکے ہلکے ہلکے
کہیں دل کا جام نہ چھلکے
دل کا جام کہیں نہ چھلکے
گاڑی کو چلانا بابو۔۔

 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
یہی گانا بنجمن سسٹرز کی آواز میں۔۔



 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
آج کوک سٹوڈیو میں یہ گانا سننے کو ملا۔ اس کے بول تلاش کیے تو معلوم ہوا کہ عرصہ قبل خود ہی پوسٹ کیے تھے۔ :)
کوک سٹوڈیو میں یہ گانا جمی خان اور رحما علی نے گایا ہے۔

 
مابدولت بمعیت صد حسرت و یاس محترم برادرم نبیل کو اطلاع دینے کا فریضۂ ناخوشگوار انجام دیتے ہیں کہ لڑیء ہذا کی اولیں ہر دو ویڈیوز غیر دستیاب پائی گئیں !:):)
 
مابدولت بمعیت صد حسرت و یاس محترم برادرم نبیل کو اطلاع دینے کا فریضۂ ناخوشگوار انجام دیتے ہیں کہ لڑیء ہذا کی اولیں ہر دو ویڈیوز غیر دستیاب پائی گئیں !:):)
لیجیے دونوں مراسلوں میں ایک ایک لنک مزید لگادیا ہے تاکہ اس ایک بار پھر اس خوبصورت گیت کو زبیدہ خانم اور بنجمن سسٹرز کی خوبصورت آوازوں میں سن سکیں۔

نبیل بھائی اس قدر خوبصورت شراکت پر شکریہ قبول فرمائیے!
 
آخری تدوین:
لیجیے دونوں مراسلوں میں ایک ایک لنک مزید لگادیا ہے تاکہ اس ایک بار پھر اس خوبصورت گیت کو زبیدہ خانم اور بنجمن سسٹرز کی خوبصورت آوازوں میں سن سکیں۔

نبیل بھائی اس قدر خوبصورت شراکت پر شکریہ قبول فرمائیے![/QUOT
ماپدولت برادرم خلیل کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔:):)
 
Top