فرق درکار ہے

زوجہ اظہر

محفلین
کوشش اور کاوش میں تکنیکی طور سے فرق ہے ؟ کیا دونوں کا ایک ہی جملے میں استعمال درست ہے جیسے " یہ سب زید کی کوششوں اور کاوشوں کا ثمر ہے "
 
کوشش تو عمل سے عبارت ہے، جبکہ کاوش علم و دانش ۔۔۔ غور و فکر۔۔ ایسی کفیت جس میں جسمانی مشقت کی بجائے صرف سوچ بچار اور دماغی صلاحیتں استعمال ہوں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
کوشش اور کاوش میں تکنیکی طور سے فرق ہے ؟ کیا دونوں کا ایک ہی جملے میں استعمال درست ہے جیسے " یہ سب زید کی کوششوں اور کاوشوں کا ثمر ہے "
جی ہاں ۔
کوشش تو معروف ہی ہے کہ ہر عمومی جدوجہد کو کہتے ہیں ۔ کاوش لفظ دراصل فارسی کاویدن سے بنا ہے جس کے معنی کریدنے اور کچھ چیز دریافت کرنے کی کوشش کے بنتے ہیں ۔اس طرح لفظ کاوش کسی عمومی کوشش کی کے خاص پہلو کے بیان پر استعمال ہو سکتا ہے ۔
 
Top